Posted by Unknown on Tuesday, March 01, 2011
بھارت اور انگلینڈ کے میچ کو مشکوک قرار دینے والے شین وارن پر چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر کو الٹا لٹکا دینا چاہئے۔
پی سی بی کے ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے میچ پر شین وارن کا اس طرح انگلی اٹھانا حیران کن ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شین وارن کا مسئلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھائیں گے۔ ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے انتہائی موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ اور کرکٹ کی عالمی تنظیم کو یوں بدنام کرنے والے سابق آسٹریلوی اسپنر کو الٹا لٹکا دینا چاہئے۔ قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے بارے اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ انیس کھلاڑی چُن لیے گئے ہیں مزید کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔