یونانی دارالحکومت ایتھنز کے مرکز میں نامعلوم حملہ آوروں کاایتھنز پولیس کے اہلکاروں پر کلاشنکوف سے قاتلانہ حملہ دونوجوان پولیس اہلکار جاں بحق

ایتھنز(اجالانیوز)یونانی دارالحکومت ایتھنز کے مرکز میں نامعلوم حملہ آوروں کاایتھنز پولیس کے اہلکاروں پر کلاشنکوف سے قاتلانہ حملہ دونوجوان پولیس اہلکار جاں بحق دوشدید زخمی دوپولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کے باعث محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق ایتھنز کے قریبی صعنتی علاقہ ریندی میں موٹرسائیکل سکواڈپولیس (DIAS)کے چار پولیس اہلکار جوکہ دوموٹرسائیکلوں پرمعمول کے گشت پر تھے کوریندی کے علاقہ میں ایک کار میں سوار تین سے چار حملہ آوروں نے کلاشنکوف کے فائر کردیے جس کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ دوسرے کوتشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچایاگیاجہاں وہ تین گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا اسی سکواڈ میں شامل دودیگر پولیس اہلکاروں میں سے ایک کوبھی سخت تشویش ناک حالت میں ہسپتال لے جایاگیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی جان بچالی اوراس کی حالت کافی بہتر ہے چوتھے پولیس اہلکار کوبھی معمولی زخم آئے۔پولیس ہیڈکوارٹرکی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کانشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت ہوچکی ہے جن میں بائیس سالہ یورگوس سکیلویانیس جس نے سال2009ء میں پولیس کے خصوصی سکواڈ میں شمولیت کی تھی اوردوسراپولیس اہلکارتئیس سالہ یوآنیس ایونگیلی نیلیس ہے جس نے دوسال قبل پولیس کے خصوصی سکواڈ میں شمولیت اختیار کی تھی۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پویس اہلکاروں پرحملے میں استعمال کی گئی وولووگاڑی کوایتھنز سے چرایاتھاجوکہ جائے وقوع سے تھوڑی دور برآمد کرلی گئی جس کے اندر سے پولیس ایک پستول بھی ملاہے جس کوایک گھر سے چرایاگیاتھااورجبکہ گاڑی پر موجود نمبر پلیٹس بھی جعلی استعمال کی گئی تھی۔ایک دوسرے وقوع میںایتھنز میں ہی دوسری پولیس پارٹی جوکہ دوموٹرسائیکلوں پرتھی کونشانہ بنایاگیاتاہم خوشی قسمتی سے تمام گولیاں ان پولیس اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹوں اورسرپرموجود ہیلمٹ پرلگی۔انسداد دہشت گردی اورانسداد جرائم کی ٹیموں نے جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔انقرہ میں موجود وزیر امن عامہ یونان خرستوپاپاچویس نے وہاں سے دونوں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پرگہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح پرتحقیقات کاحکم دے دیاہے۔پولیس کوشک ہے کہ پولیس اہلکاروں پرحملہ میںملوث البانوی جرائم پیشہ عناصرکاہاتھ ہے جن کے چند مبینہ ملزمان کویونانی پولیس نے گرفتارکیاتھاجومتعدد بینک ڈکیتی اوردیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz