گجرات(پ،ر)چوہان برادری کے سربراہ اوریونان کے معروف صحافی سکندرریاض چوہان ،عامر ریاض چوہان،اسد ریاض چوہان،تنویر ریاض چوہان،شاہد ریاض چوہان اوروقاص ریاض چوہان کے والد محترم معروف مسلم لیگی رہنما حاجی ریاض احمد چوہان جن کاگذشتہ روز رضائے الہی سے انتقال ہوگیاتھا کے ختم قل کی محفل جامع مسجد صدیقہ محلہ امین آباد سرگودھا روڈ گجرا ت میں منعقد کی گئی۔ختم قل کی محفل میںاہل علاقہ سمیت،علاقے کی ممتاز سیاسی،سماجی،فلاحی ودینی شخصیت کے علاوہ ان کے دوست احباب اورعزیز واقارب کی کثیر تعداد شریک تھی۔ختم قل کی محفل کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا جس کے بعدمقامی نعت خواں حضرات نے ثناخوانی کی ۔نعت خوانی کے بعد قاری محمد اسلم آف شادیوال،قاری محمد اشرف نقشبندی،حکیم یوسف،مولوی نذیر انجم اورقاری محمدافضل نے ختم قل میں تلاوت قرآن پاک اورختم شریف کے علاوہ مختصر خطاب کیا۔اس موقع پر مرحوم حاجی ریاض احمد چوہان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے چار ہزار پینسٹھ قرآن مجید کے علاوہ کثیر ترین تعداد میں یاسین اوردیگر وظائف پیش کیے گے۔