خواتین کرکٹ ٹیم کا قوم کیلئے تحفہ!

پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے گوانگ ژوچین میں گولڈ میڈل کو ماتھے کا جھومر بنالیااورپوری قوم کو عید کا شاندار تحفہ دیا ہے ، جس کا اعتراف کرتے ہوئے شائقین کرکٹ نے وطن واپسی پر فاتح ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔

پاکستانی خواتین نے پہلی مرتبہ ایشین گیمز میں شامل ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ میں اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے پانچوں میچوں میں خودکوناقابل شکست ثابت کیا۔ فائنل میں بنگلہ دیش کے خلاف10 وکٹ کی فتح نے اسے ایشیائی کرکٹ پراگلے چار سال کی حکمرانی دلا دی۔ پاکستانی ٹیم کی کپتان ثناء میر نے کہا ہے کہ ہماری کامیابی قوم کے لیے عید کا تحفہ ہے، پوری ٹیم نے اس جیت میں اہم کردار ادا کیا تاہم جویریہ کا کردار نمایاں رہا۔ پاکستانی خواتین ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی اور خوبصورت فتح سے مردوں کی ٹیم کے لیے بھی نئی راہ متعین کردی ہے ، اب قومی ٹیم پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے اس جیت کے سلسلے کو آگے بڑھائے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz