پی سی او ججز کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ توڑ دیا گیا
پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بینچ توڑ دیا گیا ہے جبکہ بینچ کے سربراہ جسٹس سائر علی نے کہا ہے کہ وہ چیف جسٹس سے نیا بینچ بنانے کی درخواست کریں گے۔ پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے بینچ نے ڈاکٹرباسط کی جانب سے بینچ میں تین ججوں کی شمولیت کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس سائر علی نے کہا کہ درخواست خارج ہونے کے باوجود وہ بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے اور چیف جسٹس سے نیا بینچ تشکیل دینے کی درخواست کریں گے۔