ورلڈ کپ2011:آسٹریلیا نے زمبابوے کو 91۔رنز سے شکست دیدی

آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے ،جواب میں زمبابے کی تمام ٹیم 46.2اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی
ورلڈکپ کے تیسرے روز دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے زمبابوے کو91 رنز سے شکست دیدی۔آسٹریلیا نے زمبابوے کو جیتنے کیلئے 263رنز کا ہدف دیا تھا۔بھارت کے شہر احمد آباد کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.آسٹریلیا نے مقررہ 50اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 263 رنز سکور کئے۔آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بیٹسمین شین واٹسن 92 گیندوں پر 79 سکور بنا کر نمایا ں رہے۔وہ کریمر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین کو واپس لوٹے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسرے سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی مائیکل کلارک رہے ۔انہوں نے 55 گیندوں پر 58 رنز سکور کیے اور وہ آئوٹ نہیں ہوئے۔ جواب میں زمبابوے کی تمام ٹیم 46.2۔اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے کریمر 37 اورولیم 28 رنز بنا کر نمایا ں رہے جبکہ کوئی دوسرا کھلاڑا قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔آسٹریلیا کی جانب سے جانسن نے 4 جبکہ ٹیٹ نے دو کھلآڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی۔آسٹریلوی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین، کولم فرگوسن اور فاسٹ باؤلر ڈگ بولنجر شامل نہیںتھے۔ ادھر زمبابوین ٹیم بھی پہلے میچ کے لئے بہترین کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں آئی ہے۔ آسٹریلیا اور زمبابوے کے درمیان اب تک ستائیس ون ڈے کھیلے گئے جس میں پچیس آسٹریلیا اور ایک زمبابوے نے جیتا۔ ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz