لیبیا پر حملے کے خلاف ایتھنز اور دیگر شہروں میں مسلسل احتجاج

ایتھنز(اجالانیوز)امریکہ ،فرانس،برطانیہ اوردیگر اتحادی ممالک کی جانب سے لیبیا پرحملے  اوریونان کی جانب سے اپنے سرزمین استعمال کرنے کے خلاف جنگ مخالف تنظیمات،انسانی حقوق کی جماعتوں اوربائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے ہزاروں افراد کااحتجاج امریکن سفارت خانے کے سامنے زبردست احتجاج کیاگیا۔لیبیا پر ہونے والے حملے کے خلاف اورجنگ شروع کرنے جس میں اتحادی فوجوں کی جانب سے بے گناہ معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پرزبردست احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے فوری طورپر جنگ بندی کامطالبہ کیاجبکہ حکومت یونان سے مطالبہ کیاکہ وہ فوری طورپر اتحادی افواج کواپنے اڈے دینے اورسمندری حدود کے استعمال کوروکے ۔لگاتار تین روز تک ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں جنگ مخالف جماعتوں،کمیونسٹ پارٹی،بائیں بازو کی جماعتوں،انسانی حقوق کی تنظیموں اوردیگر پارٹیوں کے ہزاروں کارکنوں نے یونانی پارلیمنٹ کے سامنے اورامریکن سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔مظاہرین کوکنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz