کراچی سے بھارت جانے والی تھر ایکسپریس بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

کراچی سے بھارت جانے والی تھر ایکسپریس بم سے اڑانے کی کوشش ناکام
کراچی سے بھارت جانے والی تھر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ پٹری ٹوٹنے سے تین بوگیاں اتر گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تھر ایکسپریس میں ایک سو پچپن مسافر سوار تھے۔ گیارہ بوگیوں پر مشتمل یہ ٹرین رات کے وقت کراچی سے روانہ ہوئی۔ دھابیجی کے مقام پراس کے آخری تین ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ دو ڈبوں میں ریلوے کا عملہ اور گارڈ جبکہ تیسرے میں مسافر سوار تھے۔ ریلوے حکام کے مطابق دھابیجی کے مقام پر ریلوے ٹریک کا اڑھائی فٹ کا ٹکڑا غائب تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریک کو بم دھماکے سے اڑایا گیا۔ ٹریک سے تار اور بیٹری کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔ ریلوے کے عملے نے ٹریک کلیئر کر کے ٹرین کو بھارت روانہ کر دیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz