تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام سالانہ میلاد کانفرنس کاانعقاد کیاگیا

یتھنز(یوسف چوہدری،تنویر احمد سنی)تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام سالانہ میلاد کانفرنس کاانعقاد کیاگیاجس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر دینی حمیت کاثبوت دیا۔میلاد کانفرنس کی نقابت کے فرائض ڈائریکٹر مرکز منہاج القرآن کیپسلی قاری محمد اکرم زاہد نے سرانجام دیے کانفرنس کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد مقامی نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت ۖ پیش کیا جس پرحاضرین نے نعرے لگاکر اپنے دلی جذبات کااظہارکیا۔کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان نے میلاد مصطفیۖ کانفرنس اورتحریکی سرگرمیوں کے حوالے سے حاضرین کوآگاہ کیا۔امیر تحریک منہاج القرآن یونان نے بھی مختصر خطاب کیا۔میلاد کانفرنس میں برطانیہ سے خصوصی طورپر شریک ہوئے شیخ السلام پروفیسر طاہرالقادری کے شاگرد اورمنہاج القرآن برطانیہ کے اہم رہنما علامہ محمد رمضان نے خطاب کیااپنے خطاب میں انھوں نے حاضرین کوآگاہ کیاکہ تحریک منہاج القرآن اس وقت تقریباًدنیا کے ہر ملک میں اپنی شاخیں قائم کرچکی ہے اوربانی شیخ السلام ڈاکٹر طاہر القادری کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پران کی دنیا بھر میں سالگرہ کی تقریبات نے ثابت کردیاہے کہ  وہ اسلام اورتحریک منہاج القرآن سے کس قدر دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔انھوں نے میلاد مصطفیۖ کی قرآن وسنت کے حوالے سے کہاکہ حضور اکرم ۖ کامیلاد منانا کوئی بدعت یاغیر شرعی عمل نہیں ہے بلکہ محبت کاتقاضہ ہے کہ رسول اکرمۖ کے میلاد کومناتے ہوئے ایسے عمل نہ کیے جائیں جواللہ اوراس کے نبیۖ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہوں۔انھوں نے حاضرین پرزوردیاکہ وہ اپنے روز مرہ کے عمل میں کوشش کریں کہ دردووسلام کے نذرانے بھیجا کریں اورشرک جیسے عمل سے بچنے کی کوشش کریں۔میلاد کانفرنس کے موقع پرشرکا میں قرعہ اندازی کے ذریعہ سے عمرے کے ٹکٹ بھی دیے گے اورحاضرین کی تواضع کی خاطر کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کیے گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz