کرکٹ ورلڈکپ 2011: انگلینڈ نے ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

انگلینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے روز ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
انگلش کپتان سٹراس نے 88 رنز بنائے جبکہ ٹراٹ نے 66 رنز اسکور کیے۔ انگلش ٹیم نے 48.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف مکمل کر لیا۔ اس سے قبل ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مضبوط حریف انگلینڈ کو پچاس اوورز میں 293 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ ڈچ اوپنرز زیادہ جم کر نہیں کھیل سکے جبکہ کوپر نے سینتالیس رنز اسکور کیے۔ چوتھے نمبر پر آنے والے آر این ٹین نے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انگلش ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ کپتان بورن نے 35 رنز اسکور کیے جبکہ گروتھ نے اٹھائیس رنز اسکور کیے۔ ورلڈکپ کے گروپ بی میں انگلینڈ اور ہالینڈ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوا۔ انگلش ٹیم میں کمر کی تکلیف سے صحتیاب ہونے والے اسپنر گریم سووان اور روی بھوپارا کی واپسی ہوئی اور انہوں نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ فاسٹ باولر براڈ نے بھی دو وکٹیں لیں۔ آخری بار دونوں ٹیموں کا مقابلہ دو ہزار نو کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ہوا، جہاں ڈچ ٹیم نے چار وکٹ سے فتح حاصل کر کے اپ سیٹ کیا تھا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچ ہوئے جو انگلینڈ نے جیتے۔
Read more »

میں نے ایسا کیا کیا ہے کہ فاروق لغاری سے ملایا جا رہا ہے: شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ انہوں نے ایسا کیا کیا ہے کہ انہیں فاروق لغاری سے ملایا جا رہا ہے اور کٹہرے میں کھڑ ا کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریمنڈ کے معاملے کو مس ہینڈل کیا گیا اور وہ جانتے ہیں کہ کس نے کیا، لیکن کسی کا نام نہیں لیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نقطہ اعتراض پر کہا کہ میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں تا کہ غلط فہمیوں کو دور کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کیا کیا ہے کہ مجھے فاروق لغاری سے ملایا اور کٹہرے میں کھڑ ا کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ فاروق لغاری نے حکومت برخاست کی تو تب بھی مجھے وزارت کی پیشکش تھی۔ میں اس وقت بھی اپنی لیڈر بے نظیر بھٹو کے ساتھ کھڑا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں سب دیکھ اور سمجھ رہا ہوں۔ یہ بھی کہا گیا کہ میں لیڈر شپ ہتھیانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ لیڈر شپ ہتھیائی نہیں، محنت سےحاصل کی جاتی ہے۔ مجھ پر کسی کے اشاروں پر چلنے کا الزام بھی لگایا گیا۔ مشرف دور میں شوکت عزیز اور دو ہزار دو کے انتخابات کے بعد راؤ سکندر اقبال مرحوم نے وفاداری تبدیل کرنے کو کہا۔ میں تب بھی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی روات پر قائم رہا۔ اشاروں پر چلنا ہوتا تو تب جب اسٹیبلشمنٹ سرگرم تھی ان کے پیچھے لگتا۔ انہوں نے کہا کہ کسی پر الزام لگاؤں گا نہ کسی کا نام لوں گا، کیونکہ میری آنکھ میں شرم ہے۔ آج کہا جا رہا ہے کہ میں پاک امریکہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، جبکہ کیری لوگر بل کے موقع پر مجھے امریکہ کا چمچہ کہا گیا۔ میں تب بھی صحیح تھا اور آج بھی صحیح ہوں۔ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر جو میرا مؤقف تھا آج حکومت کا بھی وہی مؤقف ہے۔ ریمنڈ کے معاملے کو مس ہینڈل کیا گیا اور میں جانتا ہوں کہ کس نے کیا۔ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت میں سب کو بولنے کا حق ہے۔ صدر اور وزیر اعظم کیساتھ احترام کا رشتہ تھا ہے اور رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ستائیس فروری کو گڑھی خدا بخش جاؤں گا اور بے نظیر بھٹو سے دل کی باتیں کروں گا۔
Read more »

لاہور :ریمنڈ ڈیوس جیل ٹرائل کرنے کا حکم

ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے ریمنڈ ڈیوس کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے سیشن کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کو سیکورٹی خدشات کے باعث عدالت میں پیش کرنا ممکن نہیں جبکہ پیشی کے دوران دیگر سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
فاضل عدالت نے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کرلی اور ریمنڈ ڈیوس کا جیل ٹرائل کرنے کا حکم دیدیا ۔ کیس کی سماعت25فروری کو کوٹ لکھپت جیل میں ہوگی ۔
Read more »

لیبیا: 40سال سے برسراقتدارکرنل قذافی کا تخت ڈگمگانے لگا

مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200سے بڑھ گئی ،اپوزیشن نے بن غازی کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا،معمر قذافی کے اقتدار کو خطرہ
لیبیا میں حکومت مکالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو زائد ہو گئی ہے جس کے بعد رہنما ءکرنل قذافی کا 40 سالہ اقتدارڈگمگانے لگا ہے۔ مصری صدر حسنی مبارک کے بعد لیبیا کے رہنما معمرقذافی کا طویل اقتدار بھی خاتمے کی طرف بڑھتا نظرآرہا ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بن غازی سے شروع ہونے والی کرنل قذافی کے خلاف تحریک پورے ملک میں پھیل گئی ہے اور اپوزیشن نے بن غازی کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔ ادھرمعمرقذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام نے مظاہروں کے بعد پہلی بار عوام سے خطاب میں کہا کہ عالمی میڈیا لیبیا کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ مطاہرین نے بن گازی سمیت کئی مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق لیبیا میں مظاہروں میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم کرنل قذافی کے بیٹے نے ان خبروں کو غلط قراردیا ہے۔
Read more »

پیپلزپارٹی کو مزید سینے سے نہیں لگا سکتے،نوازشریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی نااہل حکومت کو مزید سینے سے نہیں لگا سکتے۔ ان کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران سے اتحاد کرکے حکومت بنانے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔لاہور میں گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے کارکنوں سے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ ڈکٹیٹر کا ہاتھ مضبوط کرنے والوں کیلئے مسلم لیگ ن میں کوئی جگہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج نے جب بھی سیاسی نظام میں مداخلت کی ملک اور عوام کو برباد کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پرویز مشرف حکمران ہوتے تو ریمنڈ ڈیوس باہر جا چکا ہوتا۔ نواز شریف کی کارکنوں سے ملاقات پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مزید ساتھ نہیں رکھا جا سکتا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیر داخلہ سندھ کے بیان کا پنجاب میں ردعمل نہیں ہوگا۔ پنجاب نہ ہی نو گو ایریا ہے اورنہ ہی ہم سندھ اور کراچی کو نو گو ایریا سمجھتے ہیں تاہم پارٹی قیادت کو ان کے بیان کا نوٹس لینا چاہئے۔خواجہ سعد رفیق نے یونیفیکیشن گروپ کا نواز لیگ سے تعلق جوڑنے کی بات کو رد کیا لیکن اس سوال کا جواب دینے سے گریز کیا کہ فارورڈ بلاک کے ارکان کو پچیس فروری کے اہم اجلاس میں کیوں مدعو کیا گیا ہے۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے چوہدری برادران سے ملکر حکومت نہ بنانے کی بات ضرور کی ہے لیکن لعنت بھیجنے کا لفظ استعمال نہیں کیا، اس سے پہلے نواز شریف کے پی آر او نے یہ بیان زور دے کر جاری کرایا تھا۔
Read more »

ورلڈ کپ2011:آسٹریلیا نے زمبابوے کو 91۔رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے ،جواب میں زمبابے کی تمام ٹیم 46.2اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی
ورلڈکپ کے تیسرے روز دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے زمبابوے کو91 رنز سے شکست دیدی۔آسٹریلیا نے زمبابوے کو جیتنے کیلئے 263رنز کا ہدف دیا تھا۔بھارت کے شہر احمد آباد کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.آسٹریلیا نے مقررہ 50اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 263 رنز سکور کئے۔آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین شین واٹسن 92 گیندوں پر 79 سکور بنا کر نمایا ں رہے۔وہ کریمر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین کو واپس لوٹے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی مائیکل کلارک رہے ۔انہوں نے 55 گیندوں پر 58 رنز سکور کیے اور وہ آئوٹ نہیں ہوئے۔ جواب میں زمبابوے کی تمام ٹیم 46.2۔اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے کریمر 37 اورولیم 28 رنز بنا کر نمایا ں رہے جبکہ کوئی دوسرا کھلاڑا قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔آسٹریلیا کی جانب سے جانسن نے 4 جبکہ ٹیٹ نے دو کھلآڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔آسٹریلوی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین، کولم فرگوسن اور فاسٹ باؤلر ڈگ بولنجر شامل نہیںتھے۔ ادھر زمبابوین ٹیم بھی پہلے میچ کے لئے بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں آئی ہے۔ آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان اب تک ستائیس ون ڈے کھیلے گئے جس میں پچیس آسٹریلیا اور ایک زمبابوے نے جیتا۔ ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔
Read more »

ڈیرہ غازی خان: 2 بسوں اور ٹرالر میں تصادم، 7 جاں بحق

ڈیرہ غازی خان کے علاقے شاہ صدردین کے قریب انڈس ہائی وے پر 2 بسوں اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اورچھتیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
کراچی سے پشاور جانےو الی بس شاہ صدر دین کے مقام پر انڈس ہائی وے پر سامنے آنےو الے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ اسی دوران تیز رفتاری کے نتیجے میں ایک دوسری بس بھی دونوں گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں چھ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ چھتیس سے زائد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شاہ صدر منتقل کردیا جہاں ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
Read more »

امریکی وزیر خارجہ کا وزیر اعظم کو فون، ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ اٹھایا

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے ایک بار پھر ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریمنڈ کا معاملہ قانون اور انصاف کے مطابق حل ہو گا۔
ہیلری کلنٹن کی طرف سے وزیر اعظم کو کیے جانے والے فون میں دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات کو وسعت دینے سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہیلری کلنٹن نے ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ بھی وزیر اعظم کے سامنے اٹھاتے ہوئے سفارتی استثنیٰ دینے اور ریمنڈ کی رہائی کا مطالبہ دہرایا۔ تاہم وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس کا معاملہ عدلیہ کے پاس زیر سماعت ہے۔ عدالتیں قانون اور انصاف کے مطابق جو بھی فیصلہ کریں گی حکومت اس پر عمل کرے گی۔
Read more »

میڈیا راحت فتح علی کے معاملے کو مزید نہ اچھالے، عتیقہ اوڈھو

کراچی: ٹی وی آرٹسٹ عتیقہ اوڈھو نے کہا ہے کہ میڈیا راحت فتح علی خان کے معاملے کو مزید نہ اچھالے۔ ایسا نہ ہو کہ آرٹسٹ دلبرداشتہ ہوجائے اور ہمیں ایک اچھی آواز سے محروم ہونا پڑے۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت میں عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ اگر راحت سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو پاکستانی میڈیا، حکومت اور عوام انھیں معاف کردے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت چھوٹی بات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتا ہے۔ راحت کو ملنے والی رقم آخر کار بھارتی کمپنی نے ہی دی تھی۔ پاکستانیوں کو بتایا جائے ان کمپنیوں کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ کیا بھارتی کمپنیاں اپنے قوانین سے لاعلم تھیں ؟ انھوں نے کہا کہ فنکاروں کے معاملے پر پاکستان کو بھارت سے معاملات طے کرنا ہوں گے۔
Read more »

فیصل آباد: پی پی وزرا کا فیصلہ 22 فروری کو کرینگے، شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی پی وزرا کے مستقبل کا اعلان کیا جائے گا۔
وہ فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے ریمنڈ کیس کے حوالے سے کہا کہ اس معاملے پر پنجاب حکومت نے قانون اور آءین کے مطابق موقف اختیار کیا۔
Read more »

ورلڈکپ:سری لنکا نے کینیڈا کو 210 رنزسے شکست دیدی

سری لنکا نے پہلے کھیلتے یوئے مقررہ پچاس اوورز میں 322رنز سکور کیے،جواب میں کینیڈا کی ٹیم 35.5 اوورز میں 122رنزا پر آئوٹ ہو گئی،سری لنکا کے ماہیلا جے وردھنے 100رنز بنا کر نمایاں رہے. .
ورلڈکپ کے گروپ اے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے کینیڈا کو 210رنز سے شکست دیدی۔ سری لنکا کے شہر ہمبنتوتا کے مہیندا راج پاکسے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹ پر تین سو بتیس رنز بنائے۔ماہیلا جے وردھنے اور کپتان کمار سنگا کارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کپتان کمار سنگا کارا بانوے رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ ادھر ماہیلا جے وردھنے نے شاندار سنچری بنائی، وہ سو رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔ دلشان تلکے رتنے نے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔ کینیڈا کی طرف سے بیڈوان اور ڈیوی سن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔333رنز کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم 35.5اوورز میں 122کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئی۔کینیڈا کی جانب سے سب سے زیادہ سکور رضوان چیمہ نے بنایا۔انہوں 37 رنز سکور کیے
Read more »

لیبیا: مظاہرین پر تشدد و فائرنگ، ہلاکتیں 200 ہو گئیں

ٹریپولی: لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو ہوگئی، ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ تیونس اور مصر میں عوامی انقلاب کے بعد خطے کے دیگر ممالک میں بھی شخصی اقتدار کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔ لیبیا میں معمر قذافی کے چالیس سالہ اقتدار کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ چھ روز سے جاری مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو ہوگئی ہے۔ لیبیا کا شہر بن غازی حکومت مخالف مظاہرین کا مرکز بن چکا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے روایتی طاقت کا استعمال کر رہی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ معمر قذافی کے حامی مظاہرین پر چاقووٴں اور ڈنڈوں سے حملے کررہے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس افراد نہتے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسارہے ہیں۔ اسپتال میں لائی جانے والے لاشوں میں زیادہ تر افراد سر، گردن اور سینے میں گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔
Read more »

پنجاب میں پیپلز پارٹی پر وار کیا تو سندھ میں ن لیگ کاا یک دفتر نہیں بچے گا:ذوالفقار مرزا

چھانگا مانگا کی سیاست کرنیوالے اصولی اور غیرتمندی کی سیاست سے ناواقف ہیں، اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوسکتاہے تو سندھ سے لاہور تک مارچ کیا جاسکتاہے
سندھ کے وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے کہاہےکہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنیوالے اصولی اور غیرتمندی کی سیاست سے ناواقف ہیں، لاہور سے اسلام آباد تک لانگ مارچ ہوسکتاہے تو سندھ سے لاہور تک مارچ کیا جاسکتاہے۔کراچی کے علاقے لیاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں یہ فرق ہے کہ ہم اپنے نظریاتی مخالفین کو بھی ساتھ لیکر چل رہے ہیں ، پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی شامل ہے لیکن اسے دھکے مارکر نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہون نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر غیر جمہوری اور غیر قانونی وار کیا گیا تو سندھ مسلم لیگ ن کا ایک دفتر بھی نہیں رہےگا۔ ذوالفقار مرزا نے کہاکہ لیاری کے حقوق کے لئے ہرسطح پر آواز بلند کریں گے۔لیاری کے نوجوانوں کے لئے باکسنگ اور ہیلتھ کلب بنائیں جائیںگے۔ ذوالفقار مرزا نے مزید کہاکہ بے نظیر بھٹو نے انہیں اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا کو بلا کر کہا کہ ناہید خان اور صفدر عباسی سے جان چھڑالو۔ ان کا کہنا تھاکہ پارٹی میں پھوٹ ڈالنے والے یاد رکھیں کہ اگر ارباب رحیم کو جوتے پڑ سکتے ہیں تو انہین بھی پڑ سکتے ہیں۔
Read more »

اشا روں پر کام کر نے والے بنگلہ دیشی اور پاکستا نی محنت کشو ں کے درمیان لڑائی بنگلہ دیشیوں کی دھنا ئی

 قانونی حثیت کے تا رکین وطن کو مئی میں سٹکر کی جگہ جدید ترین الیکٹرانک کارڈ جاری کر نے کا فیصلہ
اشا روں پر کام کر نے والے بنگلہ دیشی اور پاکستا نی محنت کشو ں کے درمیان لڑائی بنگلہ دیشیوں کی دھنا ئی
Read more »

اجالا نیوز کے نما ئندہ خصو صی ملک عدنان پہلوان جو کہ گذ شتہ روز اپنے گھر میں روٹیا ں پکا رہے تھے کہ ایک روٹی پر اﷲتعا لی کا مبا رک نام ابھر آیا جس پر روٹی کو اتا ر لیا گیا جس کو بعد ازاں سمندر میں ڈال دیا گیا

اجالا نیوز کے نما ئندہ خصو صی ملک عدنان پہلوان جو کہ گذ شتہ روز اپنے گھر میں روٹیا ں پکا رہے تھے کہ ایک روٹی پر اﷲتعا لی کا مبا رک نام ابھر آیا جس پر روٹی کو اتا ر لیا گیا جس کو بعد ازاں سمندر میں ڈال دیا گیا
Read more »

مصر اور تیونس کے بعد حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ اردن جا پہنچا

مصر اور تیونس کے بعد کئی ممالک میں شروع ہونے والا حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ اردن میں بھی جا پہنچا۔
اردن کے دارالحکومت عمان میں اسلامی تنظیموں کی جانب سے ملک میں سیاسی اور معاشی اصلاحات کے لیے ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکا نے عرب دنیا کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ اصلاحات کا نفاذ کریں یا اقتدار چھوڑ دیں۔
Read more »

بابر اعوان کیخلاف فراڈ کیس کی سماعت 5مارچ تک ملتوی

وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کیخلاف فراڈ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے پانچ مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے.
وفاقی وزیر قانون بابر اعوان کیخلاف شیخ افتخار عادل کی جانب سے راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد میں فراڈ اور سنگین نتائیج کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا ،،یہ مقدمہ سول جج راولپنڈی یاسر گادھی کی عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم وفاقی وزیر قانون کے مسلسل پیش نہ ہونے کی وجہ سے مقدمہ کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی ۔ آج بھی وفاقی وزیر بابر اعوان کے وکیل نے ان کی جانب سے سرکاری مصروفیات کی بنا پر حاضری سے استثنا کی درخواست دی جس کے بعد سماعت بغیر کسی کارروائی کے پانچ مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔
Read more »

حکومت نے پوری قوم کو مایوس کیا:نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے موجودہ حالات پر پریشان ہیں ان کا کہناتھا کہ دس نکاتی ایجنڈا قومی مفادمیں ہے لیکن حکومت نے پوری قوم کو مایوس کیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کے کارکنوں کا تنظیمی اجلاس ہوا ماڈل ٹاون میں ہونیوالے اجلاس سے خطاب میں محمد نوازشریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ،مہنگائی اورغربت کے خاتمے کے لئے ہر قسم کا تعاون کیا مگرصدرزرداری نے تمام کوششیں ناکام بنادیں . صدرزرداری سے پاکستان کے لئے معاہدہ کیا جو انہوں نے ایک ماہ بعد ہی توڑ دیاان کا کہناتھا کہ ریمنڈ ڈیوس کے مسئلہ پر حق کا ساتھ دے رہے ہیں اورقومی خود مختاری کاتحفظ ہرمفاد پر مقدم ہے انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ آمریت کی باقیات کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور کسی بھی ایسے اقدام کی حمایت نہ کی جائے جو جمہوریت کی نفی کرےجن لوگوں نے آمریت کے مشکل ترین دور میں پارٹی کا ساتھ دیا وہ بلا شبہ پارٹی کااثاثہ ہیں اور ان کو جائز مقام ہر صورت دیا جائے گا. کارکنوں نے اس موقع پر پر جوش تقاریر کرتے ہوئے قیادت سے مطالبہ کیا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی سے الگ ہوجائے جس پر نوازشریف کا کہناتھا کہ کارکنوں کی امیدوں کے مطابق فیصلہ ہوگا ۔
Read more »

کراچی: غیر تدریسی ملازمین کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی: کراچی میں محکمہ تعلیم سندھ کے غیرتدریسی ملازمین کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔ مظاہرین نے مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کا حکومتی اعلان مسترد کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقل کیے جانے تک دھرنا جاری رہے گا۔ کراچی پریس کلب کے باہر محکمہ تعلیم کے غیرتدریسی ملازمین کا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے رات پریس کلب کے باہر گزاری اور دن بھر دھرنا جاری رکھا۔ دوپہر کے وقت مظاہرین ریلی کی شکل میں وزیر اعلیٰ ہاوٴس کی جانب روانہ ہوئے۔ وائی ایم سی گراوٴنڈ کے سامنے پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مظاہرین کو روک دیا۔ جس کے بعد پولیس کی جانب سے مشتعل افراد پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔ اس دوران آٹھ مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا۔ مظاہرین پولیس کے تشدد کے بعد واپس پریس کلب پہنچ گئے اور دوبارہ دھرنا دے دیا۔ حکومت کی جانب سے صوبائی وزراء رضا ہارون، ڈاکٹر صغیر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر راشد ربانی اور وقار مہدی مذاکرات کیلئے پہنچے اور حکومت کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی اور مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کا اعلان کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے بھی وعدہ کیا تھا۔ جس پر عمل نہیں ہوا۔ اس لیے اب وعدے نہیں مستقلی کا نوٹیفکیشن چاہیے۔ صوبائی وزراء کی ہدایت پر حراست میں لیے گئے افراد کو چھوڑ دیا گیا ہے اور پریس کلب کے باہر ملازمین کا دھرنا تاحال جاری ہے۔
Read more »

ورلڈ کپ وارم اپ میچ، پاکستان کو جیتنے کیلئے 274 رنز کا درکار

اسپاٹ فکسنگ تنازعے کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں بنگلہ دیش کے فتح اللہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل ہیں، پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ نے 49.4 اوورز میں 273 رنز بنا ئے، پاکستانی ٹیم کو جیتنے کیلئے 274 رنز کا تعاقب کر رہی ہے جبکہ اب تک 34 کے سکور پر پاکستان کے تین کھلاڑی پویلین واپس جا چکے ہیں۔
ایونٹ کے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کی جگہ مصباح الحق کر رہے ہیں۔ ابتدائی دس اوورز میں انگلش ٹیم کو دو وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔ کپتان اینڈریو سٹراس 5، جوناتھن ٹروٹ 9 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کیون پیٹرسن 66 رنز کیساتھ نمایاں بیتسمین رہے، پاکستان کی جانب سے شعیب اختر، جنید خان اور عبدالرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان، بنگلہ دیش کو جبکہ انگلینڈ، کینیڈا کو شکست دے چکا ہے۔ ورلڈ کپ ایونٹ میں بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں انیس فروری کو شیر بنگال اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہونگیں جبکہ پاکستانی ٹیم اپنے گروپ کا پہلا میچ کینیا کیخلاف 23 فروری کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے گی۔
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz