کرکٹ ورلڈکپ 2011: انگلینڈ نے ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

انگلینڈ نے کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے روز ہالینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
انگلش کپتان سٹراس نے 88 رنز بنائے جبکہ ٹراٹ نے 66 رنز اسکور کیے۔ انگلش ٹیم نے 48.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف مکمل کر لیا۔ اس سے قبل ہالینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مضبوط حریف انگلینڈ کو پچاس اوورز میں 293 رنز کا بڑا ہدف دیا۔ ڈچ اوپنرز زیادہ جم کر نہیں کھیل سکے جبکہ کوپر نے سینتالیس رنز اسکور کیے۔ چوتھے نمبر پر آنے والے آر این ٹین نے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر انگلش ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔ کپتان بورن نے 35 رنز اسکور کیے جبکہ گروتھ نے اٹھائیس رنز اسکور کیے۔ ورلڈکپ کے گروپ بی میں انگلینڈ اور ہالینڈ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوا۔ انگلش ٹیم میں کمر کی تکلیف سے صحتیاب ہونے والے اسپنر گریم سووان اور روی بھوپارا کی واپسی ہوئی اور انہوں نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ فاسٹ باولر براڈ نے بھی دو وکٹیں لیں۔ آخری بار دونوں ٹیموں کا مقابلہ دو ہزار نو کے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ہوا، جہاں ڈچ ٹیم نے چار وکٹ سے فتح حاصل کر کے اپ سیٹ کیا تھا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان دو ون ڈے میچ ہوئے جو انگلینڈ نے جیتے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz