لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی گئی۔ این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں مونس الٰہی کو آج لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے نے مونس الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دی جس پر عدالت نے مونس الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی۔ پیشی سے قبل پنجاب اسمبلی کے رکن چوہدری ظہیر نے عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مونس الٰہی کو واحد سیاسی قیدی قرار دیا۔ چوہدری ظہیر نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک جمہوریت کی راہ میں کانٹے بورہے ہیں۔