سونا چاندی مہنگے، سونا 45650 روپے تولہ ہوگیا

سونا چاندی مہنگے، سونا 45650 روپے تولہ ہوگیا
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ایک تولہ سونے کی قیمت پنتالیس ہزار چھ سو پچاس روپے ہو گئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مزید دو سو پچاس روپے کا اضافہ ہوا جبکہ دس گرام کی قیمت دو سو چودہ روپے کے اضافے سے انتالیس ہزار ایک سو اٹھائیس روپے ہو گئی۔ ملک میں چاندی کی قیمت بھی نو سو پچانوے روپے فی تولہ کی بلند ترین کی سطح پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزارچار سو اکیس ڈالر سے تجاوز کر گئی۔ اس سے قبل دسمبر کے آغاز میں عالمی مارکیٹ میں سونا ایک ہزارچار سو اکتیس ڈالر فی اونس پر بھی ٹریڈ ہو چکا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz