Posted by Unknown on Saturday, March 05, 2011
نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں زیارت اخوند پنجو بابا کی مسجد میں بم دھماکے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مسجد میں نماز جمعہ کے بعد لنگر تقسیم ہو رہا تھا کہ اسی دوران مسجد کی الماری میں نصب بم زورار دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر پبی ہسپتال اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کی وجہ سے مسجد کے اندرونی حصے کو شدید نقصان پہنچا۔
سینئیر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور نے جائے وقوعہ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ انکا کہنا تھا کہ دھماکے میں دو سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا جسے مسجد کی الماری میں رکھا گیا تھا۔
دھماکے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, March 05, 2011
Posted by Unknown on Saturday, March 05, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)سفارت خانہ پاکستان ایتھنز کے باہر غیرقانونی طورپرکام کرنے والے ایجنٹوں نے سفارت خانہ کابیرونی ماحول سخت خراب کردیا مچھلی منڈی کاماحول سفارت خانے کے اعلیٰ افسران کی کوششوں کے باوجود ایجنٹ مصروف عمل۔تفصیلات کے مطابق سفارت خانہ پاکستان جوکہ ایتھنز کے ایک انتہائی اہم اورحساس علاقے میں قائم ہے جس کے ارد گرد برطانوی اورجرمن سفارت خانوں کے علاوہ دیگر یورپی اورغیر یورپی ممالک کے سفارت خانے بھی موجود ہیں کے باہر سفارت خانہ پاکستان میں اپنے کاغذات کی تکمیل کے لیے جانے والے افراد کوموقع پرست ایجنٹوں نے لوٹنا اورانتہائی غیر مہذب طریقے سے کام کرناشروع کردیاہے جس سے سائیلین سمیت ارد گرد کی عمارتوں کے دفتری عملے کے لوگ سخت مشکلات کاشکار ہیں۔سفارت خانہ کے باہر موجود ان پڑھ افراد بلدیہ کی جانب سے رکھے گے کوڑے کے ڈرموں کے اوپر،پارک کی گئی گاڑیوں کی ڈکی اورموٹرسائیکل کی سیٹوں پر فائیلیں رکھ کرلوگوں کے فارم بھرنے لگے سادہ لوح پاکستانی کم پیسوں کے لالچ میں اپنے فارم کوغلط طورپر بھروانے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے اکثر ان کے فارم اور دیگر دستاویزات کے لیے ان کوبار بار اوپر نیچے کاسفرکرناپڑتاہے جس سے ان کوکوفت ہوتی ہے اورشکایت کی صورت میں ایجنٹوں کاٹولہ ان کوڈرادھمکا کرچپ کرادیتاہے جس میں دھمکی آویز رویہ بھی اپنایاجاتاہے۔سفارت خانہ پہنچنے کے بعد ایجنٹوں کے افراد لوگوں کو گھیرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس کے علاوہ سفارت خانہ کے باہر انتہائی غیر معیاری اورنامناسب طورپر بریانی اورسموسے فروش بھی بیٹھے ہیں جوپاکستان کی کسی مچھلی منڈ ی کا ماحول پیش کرتے ہیں۔بلدیہ یونان کے اہلکاروں نے متعدد بار سفارت خانہ سے بھی اس بارے شکایت کی ہے لیکن وہ سفارتی اہلکاروں کی آمد کے موقع پرادھیر ادھر ہوجاتے ہیںاوربعدازاںوہاں دوبارہ براجمان ہوجاتے ہیں۔سفارت خانہ کے مطابق ان کے خلاف متعدد بار کارروائی کی گئی ہے تاہم وہ دوبارہ وہاں موجود ہوتے ہیں اس کاواحد حل ہے کہپاکستانی ایسے افراد کے جھانسے میں نہ آئیں کیونکہ سفارت خانہ پاکستان مقامی انتظامیہ کوکہہ سکتاہے سڑک پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتاتاہم سفارت خانہ کوایسے افراد کے رویے کی وجہ سے سخت کوفت کاسامناہے۔سفارت خانہ کے باہر موجود بعض سائیلین نے ان ایجنٹوں کے ہاتھوں لٹنے کے بعد نمائندہ کوآگاہ کیاکہ اگر ان کو کہاکہ جائے فارم غلط بھراہے یاان کودوبارہ مدد کے لیے کہاجائے توان کے پیسے دبانے کی وجہ سے ان کوبھگادیاجاتاہے۔انھوں نے کہاکہ سفیر پاکستان کوچاہیے کہ وہ قانونی حثیت کے حامل افراد جنھوں نے وہاں پرحکومت یونان کی سے باقاعدہ لائسنس حاصل کررکھے ہیں کے ساتھ مل کراس کاحل نکالیں اورصرف ان کی جانب سے دیے جانے والے فارمز کوقبول کریں تاکہ پاکستان کی بدنامی کاباعث بننے والے ایجنٹوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔قانونی طورپر کام کرنے والے دفاتر کے افراد نے کہاکہ ان ایجنٹوں کی وجہ سے کوسخت مشکلات کاسامناہے اوروہ ان کے دفاتر کے سامنے سے دیدہ دلیری سے لوگوں کوبازوسے پکڑ پکڑ کر لے جاتے ہیں انھوں نے کہاکہ غیر معیاری اورصفائی کے بغیر وہاں پرکھانے پینے کی اشیافروخت کرنے والوں کی وجہ سے بھی سخت کوفت کاسامناہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, March 05, 2011
ایتھنز(نوید سحر)تحریک منہاج القرآن یونان کی جانب سے سے ربیع الاول کے ماہِ مبارک میں تمام مراکز میں محافل میلاد کے انعقاد پر منہاج القرآن کی مرکزی انتظامیہ اور ذیلی سطح پر منعقد ہو نے والی تمام تقاریب پر ذیلی انتظامیہ ،سالانہ محفل نعت (ریندی)کے انعقاد پر حاجی جاوید اقبال اعوان لائبریرین اور ان کے تمام رفقاء حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کی 60ویں سالگرہ پر انتظامات کرنے والے تمام مرکزی عہدیداران اور رفقاء ،سالانہ جلوس میلادالنبی ۖ میں شرکت کرنے والے تمام احباب ،منہاج القرآن کے تمام ممبران اور ذیلی مراکز سے آئے ہوئے تمام عہدیداران اور رفقاء ،27فروری 2011کومنعقد ہونے والی مرکزی سالانہ محفل میلاد النبی ۖ کے منتظمین خصوصاً مرکزی میلاد کمیٹی منہاج القرآن یونان کے احباب محمد الیاس ،محمد یٰسین ،رانا الطاف اور انکے ساتھی ،سعید مبین بٹ ۔عمرہ ٹکٹیں دینے والے کنگ گروپ آف کمپنی ،امتیاز ٹریولز ،چوہدری جاوید اقبال ،میلاد کمیٹی کے اراکین ان تمام احباب و ابستگان و رفقاء کو ہم تہہ دل سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔جنہوں نے دامے درمے منہاج القرآن یونان کے ساتھ اپنی محبت و اخوت کا اظہار کیا ۔تحریک منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان اورناظم عبدالجبار سلہری نے بھی اپنی جانب سے تمام تنظیمات اوراحباب کاتہہ دل سے شکریہ اداکیاہے
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, March 05, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)وزارت امن عامہ کی جانب سے بھوک ہڑتال کرنے والے پناہ گزینوں کوچھ ماہ کے لیے اپنے اپنے وطن جانے کی اجازت دے دی گئی۔قریبا چالیس روز قبل جزیرہ کریتی سے آنے والے اڑھائی سوپناہ گزین اورتھسلونیکی میں بھوک ہڑتال کرنے والے پچاس پناہ گزینوں کوحکومت کی جانب سے رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک جاکر چھ ماہ تک رہنے کے بعد دوبارہ یونان داخل ہوسکتے ہیں جس کے لیے تحریری ضمانت دی جائے گی کہ ان پناہ گزینوںکودوبارہ یونان داخل ہونے دیاجائے گا۔انھوں نے پناہ گزینوں اوران کی مدد کرنے والی این جی اوز سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں کیونکہ حکومت کے پاس جوممکنات ہیں وہ اس پرعمل درآمد کررہی ہے اوراس سے زائد وہ کچھ نہیں کرسکتی۔گذشتہ روز وزیر دفاع ایونگلووینزیلو کے بیان جس میں انھوں نے کہاتھاکہ انسانی جان کوبچانے کے لیے ہرقیمت دی جاسکتی ہے تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔وزیر دفاع کے اس بیان پر ان کے اپنے وزراء کی جانب سے سخت ردعمل ظاہر کیاگیا جس میں وزیر داخلہ یانیس راگوسیس نے کہاکہ بھوک ہڑتالی فوراًاپنااحتجاج ختم کریں اورسرکاری عمارت کوخالی کریں حکومت تمام پناہ گزینوں کے لیے یکساں پالیسی اختیار کرے گی اورکسی بھی بلیک میلنگ کو تسلیم نہیں کرتی اورقانونی وآئینی راستے پرچل کر ہی تمام معاملات طے کیے جاسکتے ہیں۔وزیر انصاف خاریس کاستانیدیس نے اپنے بیان میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملککواور ہم کو بلیک میل نہیں کیاجاسکتا اورکسی ایک جان کی وجہ سے پالیسیاں تبدیل نہیں ہوسکتی بلکہ تمام یکساں قانونی راستے اختیار کریں۔حکومت کے ترجمان یورگوس پیتپلیوتیس نے کہاکہ ہم اس کاکوئی بہتر حل تلاش کرلیں گے۔یادرہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے پناہ گزینوں کی ایک پانچ ہفتے سے زائد بھوک ہڑتال کے باعث ساٹھ کے قریب پناہ گزینوں کومختلف وجوہات کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیاہے جس پران کی مدد کرنے والی این جی اوز نے ایتھنزاورتھسلونیکی میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں مظاہرین کاکہناتھاکہ حکومت کسی کی موت کاانتظار کررہی ہے تاکہ معاملہ ختم ہوسکے ۔مظاہرین نے حکومت سے ان کوقانونی حثیت دینے کامطالبہ کیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, March 05, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)یونان میں جاری کارنیوال اورسات مارچ کوکاتھرودیفترا کی تعطیلات سردی کی نذر ہونے کاخدشہ محکمہ موسمیات نے پیر کوسخت سردی اوربرف باری کی پیشن گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ویک اینڈ پرپورے ملک کے اندر بارشوں اوربرف باری کاسلسلہ شروع ہوگاجس سے سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا۔پیر کے روز مقدونیہ تھراکی اورمرکزی یونانی علاقہ جات اس کی زد میں آجائیں گے جبکہ جزائر اورپیلی پونسس میں بھی بارش اورسردی بڑھ جائے گی۔پیر کوسردی بڑھنے سے رات کو سڑکوں پربرف جم جانے سے پھسلن ہوجائے گی جس کے لیے گاڑیوں کے ڈرائیورز کواحتیاط کامشورہ دیاگیاہے۔پیر سے شروع ہونے والی سردی کی لہر پیرکی رات سے ایتھنزاوراس کے نواحی علاقہ جات میں شروع ہوگی اورمنگل اوربدھ کوایتھنز شہر سمیت تمام علاقہ جات میں برف پڑنے کاامکان ہے تاہم شہر میں ہلکی برف باری ہوگی جس کے بعد موسم میں بدلاؤ آجائے گا۔موسم کی سختی اورسردی کی وجہ سے یونان میں کاتھرودیفترا کے موقع پرپتنگ بازی اورکارنیوال کی تقریبات کامزہ اوررنگ پھیکا پڑگیاہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 03, 2011
ورلڈ کپ 2011 کے گروپ اے کے پول میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 46 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان کے 184 رنز کے جواب میں کینیڈین ٹیم بیالیس اعشاریہ دو اوورز میں 138 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔ جمی ہنسرا کے علاوہ کینیڈٓا کی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، انہوں نے 43 رنز بنائے۔ میچ کی خاص بات پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ تھی۔ انہوں نے دس اوورز میں 23 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ چھٹا سعید اجمل کی گیند پر ان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوا۔
میچ کے شروع میں پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور 67 کے اسکور پر چار کھلاڑی پویلین واپس جا چکے تھے، اس موقع پر مصباح الحق اور عمر اکمل نے ٹیم کو سہارا دیا، مصباح الحق نے37 جبکہ عمر اکمل نے 48 رنز بنائے۔ دونوں بلے باز بالا جی راؤ کا شکار بنے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 43 اوورز میں 184 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔ ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں وہاب ریاض اور سعید اجمل ہیں جنہیں شعیب اختر اور عبدالرحمان کی جگہ کھیلنے کا موقع دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کینیڈا کے درمیان ورلڈکپ میں 32 سال بعد میچ ہورہا ہے ۔1979 ء کے ورلڈ کپ کے دوران کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 03, 2011
ہنگو میں بائی پاس روڈ پر خودکش حملہ میں 2 پولیس اہلکارروں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او ہنگو عبدالرشید کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے ہنگو بائی پاس روڈ پر اپنی گاڑی پولیس وین سے ٹکرا دی جس کے نتیجہ میں نو افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ واقعہ میں 33افراد زخمی ہوئے اور قریب واقع پانچ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بارہ خواتین اور تین پولیس اہلکاروں سمیت تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں تین سے چار سو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 03, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)یونانی دارالحکومت ایتھنز کے مرکز میں نامعلوم حملہ آوروں کاایتھنز پولیس کے اہلکاروں پر کلاشنکوف سے قاتلانہ حملہ دونوجوان پولیس اہلکار جاں بحق دوشدید زخمی دوپولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق ایتھنز کے قریبی صعنتی علاقہ ریندی میں موٹرسائیکل سکواڈپولیس (DIAS)کے چار پولیس اہلکار جوکہ دوموٹرسائیکلوں پرمعمول کے گشت پر تھے کوریندی کے علاقہ میں ایک کار میں سوار تین سے چار حملہ آوروں نے کلاشنکوف کے فائر کردیے جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرے کوتشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایاگیاجہاں وہ تین گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا اسی سکواڈ میں شامل دودیگر پولیس اہلکاروں میں سے ایک کوبھی سخت تشویش ناک حالت میں ہسپتال لے جایاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی جان بچالی اوراس کی حالت کافی بہتر ہے چوتھے پولیس اہلکار کوبھی معمولی زخم آئے۔پولیس ہیڈکوارٹرکی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کانشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت ہوچکی ہے جن میں بائیس سالہ یورگوس سکیلویانیس جس نے سال2009ء میں پولیس کے خصوصی سکواڈ میں شمولیت کی تھی اوردوسراپولیس اہلکارتئیس سالہ یوآنیس ایونگیلی نیلیس ہے جس نے دوسال قبل پولیس کے خصوصی سکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پویس اہلکاروں پرحملے میں استعمال کی گئی وولووگاڑی کوایتھنز سے چرایاتھاجوکہ جائے وقوع سے تھوڑی دور برآمد کرلی گئی جس کے اندر سے پولیس ایک پستول بھی ملاہے جس کوایک گھر سے چرایاگیاتھااورجبکہ گاڑی پر موجود نمبر پلیٹس بھی جعلی استعمال کی گئی تھی۔ایک دوسرے وقوع میںایتھنز میں ہی دوسری پولیس پارٹی جوکہ دوموٹرسائیکلوں پرتھی کونشانہ بنایاگیاتاہم خوشی قسمتی سے تمام گولیاں ان پولیس اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹوں اورسرپرموجود ہیلمٹ پرلگی۔انسداد دہشت گردی اورانسداد جرائم کی ٹیموں نے جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔انقرہ میں موجود وزیر امن عامہ یونان خرستوپاپاچویس نے وہاں سے دونوں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پرگہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح پرتحقیقات کاحکم دے دیاہے۔پولیس کوشک ہے کہ پولیس اہلکاروں پرحملہ میںملوث البانوی جرائم پیشہ عناصرکاہاتھ ہے جن کے چند مبینہ ملزمان کویونانی پولیس نے گرفتارکیاتھاجومتعدد بینک ڈکیتی اوردیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 03, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)حکومت اورمحنت کش تنظیمات کے نمائندگان کے کامیاب مذاکرات کے بعد سالانہ سوشل سکیورٹی(اینسماز)کی تعداد کوکم کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق متبادل وزیر محنت وافرادی قوت یورگوس کوترومانیس،نائب وزیر محنت وافرادی قوت آنادالارا کے یونانی محنت کش تنظیم یے سے کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد متفقہ طورپر طے پایاکہ یونان میں قانونی حثیت کے حامل تارکین وطن جن کواپنے ورک پرمٹ اوررہائشی پرمٹ کی تجدید کے لیے سالانہ150سوشل سکیورٹی اسٹمپ(اینسماز) دینے پڑتے تھے کوکم کرکے 120کردیاگیاہے اورڈاکٹری بک کی تجدید کے لیے 80سوشل سکیورٹی اسٹمپ کوکم کرکے پچاس کردیاگیاہے۔حکومت اورمحنت کشوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں محنت کش تنظٰموں کے نمائندوں کامطالبہ تھاکہ دونوں سہولیات سے یونانی اورقانونی حثیت کے تارکین وطن مستفید ہوسکیں گے کیونکہ یونان میں جاری معاشی بحران اوربے روزگاری کی وجہ سے حکومت کومطلوبہ اینسماز مہیاکرنے میں سخت مشکلات کاسامنا تھا جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ اپنے طبی معائنے کی کتاب کوتجدید کرانے سے قاصر تھے جس کے باعث ان کوطبی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی تھی اورورک ورہائشی پرمٹ کی تجدید کے لیے ایک سوپچاس اینسماز کی کڑی شرط بھی تارکین وطن کومعاشی دھارے سے باہر کرنے اوران کوضروری کاغذات کی تکمیل کے باعث سخت پریشانی کاسامناتھا۔تاہم مذاکرات میں اینسماز میں کمی کی صورت میں مقامی ٹیکس دفتر سے ان کی خریداری کے بارے میں کوئی بھی تفصیلات سامنے نہیں آسکی کے حکومت کی جانب سے کم ہونے والے اینسماز کی بیس فیصدی تک خریداری کی جاسکتی ہے یانہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 03, 2011
یونانی وزیر امن عامہ خرستوپاپاچویس کایورپی یونین کے وزرائے داخلہ کے اجلاس کے بعد ترکی کادورہ ہم منصب سے اہم ملاقات اوردوطرفہ دل چسپی کے امور کے علاوہ افریقی ممالک کی جانب سے ہونے والی ممکنہ ہجرت پرتبادلہ خیال۔یونان کے وزیر امن عامہ خرستوپاپاچویس جوکہ پہلے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شریک ہوئے جہاں انھوں نے اپنے یورپین ارکان سے یونان کودرپیش غیرقانونی پناہ گزینوں کے حوالے سے مشکلات کاذکر کیاجس میں یونان میں غیر قانونی پناہ گزینوں کی یونانی بندرگاہوں سے اٹلی جانے کی کوشش اوران سے پیداہونے والے مسائل پرآگاہی دینے کے علاوہ ترکی کے ساتھ ری ایڈمیشن معاہدے کوتکمیل کے مراحلہ تک پہنچانااہم ترین قرار دیاگیاتھا کے بعد وزیر امن عامہ ترکی روانہ ہوگے جہاں انھوں نے اپنے ترک ہم منصب بشیر اطلے کے ساتھ ملاقات کی اوراس میں افریقی ممالک کی موجودہ صورت حال پرتبادلہ خیال کیااوران ممالک سے ممکنہ پناہ گزینوں کی یورپی یونین ممالک کی جانب ہجرت کاجائزہ لیاگیا جس میں ان کویورپی یونین ممالک اورترکی میںآمد کوروکنے کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے پرزوردیا۔انھوں نے اپنے ترک ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یورپی یونین چاہتاہے کہ ترکی مکمل طورپر ری ایڈمیشن معاہدے کاحصہ بنے تاکہ غیر قانونی پناہ گزینوں کے آمد کے سلسلے کوروکاجاسکے۔اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوںجانب سے یورپی سرحدی نگرانی ایجنسی فرونٹیکس،ترک یونان سرحد پرمزید نگرانی کے عمل کوسخت کرنے،غیر قانونی پناہ گزینوں کی حساس علاقہ جات خصوصاًسرحدی علاقہ جات تک رسائی کی حوصلہ شکنی،انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹوں کی سرکوبی ،انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کوتوڑنے جیسے دیگر امور پرتبادلہ خیال اورقریبی تعاون کے فروغ کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 03, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)قانونی حثیت حاصل کرنے کی خاطر بھوک ہڑتال کرنے والے پناہ گزینوں میںمزید کی حالت تشویش ناک مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے 150پناہ گزین جنھوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ان کوقانونی حثیت دی جائے تاکہ وہ یونان میں اپنے معاشی حالات کودرست کرسکیں کو38روز گزرجانے کے بعد بھی حکومت کی جانب سے کہاگیاہے کہ وہ اپنی بھوک ہڑتال ختم کردیں کیونکہ اس عمل سے ان کوقانونی حثیت دینے کاکوئی جواز نہیں۔حکومت کی جانب سے صاف جواب کے باوجود پناہ گزینوںکی بھوک ہڑتال جاری ہے جس پر55پناہ گزینوں کی بھوک ہڑتال کے باعث حالت بگڑگئی جن کومقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔یاد رہے کہ قریباً چالیس روز قبل جزیرہ کریتی سے اڑھائی سوپناہ گزین ایتھنز کے لاکالج میں داخل ہوکربھوک ہڑتال کرنے کے لیے جمع ہوئے جن کوبعد ازاں ایپاتیامیں منتقل کردیاگیاان کے ساتھ ساتھ تھسلونیکی میں بھی پچاس پناہ گزینوں نے بھوک ہڑتال کررکھی ہے ایتھنز میں بھوک ہڑتالی پناہ گزینوں میں سے اب تک55کی حالت خراب ہونے پرہسپتال منتقل کیاجاچکاہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, March 03, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)پاکستانیوںسے زبردستی جوتے حاصل کرنے والے چارپولیس اہلکاروں کومعطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹر نے چار پولیس اہلکاروں کومعطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے جن پردو پاکستانیوں نے الزام عائد کیاہے کہ ان سے چاروں پولیس اہلکاروں نے زبردستی جوتے حاصل کرنے کے بعد اس کوچھوڑدیا۔مختلف نوعیت کے جعلی جوتے فروخت کرنے والے دو پاکستانیوں کودو پولیس اہلکاروں نے گلفادہ سے جوتوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتارکیااوران کے قبضہ سے مختلف برانڈ کے جعلی جوتے برآمد کرنے کے بعد مزید تفتیش کی خاطر مقامی تھانے لے گے جہاں پران کومزید پوچھ گچھ کی گئی اوران کوجوتے دینے کے بدلے چھوڑدینے کاعندیہ دیاجس پرپاکستانیوںنے جان بچانے کے لیے رضامندی ظاہر کی جس پرچار پولیس اہلکاروں نے ان کے تھیلے کولے کراپنی گاڑی کی ڈکی میں رکھنے کے بعد ان کوجانے کی اجازت دے دی۔دونوں پاکستانیوں نے اس واقعہ کے بعد ایتھنز کے علاقہ ریندی میں مبینہ پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت درج کرائی اورتمام واقعہ سے آگاہ کرنے کے بعد ان کی کار کانمبر بتانے کے بعداس میں موجود جوتوں کی موجودگی کی نشان دہی کی گئی جس پرپولیس کے اعلیٰ افسر نے فوری تلاشی کاحکم دیاجس پرکار کی ڈکی سے مطلوبہ مال برآمد کرلیاگیا۔تمام واقعہ کے بعد چاروں ملوث اہلکاروں کومعطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ چاروں اہلکاروں کومقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیاہے اوران کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق کی جارہی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 01, 2011
قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہتر ہو گئی تو ورلڈکپ میں مزید اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔کولمبو میں پاکستان ٹیم نے کینیڈا کیخلاف میچ سے پہلے پریکٹس کی، انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں تمام کھلاڑی بہترین فارم ہیں بالخصوص سنئیر کھلاڑیوں نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جو ٹیم کے لئے اچھا شگون ہے۔ قومی ٹیم کے مینجر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی فیلڈنگ پر مزید محنت کرنا ہوگی۔ ایک سوال پر انتخاب عالم نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف فتح کے بعد ٹیم ریلیکس نہیں اور ہر میچ اہم سمجھ کر کھیلیں گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 01, 2011

یتھنز(یوسف چوہدری،تنویر احمد سنی)تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام سالانہ میلاد کانفرنس کاانعقاد کیاگیاجس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر دینی حمیت کاثبوت دیا۔میلاد کانفرنس کی نقابت کے فرائض ڈائریکٹر مرکز منہاج القرآن کیپسلی قاری محمد اکرم زاہد نے سرانجام دیے کانفرنس کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد مقامی نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت ۖ پیش کیا جس پرحاضرین نے نعرے لگاکر اپنے دلی جذبات کااظہارکیا۔کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان نے میلاد مصطفیۖ کانفرنس اورتحریکی سرگرمیوں کے حوالے سے حاضرین کوآگاہ کیا۔امیر تحریک منہاج القرآن یونان نے بھی مختصر خطاب کیا۔میلاد کانفرنس میں برطانیہ سے خصوصی طورپر شریک ہوئے شیخ السلام پروفیسر طاہرالقادری کے شاگرد اورمنہاج القرآن برطانیہ کے اہم رہنما علامہ محمد رمضان نے خطاب کیااپنے خطاب میں انھوں نے حاضرین کوآگاہ کیاکہ تحریک منہاج القرآن اس وقت تقریباًدنیا کے ہر ملک میں اپنی شاخیں قائم کرچکی ہے اوربانی شیخ السلام ڈاکٹر طاہر القادری کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پران کی دنیا بھر میں سالگرہ کی تقریبات نے ثابت کردیاہے کہ وہ اسلام اورتحریک منہاج القرآن سے کس قدر دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔انھوں نے میلاد مصطفیۖ کی قرآن وسنت کے حوالے سے کہاکہ حضور اکرم ۖ کامیلاد منانا کوئی بدعت یاغیر شرعی عمل نہیں ہے بلکہ محبت کاتقاضہ ہے کہ رسول اکرمۖ کے میلاد کومناتے ہوئے ایسے عمل نہ کیے جائیں جواللہ اوراس کے نبیۖ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہوں۔انھوں نے حاضرین پرزوردیاکہ وہ اپنے روز مرہ کے عمل میں کوشش کریں کہ دردووسلام کے نذرانے بھیجا کریں اورشرک جیسے عمل سے بچنے کی کوشش کریں۔میلاد کانفرنس کے موقع پرشرکا میں قرعہ اندازی کے ذریعہ سے عمرے کے ٹکٹ بھی دیے گے اورحاضرین کی تواضع کی خاطر کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 01, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)35روزہ بھوک ہڑتال کے باعث بیس پناہ گزینوں کوانتہائی خراب حالت ہونے پرہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایتھنز کی ایک مقامی سرکاری عمارت میں بھوک ہڑتال کرنے والے اڑھائی سوپناہ گزین جن کامطالبہ تھاکہ ان کوقانونی حثیت دی جائے تاکہ وہ یونان میں اپنے معاشی مستقبل کومحفوظ کرسکیں اپنے مطالبات منوانے کے حق میں بھوک ہڑتال کرنے والے پناہ گزین کے 35روز گزرجانے کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے ان کوقانونی حثیت دیے جانے کے بارے میں کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیاحکومت کاکہناہے کہ اگر قانونی حثیت دینے کاعمل شروع کیاگیا توپھر تمام غیر قانونی پناہ گزینوں کوجوکہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں کوقانونی حثیت دینی پڑی گی جوکہ ناممکن ہے اوریونان اس کامتحمل نہیں ہوسکتا۔حکومت نے نئے سیاسی پناہ کے عمل کی خاطر نئی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی ہے جہاں سے پناہ کے حصول کے لیے طریقہ کارمعلوم کیاجاسکتاہے۔قانونی حثیت کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے بعض پناہ گزینوں کوتشویش ناک حالت میں گزشتہ ہفتے ہسپتال منتقل کیاگیاتھاتاہم گذشتہ روز مزید بیس افراد کی حالت بگڑنے کی وجہ سے ان کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 01, 2011
ایتھنز(اجالانیوز)یونان میں شعیہ کمیونٹیز اوراہل تشیع کومیلاد جلوس کے حوالے سے نظرانداز کرنے پرسخت احتجاج کرتے ہیں اوراس عمل سے اتحاد بین المسلمین کے نظریہ کوکچلنے اوردلوں میں بغض رکھنے والے عناصر کاعلم ہواہے یہ بیان جعفریہ آرگنائزیشن پیراستری کے جنرل سیکریٹری اورخطیب مرکزی امام بارگاہ جعفریہ علامہ محمد عباس نے اجالانیوز کوگذشتہ روز جشن آمدصادقین کے موقع پردیا۔علامہ محمد عباس نے کہاکہ گذشتہ سال تحریک منہاج القرآن نے تمام مسالک کوساتھ لے کر چلنے جیسے عمل کی وجہ سے انتہائی اہم قدم اٹھایاتھا جس کی وجہ سے تمام مسالک نے ان کوہدیہ تہنیت پیش کیالیکن اس سال کسی بھی اہل سنت کی جماعت یامیلاد کمیٹی کی جانب سے اہل تشیع مسالک سے رابطہ نہیں کیاگیا اورنہ ہی میلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے آگاہی دی گئی جس پر ان کوانتہائی رنج پہنچاہے کیااہل تشیع مسلمان نہیں یاوہ حضوراکرم سرورکائناتۖ کے میلاد کومنانا جائز قرار نہیں دیتے یاان کے میلاد ملانے پرکوئی پابندی عائد ہے جس کی وجہ سے یہ رویہ اپنایاگیا جس سے انتہائی اجنبیت محسوس کی گئی۔انھوں نے کہاکہ اس سال میلاد کے جلوس میں ان کوشامل نہ کیاجانا حیرت انگیزہے اوراتحاد مسالک کی کوششوں کوپارہ پارہ کرنے کی ایک مذموم کوشش ہے جس کوکامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔انھوں نے تمام مذہبی جماعتوں اورتمام مسالک کے ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ اپنے اندرایسے عناصر جوفقط خودنمائی چاہتے ہیںکوپہچانیں جومذہب کی آڑ میں مذہبی جماعتوں کوایک دوسرے کے سامنے کھڑاکرناچاہتے ہیںحالانکہ ایسے عناصرمذہبی حوالے سے کورے ہیں اوراپنی ذاتی انا کی خاطر مذہبی انتشار کاباعث بن رہے ہیں انھوں نے کہاکہ میلاد النبیۖ کوسب سے زیادہ منانے کاحق اہل تشیع حضرات کوہے جومحمدۖ وآل محمدۖ کی غلامی کادم بھرتے ہیں انھوں نے تمام مسالک کے مذہبی ذمہ داران سے اپیل کی کہ وہ ایسے سازشی عناصر کونظر انداز کریں جواپنے ماضی کے کردار کے حوالے سے بدنام ہیں اورمذہبی جماعتوں کاسہارالے کردین دار بننے کی نام نہاد کوشش میں ہیں۔انھوں نے کہاکہ کیاعجیب امر ہے کہ ہمارے مسلمان بھائی کرسمس پرتواپنے عیسائی بھائیوںکوکرسمس کی مبارک بادیں پیش کرنے سے نہیں چوکتے لیکن آمدمصطفیۖ پروہ رحمت العالمین کادم بھرنے کے باوجود مبار ک باد کے پیغامات اورمل بیٹھنے کوگوارا نہیں کرتے۔انھوں نے کہاکہ وہ یگانگت کی فضا کوبرقراررکھنے کے لیے اپناکردار اداکرتے رہے گے اورحسینیت زندہ باد اورہردور کی یزیدیت کومردہ باد کہتے رہے گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 01, 2011
ورلڈ کپ 2011 کے پول میچ کے دوران کینیا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تینتالیس اعشاریہ چار اوورز میں 143 رنز بنائے جو سری لنکن ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر اٹھارہ اعشاریہ چار اوورز میں پورا کر لیا۔
سری لنکا نے میچ کے آغاز سے ہی کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔ اوپنر تھرانگا نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سری لنکا کی واحد وکٹ دلشان کی تھی جو 44 رنز بنا کر اوٹینو کی گیند پر توما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے کمارا سنگا کارا نے 27 رنز بنا کر میچ کو انجام تک پہنچا دیا۔ دونوں ٹیموں کا یہ ورلڈ کپ کا تیسرا میچ ہے ۔سری لنکا نے ایک میچ میں فتح حاصل کی جبکہ پاکستان کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کینیا اپنے دونوں میچ ہار چکا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 01, 2011
بھارت اور انگلینڈ کے میچ کو مشکوک قرار دینے والے شین وارن پر چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر کو الٹا لٹکا دینا چاہئے۔
پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے میچ پر شین وارن کا اس طرح انگلی اٹھانا حیران کن ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شین وارن کا مسئلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھائیں گے۔ ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے انتہائی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ اور کرکٹ کی عالمی تنظیم کو یوں بدنام کرنے والے سابق آسٹریلوی اسپنر کو الٹا لٹکا دینا چاہئے۔ قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے بارے اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ انیس کھلاڑی چُن لیے گئے ہیں مزید کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, March 01, 2011

ایتھنز(اجالانیوز)جعفریہ آرگنائزیشن پیراستری کے زیراہتمام مرکزی مسجد واما م بارگاہ پیراستری میں جشن آمد صادقین کی مجلس برپاکی گئی جس مومنین کی کثیر تعداد شریک تھی جبکہ اس میں نعت رسول مقبولۖ منقب مولاعلی اورفضائل امام جعفرصادق وسیدنا محمد رسولۖ پیش کیے گے اس جشن میلاد صادقین میں خصوصی طورپر ہدایت ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر سیدجاوید شاہ اورمینجنگ ڈائریکٹر علامہ سید عباس عابدی نے شرکت کی۔جشن آمد صادقین کی نظامت کے فرائض سید اظہر حسین نے اداکیے تلاوت قرآن پاک سعادت سیداختر حسین موسوی نے حاصل کی جس کے بعد ذاکر اہل بیت سید توقیر نقوی،ابن مظہر اور دیگر نے فضائل بیان کیے جبکہ مقررین میں علی قیصر غوری نے ہدایت ٹی وی کے لیے کی جانے والی کاوشوں اوریونان میں اس کی رکنیت سازی کے لیے حاضرین پرزوردیا اورجعفریہ آرگنائزیشن کے بارے میں شرکا کوآگاہی دی،خطیب وجنرل سیکریٹری جعفریہ آرگنائزیشن مولانا محمد عباس نے تمام حاضرین کوآمد صادقین پرمبارک باد کے پیغامات دیے اورتمام امت مسلمہ کے لیے اتحاد اورترقی کی خواہشات کااظہارکیا۔مہمان خصوصی ہدایت ٹی وی کے ڈائریکٹر سید جاوید شاہ نے کہاکہ اسلام کے لیے اس وقت بڑا کھٹن وقت ہے کیونکہ اسلام کے دشمن اس کومختلف طریقوں سے اپنا نشانہ بنا رہے ہیں انھوں نے کہاکہ حضرت محمد مصطفیۖ اوراہل بیت کی تعلیمات کوعام کرنے کے لیے ہدایت ٹی وی کاقیام عمل میں لایاگیاتاکہ اہل بیت کا اسلام کے لیے عظیم کارنامہ اوراسلام کوزندہ رکھنے کے لیے ان کی قربانیوں سے عام فرد کوبھی مستفید کرکے شعیت کی حقیقی تصویر کوپیش کیاجاسکے۔برطانیہ سے خصوصی طورپر یونان آئے ہوئے ہدایت ٹی وی کے مینجنگ ڈائریکٹر علامہ سید عباس عابدی نے اپنے جشن آمد صادقین کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ حضور راکرم تخلیق کائنات کاسبب ہیں اوران کی بشری تقاضے سے دنیا میں آمد انسانوں کی ہدایت کے لیے ان میں سے ان کے لیے وجہ ہدایت بننا تھا انھوں نے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کی خود تعریف میں اعلیٰ ترین آیات کاانتخاب کیاہے انھوں نے کہاکہ معصومین اوراہل بیت کاذکر کرناسنت رسولۖ ہے اور اتباع رسول ہے کیونکہ اہل بیت سے محبت اللہ اوراس کے رسول سے محبت ہے اوراہل بیت سے دشمنی کا مطلب اپنے لیے دنیااورآخرت میںرسوائی لیناہے۔انھوں نے کہاکہ ماہ ربیع الاول صادقین یعنی حضوراکرمۖ اورحضرت امام جعفرصادق کی ولادت باسعادت کاماہ مبارک ہے اس کی فضیلت بھی اتنی ہی ہے انھوں نے کہاکہ ہم سب کواللہ اوراس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے اوراہل بیت کی محبت کواپنے دلوں میں زندہ کرنا چاہیے۔
Read more »