سری لنکا نے پہلے کھیلتے یوئے مقررہ پچاس اوورز میں 322رنز سکور کیے،جواب میں کینیڈا کی ٹیم 35.5 اوورز میں 122رنزا پر آئوٹ ہو گئی،سری لنکا کے ماہیلا جے وردھنے 100رنز بنا کر نمایاں رہے. .
ورلڈکپ کے گروپ اے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے کینیڈا کو 210رنز سے شکست دیدی۔ سری لنکا کے شہر ہمبنتوتا کے مہیندا راج پاکسے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹ پر تین سو بتیس رنز بنائے۔ماہیلا جے وردھنے اور کپتان کمار سنگا کارا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کپتان کمار سنگا کارا بانوے رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ ادھر ماہیلا جے وردھنے نے شاندار سنچری بنائی، وہ سو رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔ دلشان تلکے رتنے نے پچاس رنز کی اننگز کھیلی۔ کینیڈا کی طرف سے بیڈوان اور ڈیوی سن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔333رنز کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم 35.5اوورز میں 122کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہو گئی۔کینیڈا کی جانب سے سب سے زیادہ سکور رضوان چیمہ نے بنایا۔انہوں 37 رنز سکور کیے