Posted by Unknown on Tuesday, April 12, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)کوڑا سے مختلف اشیا اکٹھی کرنے کے تنازعہ پر خانہ بدوشوں کے ساتھ جھگڑے میں باپ بیٹا کوگولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایتھنز کے نواحی علاقہ آنولوسیاجہاںپر شہر بھر سے اکٹھاکیے جانے والاکوڑا پھینکا جاتاہے جہاں کوڑے سے مختلف اشیا کواکٹھی کرکے فروخت کرنے کی غرض سے کافی زیادہ افراد وہاں پرموجود ہوتے ہیں جن میں یونانی خانہ بدوشوں کے علاوہ پاکستانی اوردیگر اقوام کے افراد بھی شامل ہیں۔گذشتہ روز کسی نامعلوم وجہ کی بنا پرخانہ بدوشوں اور آزاد کشمیر کے شہر کوٹ جمیل سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا کی تلخ کلامی ہوگئی جس پر بات بگڑ جانے پر خانہ بدوشوں نے پاکستانیوں پرگولیاں برسا دی جس سے کوٹ جمیل سے تعلق رکھنے والے مقصود اختر اوراس کے بیٹے بلال سبحانی کوگولیاں لگی جوجان لیوا ثابت ہوئیں جبکہ خانہ بدوشوںکی فائرنگ سے مزید تین پاکستانی زخمی ہوگے جن کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔دونوں باپ بیٹا کے قتل کی خبر سن کر پاکستانی برادری کی سماجی شخصیا ت نے موقع پر پہنچ کرتمام واقعہ کاجائزہ لیااورتھانے جاکر خانہ بدوشوں کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرائے ۔دونوں باپ بیٹے کے قتل کے خلاف علاقے میں پاکستانی رہائشیوں اورخانہ بدوشوں کے درمیان لڑائی کے واقعات بھی ہوئے جس میںپاکستانی افراد نے خانہ بدوشوں کوتشدد کانشانہ بنایا۔پولیس نے علاقے میں گشت شروع کررکھاہے تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹاجاسکے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, April 12, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنزمیں ہونے والے سالانہ ورلڈ ٹریڈ یونین کانگریس کے 16ویں اجلاس کے موقع پریونین کے نئے عہدیداران کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کرائی گئی ۔اس کانفرنس میں ایک سوچار ممالک کے ساڑھے آٹھ سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔کانگریس کے تیسرے روز نئے جنرل سیکریٹری کے انتخاب کے لیے سابقہ جنرل سیکریٹری یورگوس ماوریکوس کانام یونین کے صدر شعبان عزیز نے پیش کیاجس کومتفقہ طورپر دوبارہ بلامقابلہ منتخب کرلیاگیا۔ورلڈ ٹریڈیونین کے دیگر عہدیداران کاانتخاب بھی مکمل کرلیاگیا۔WFTUکے نئے جنرل سیکریٹری کاتعلق یونان کی کمیونسٹ پارٹی اورلیبر یونین پامے سے ہے۔ان کی دوبارہ انتخابپرپاکستانی وفد جن میں پیرزادہ امیتاز سید،ضیاء سید،سلطان خان،عبدالستار اوردیگر نے ان سے ملاقات کرکے خصوصی طورپران کومبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی کاوشوں سے ساؤتھ ایشیا خصوصاًپاکستان میں محنت کشوں کے استحصالی نظام کے بارے میں نمایاں کوششیں کریں گے۔انھوں نے وفد کوہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, April 12, 2011
Posted by Unknown on Sunday, April 03, 2011
قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ ہار گئی لیکن پاکستانی امپائر علیم ڈارفائنل میں بھی ناقابل شکست رہے۔ میگا ایونٹ میں ان کا دیا گیا کوئی فیصلہ غلط ثابت نہیں ہو سکا ۔ورلڈکپ کا فائنل کے لیے آئی سی سی نے علیم ڈار کا انتخاب کیا جنہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ واقعی دنیا کے نمبر ون امپائر ہیں۔ فائنل میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے سری لنکن بیٹسمین کیخلاف "کاٹ بی ہائنڈ" کی اپیل کی جسے علیم ڈار نے مسترد کر دیا۔ دھونی نے فوری اس کا ری ویو مانگ لیا۔ ٹی وی امپائر نے بار بار ری ویو دیکھا لیکن وہ علیم ڈار کے دیئے گئے فیصلہ کو تبدیل نہ کر سکے۔ اس طرح علیم ڈار نے ورلڈکپ 2011ء میں سو فیصد درست فیصلے دینے کی روایت برقرار رکھی۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, April 03, 2011
افغانستان کے صوبے قندھار میں بھی امریکی پادری کے خلاف احتجاج کے دوران 10 افراد ہلاک جبکہ 81 زخمی ہو گئے۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں کچھ شدت پسند عناصر شامل تھےجنہوں نے پرامن احتجاج کے بجائے فوٹو گرافروں کی دکانوں کو آگ لگا د ی اور شہریوں کو ہلاک کیا.۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کو پتھر مارے گئے ۔ حکام نے ملک میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی افغانستان کے شہر مزار شریف میں مشتعل مظاہرین نے اقوام متحدہ کی عمارت پر دھاوا بول دیا جس سے سات غیر ملکیوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, April 03, 2011
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی ہڑتال 34ویں روز بھی جاری ہے۔ینگ ڈاکڑز ایسوسی ایشن کے صدرحامد بٹ کا کہناہے کہ اگرحکومت ، ذوالفقار کھوسہ کی مجوزہ پیشکش پر عملدرآمد کا اعلان کرے تو ہڑتال ختم کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث لاہورمیں پولیومہم ملتوی کردی گئی۔ڈاکٹرزکی ہڑتال کی وجہ سےآؤٹ ڈور،ان ڈور اورایمرجنسی سروس بند ہے۔بروقت طبی امداد نہ ملنےسےچالیس کے قریب مریض انتقال کرچکے ہیں۔ نشترہسپتال ملتان میں گذشتہ دودن کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں نواوردیگروارڈز میں پندرہ مریض فوت ہو گئےہیں ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مسیحا قاتل بن چکے ہیں ان کیخلاف قتل کے مقدمے درج کئے جائیں۔ حکومت کی جانب سے ہسپتالوں میں متبادل انتظامات کامیاب نہیں ہو سکے ۔ہسپتالوں اور ہوسٹلز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،، لگتا ہے کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ صدر ینگ ڈاکڑزحامد بٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر ذوالفقارکھوسہ نے بارہ ہزار سے بیس ہزار تک تنخواہوں میں اضافے کی پیشکش کی تھی اگر حکومت اس وعدے پرعملدرآمد کااعلان کرے توہڑتال ختم کرسکتے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, April 03, 2011
وفاقی حکومت کی جانب سے صنعتوں میں دوروزہ گیس لوڈ شیڈنگ کے احکامات پرعمل نہ ہو سکا۔ لاہور ریجن کے صنعتی اداروں کو آج صبح چھ بجے سے تین روز کے لئے گیس فراہمی بند کر دی گئی ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزحکام کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صنعتی اداروں کو گیس کی بحالی تین روز بعد چھ اپریل صبح چھ بجے ہوگی۔ جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور کے صنعتی شعبے کو چھ اپریل سے تین روز کے لئے گیس بند ہو گی۔ دوسری طرف سی این جی سیکٹر میں لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اورملتان کے علاقوں میں کل صبح چھ بجے سے دوروز کے لئے گیس بند رہے گی جوبدھ کی صبح چھ بجے بحال ہو گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, April 03, 2011
پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹوکی32 ویں برسی آ گئی ہے ۔گڑھی خدا بخش میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ کل سندھ میں عام تعطیل ہوگی۔ پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر بھٹو کے قتل کے سلسلے میں اہم انکشافات کا امکان ہے۔چار اپریل کے نزدیک آتے ہی گڑھی خدا بخش میں لوگوں،سیاسی کارکنوں اور سیاستدانوں کی آمد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔بھٹوکےمزارکی انتظامیہ اورپیپلزپارٹی نےبرسی تقریبات کےحوالےسے تیاریوں کوحتمی شکل دےدی۔صدر آصف علی زرداری تین اور چاراپریل کی درمیانی شب بھٹو کی قبر پر حاضری کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جلسہ گاہ کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔سیکورٹی کےفول پروف انتظامات کیےگئےہیں۔ نوڈیرو ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کیلئے بھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی، ناہید خان، صفدر عباسی اور شیری رحمٰن کو دعوت نامے نہیں بجھوائے گئے۔ دوسری جانب برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے قافلوں کی روانگی شروع ہوگئی ہے ۔ ادھرصدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کواتوارکو نوڈیروہاؤس طلب کرلیاہے۔رحمان ملک پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔اس حوالے اہم انکشافات کا امکان ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011
کرکٹ کاجادوسرچڑھ کربول رہا ہےلاہور میں کرکٹ دیوانے نے کوارٹر فائنل جیتنے پرپھلوں کی قیمتیں کم کردیں۔ لاہورکی پھل اورسبزی منڈی سنگھ پورہ میں ایک دکاندار نے پھلوں کی قیمت میں پانچ روپےفی کلو کمی کردی اس کا کہنا تھاکہ یہ کمی کرکٹ میچ جیتنے کی خوشی میں کی گئی ۔ اس نے یہ اعلان بھی کیا کہ اگرٹیم کامیچ بھارت سے ہوااورسیمی فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تو قیمتوں میں 20روپےتک کمی کرکے بغیر منافع کےپھل عوام کوفروخت کرے گا
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011
ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس اسٹیشن پر خود کش حملے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد شہید اور11 اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوگئے۔
تھانے کی عمارت اور8 مکانات منہدم ہو گئے ۔ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ پولیس کے مطابق ہنگو شہر سے چالیس کلومیٹردوردوآبہ میں آج صبح ساڑھے سات بجے ایک خودکش حملہ نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ دوآبہ کی عمارت سے ٹکرا دی جس جس سے دو پولیس اہلکاروں سمیت5افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ قریبی پانچ مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ متعدد مکانات کو جزوی نقسان پہنچا۔ تھانے کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تھانے اور تباہ ہونے والے مکانات کا ملبہ ہٹایا جا رہا ہے۔ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اورہلاکتوں میں اضافے کا خدثہ ہے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال ہنگو اور سی ایم ایچ ٹل منتقل کردیا گیا۔۔ پولیس اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011
لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی گئی۔ این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں مونس الٰہی کو آج لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دی جس پر عدالت نے مونس الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی۔ پیشی سے قبل پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ظہیر نے عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مونس الٰہی کو واحد سیاسی قیدی قرار دیا۔ چوہدری ظہیر نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک جمہوریت کی راہ میں کانٹے بورہے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011
کراچی کے مختلف علاقوں سے تین نوجوانوں کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں جبکہ ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دوسرازخمی ہو گیا۔
تھانہ شرافی گوٹھ کے علاقے لانڈھی نمبر ایک میں سروس روڈ سےبیس اوربائیس سال کے دونوجوانوں کی لاشیں ملیں،جنہیں نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔ کھارادر کے علاقے کھجور مارکیٹ سے پچیس سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں باندھی لاش ملی جسے نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔گلستان جوہر بلاک نمبر انیس میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہوٹل پر فائرنگ کر دی۔ جس سے پینتیس سالہ صلاح الدین ہلاک جبکہ بتیس سالہ علاو الدین زخمی ہو گیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011
طرابلس میں اتحادی طیاروں نے صدر قذافی کے کمپاؤنڈ پر بمباری کی ہے، جس سے بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوگئے ہیں ،نیٹوارکان میں اب تک لیبیاکےخلاف آپریشن کی مرکزی کمانڈ سنبھالنےپراتفاق نہیں ہو سکا ہے
اتحادی افواج اور معمر قذافی کے فوج کے حملوں کے درمیان لیبیا کے عوام کی زندگیاں خوف و ہراس کا شکار ہیں ۔ نیٹو افواج اب تک آپریشن کی مرکزی کمان سنبھالنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں ۔باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ابتدائی ٹارگٹس کے حصول کے بعد امریکا حملوں کی مرکزی قیادت سے دستبردار ہو جائے گاجبکہ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کا کہنا ہے کہ نیٹو کسی بھی صورت آپریشن میں مرکزی کردار ادا نہیں کرے گا۔ دوسری جانب نیٹو کے جنگی جہازوں نے لیبیا کے ساحلوں پر گشت شروع کردیا ہے. کینیڈا کے جہازوں نے مصراتہ کے قریب اسلحہ ڈپو تباہ کردیا ہے ۔نیٹو کی جانب سے بار بار کسی سویلین ہلاکت کے نہ ہونے کی اطلاعات کے باوجود میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی حملوں کی زد میں عوام بھی آئے ہیں ۔ اتحادی فوج کے 162 ٹام ہاک میزائلوں اور بموں کی بارش کے باوجود قذافی کی فوجوں کی پیشقدمی جاری ہے ۔ صدر قذافی کی حامی افواج نے اجدابیہ شہر کے مشرقی اور مغربی راستوں پر پوزیشن سنبھال لی ہے ۔مصراتہ میں حالیہ حملوں میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ قذافی کی افواج کی کارروائیاں مزید جارحانہ ہو گئی ہیں
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)مہریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان کے صدر امتیاز عالم جعفری کوقاری مہتاب اغوا کیس میں ملوث کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل مہیریہ نصیریہ ٹرسٹ سے وابستہ قاری مہتاب جن کوبعض افراد نے ذاتی رنجش اورمفادات کی خاطر اغواکرلیاتھااوران کورہاکرنے کے بدلے بھاری تعاون کامطالبہ کیا جس پرپوری پاکستانی برادری یک جاہوگئی اوراعلیٰ سطح پراس معاملے کواٹھائے جانے کے بعد قاری مہتاب کوان کے ساتھی سمیت بازیاب کرالیاگیاجبکہ اغواکاروں کاپوراگینگ بھی اس میں پکڑا گیا جس میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھی شامل تھے۔ان اغواکاروں میں شامل ایک عثمان نامی ملزم نے مہریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان کے صدر امتیاز عالم جعفری جوکہ ایک معروف تاجر بھی ہیں سے مالی فائدہ اٹھانے کی خاطر ان کوملوث کرنے کی کوشش کی گئی جس پرگذشتہ شب ایغالیو میں مہیریہ نصیریہ ٹرسٹ کے ذیلی مرکز میں پاکستانی برادری کاایک اکٹھ کیاگیا جس میں ملزم کے ساتھ ہونے والی مبینہ گفتگوکوسنایاگیا جس میں حاضرین کواشارہ دیاگیاتھاکہ اس اغوا میں امتیاز عالم جعفری کابھی پس پردہ ہاتھ ہے جس پرتمام افراد نے یک جا ہوکر اس کی تردید کی اوراس کوایک سازش قرار دیتے ہوئے اس کومسترد کردیا۔شرکا میں شامل پاکستانی برادری کے معززین نے کہاکہ گفتگوسے اس کاکوئی بھی قانونی یااخلاقی پہلونہیں بنتاجس سے معلوم ہوکہ امتیاز عالم جعفری اس میں ملوث ہے تاہم یہ ایک ناکام کوشش ہے جس کامقصد فقط امتیاز عالم جعفری سے رقم ہتھیاناہے ۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 24, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)یوم پاکستان کے موقع پرپاکستان مسلم لیگ(ن) یونان کے صدر چوہدری اعجازاحمد کاپارٹی عہدیدران کے اعزاز میں ظہرانہ۔ظہرانے کے موقع پرچوہدری اعجاز احمدنے پارٹی کے عہدیداران کوآگاہ کیاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اس وقت ملک کے اندر ملک کے نظام اورجمہوریت کومضبوط کرنے میں اہم کردار اداکررہی ہے۔انھوں نے یونان کے اندر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سرگرمیوںکے حوالے سے روشنی ڈالی اوررکنیت سازی اورپاکستان میں اعلیٰ قیادت کے ساتھ روابط کے حوالے سے عہدیداران کوآگاہ کیاگیا۔انھوں نے یونان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کویوم پاکستان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک تاریخ دن ہے جس دن اقبال کے خوابوں کی تعبیر اوربرصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے ایک رہنما اصول کی صورت میں جدوجہد کرنے کامنشوردیاگیا۔انھوں نے کہاکہ آج کاپاکستان ہم سے تقاجہ کرتاہے کہ ہم ملک کے اندر امن وامان اوراس کی ترقی میں اہم کرداراداکریں تاکہ جس ملک نے ہم کوشناخت دی ہم اس کومحفوظ اورپرامن باوقار ملک بنائیں۔انھوں نے یوم پاکستان کے روز پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتخ پربھی مبارک بادی پیغام دیا۔ظہرانے کے موقع پرقائدپاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی اوران کی درازی عمر کی خصوصی دعابھی کی گئی ۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)تعصب کے خلاف مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کاامونیا سکوائر میں احتجاجی جلسہ حکومت سے تعصب کے خلاف سخت اقدامات کرنے ،پناہ گزینوں کوقانونی حثیت دینے اورنسلی تعصب سے بالاتر ہوکر انصاف مہیا کرنے کامطالبہ کیا۔امونیا سکوائر میں افریقی،ایشیائی،مشرقی یورپی ممالک،مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں تارکین وطن نے جلوس نکالا اوراپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔اس موقع پرمظاہرین کاکہناتھاکہ ان کے ساتھ پولیس کارویہ انتہائی نارواہے اورتھانوں میں ان کی جانب سے شکایات پرعمل درآمد نہیں کیاجاتا غیرقانونی پناہ گزینوں کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی ٹھوس پالیسی نہ ہونے کے باعث ان کوسخت مشکلات کاسامناہے،مظاہرین کاکہناتھاکہ ان سے نسلی تعصب کی بنا پر امتیازی سلوک کیاجاتاہے اوران کوزندگی کے مختلف شعبہ جات میں معاشی دھارے میں شامل کرنے میں زبردست رکاوٹیں ہیں جس کے باعث ان کا معاشی استحصال ہورہاہے۔مظاہرین کاکہناتھاکہ قوم پرست گروپ ان کے خلاف نسل پرستانہ تشدد آمیز کارروائیاں کرتے ہیںجن کے سدباب کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے دل چسپی نہیں لیتے جس کے باعث ان کی روز مرہ کی زندگیوں کوسخت مشکلات درپیش ہیں۔تارکین وطن نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ان کے مسائل کوحل کرنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اپنایاجائے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)امریکہ ،فرانس،برطانیہ اوردیگر اتحادی ممالک کی جانب سے لیبیا پرحملے اوریونان کی جانب سے اپنے سرزمین استعمال کرنے کے خلاف جنگ مخالف تنظیمات،انسانی حقوق کی جماعتوں اوربائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے ہزاروں افراد کااحتجاج امریکن سفارت خانے کے سامنے زبردست احتجاج کیاگیا۔لیبیا پر ہونے والے حملے کے خلاف اورجنگ شروع کرنے جس میں اتحادی فوجوں کی جانب سے بے گناہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پرزبردست احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے فوری طورپر جنگ بندی کامطالبہ کیاجبکہ حکومت یونان سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طورپر اتحادی افواج کواپنے اڈے دینے اورسمندری حدود کے استعمال کوروکے ۔لگاتار تین روز تک ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں جنگ مخالف جماعتوں،کمیونسٹ پارٹی،بائیں بازو کی جماعتوں،انسانی حقوق کی تنظیموں اوردیگر پارٹیوں کے ہزاروں کارکنوں نے یونانی پارلیمنٹ کے سامنے اورامریکن سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔مظاہرین کوکنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011
شمالی وزیرستان میں امریکہ کے لئے جاسوسی کے الزام میں چار افراد کو قتل کر دیا گا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل اور میر علی سے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔ قتل ہونے والے افراد کو چند روز قبل اغواء کیا گیا تھا ۔ تین افراد کی لاشیں تحصیل دتہ خیل کے علاقے منظر خیل میں سڑک کے کنارے پھنک دی گئیں جبکہ ایک کی لاش میر علی کے علاقے عیسو ڑی سے ملی ہے۔ تین مقتولین کا تعلق شمالی وزیرستان سے اور ایک کا تعلق افغانستان سے ہے ۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011
راولپنڈی اسلام آباد، لاہور ،کشمیر ، گلگت بلتستان اور اپر پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ریکٹر سکل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ دن 2 بج کر 49 منٹ پر آیا ۔محکمہ موسماتت کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پشاور سے 289کلو میٹر شمال مشرق کی جانب ہندوکش کے پہاڑی سلسلے مںا تھا اور زلزلے کی گہرائی 176 کلو میٹر تھی زلزلے جھٹکے جڑواں شہروں کے علاوہ کشمرا ، گلگت بلتستان ، کشمر ، اور اپر پنجاب مںں بھی محسوس کئے گئے۔دوسری جانب زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول ہوئی
Read more »
Posted by Unknown on Monday, March 21, 2011
ایتھنز(ڈاکٹرتنویراحمدسنی)یونان کے وزیر دفاع نے لیبیا کے خلاف کسی بھی فوج کارروائی میں شامل ہونے کی تردید کردی۔وزیر دفاع اونگلووینزیلو کاکہناتھاکہ یونانی افواج یایونانی فضائیہ لیبیا کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لی رہی انھوں نے واضح کیاکہ یونان کوخطرات میں نہیں دھکیلا جاسکتالیکن نیٹو اورہمارے اتحادیوں کی جانب سے یونان کودرخواست کی گئی تھی کہ ان کوجزیرہ کریتی کے علااوہ سودا سمندر کی بندرگاہ اورہوائی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی جائے جوایک فطری تقاضہ اورعالمی معاہدوں کے عین مطابق ہے تاہم اڈوں کی فراہمی کے علاوہ ہماری فوج کاکوئی بھی حصہ فوجی کارروائی میں شامل نہیں۔
Read more »