ایتھنز(اجالانیوز)مہریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان کے صدر امتیاز عالم جعفری کوقاری مہتاب اغوا کیس میں ملوث کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق چند ہفتے قبل مہیریہ نصیریہ ٹرسٹ سے وابستہ قاری مہتاب جن کوبعض افراد نے ذاتی رنجش اورمفادات کی خاطر اغواکرلیاتھااوران کورہاکرنے کے بدلے بھاری تعاون کامطالبہ کیا جس پرپوری پاکستانی برادری یک جاہوگئی اوراعلیٰ سطح پراس معاملے کواٹھائے جانے کے بعد قاری مہتاب کوان کے ساتھی سمیت بازیاب کرالیاگیاجبکہ اغواکاروں کاپوراگینگ بھی اس میں پکڑا گیا جس میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھی شامل تھے۔ان اغواکاروں میں شامل ایک عثمان نامی ملزم نے مہریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان کے صدر امتیاز عالم جعفری جوکہ ایک معروف تاجر بھی ہیں سے مالی فائدہ اٹھانے کی خاطر ان کوملوث کرنے کی کوشش کی گئی جس پرگذشتہ شب ایغالیو میں مہیریہ نصیریہ ٹرسٹ کے ذیلی مرکز میں پاکستانی برادری کاایک اکٹھ کیاگیا جس میں ملزم کے ساتھ ہونے والی مبینہ گفتگوکوسنایاگیا جس میں حاضرین کواشارہ دیاگیاتھاکہ اس اغوا میں امتیاز عالم جعفری کابھی پس پردہ ہاتھ ہے جس پرتمام افراد نے یک جا ہوکر اس کی تردید کی اوراس کوایک سازش قرار دیتے ہوئے اس کومسترد کردیا۔شرکا میں شامل پاکستانی برادری کے معززین نے کہاکہ گفتگوسے اس کاکوئی بھی قانونی یااخلاقی پہلونہیں بنتاجس سے معلوم ہوکہ امتیاز عالم جعفری اس میں ملوث ہے تاہم یہ ایک ناکام کوشش ہے جس کامقصد فقط امتیاز عالم جعفری سے رقم ہتھیاناہے ۔