ایتھنز(اجالانیوز)حکومت اورمحنت کش تنظیمات کے نمائندگان کے کامیاب مذاکرات کے بعد سالانہ سوشل سکیورٹی(اینسماز)کی تعداد کوکم کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق متبادل وزیر محنت وافرادی قوت یورگوس کوترومانیس،نائب وزیر محنت وافرادی قوت آنادالارا کے یونانی محنت کش تنظیم یے سے کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد متفقہ طورپر طے پایاکہ یونان میں قانونی حثیت کے حامل تارکین وطن جن کواپنے ورک پرمٹ اوررہائشی پرمٹ کی تجدید کے لیے سالانہ150سوشل سکیورٹی اسٹمپ(اینسماز) دینے پڑتے تھے کوکم کرکے 120کردیاگیاہے اورڈاکٹری بک کی تجدید کے لیے 80سوشل سکیورٹی اسٹمپ کوکم کرکے پچاس کردیاگیاہے۔حکومت اورمحنت کشوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں محنت کش تنظٰموں کے نمائندوں کامطالبہ تھاکہ دونوں سہولیات سے یونانی اورقانونی حثیت کے تارکین وطن مستفید ہوسکیں گے کیونکہ یونان میں جاری معاشی بحران اوربے روزگاری کی وجہ سے حکومت کومطلوبہ اینسماز مہیاکرنے میں سخت مشکلات کاسامنا تھا جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ اپنے طبی معائنے کی کتاب کوتجدید کرانے سے قاصر تھے جس کے باعث ان کوطبی سہولیات فراہم نہیں کی جاتی تھی اورورک ورہائشی پرمٹ کی تجدید کے لیے ایک سوپچاس اینسماز کی کڑی شرط بھی تارکین وطن کومعاشی دھارے سے باہر کرنے اوران کوضروری کاغذات کی تکمیل کے باعث سخت پریشانی کاسامناتھا۔تاہم مذاکرات میں اینسماز میں کمی کی صورت میں مقامی ٹیکس دفتر سے ان کی خریداری کے بارے میں کوئی بھی تفصیلات سامنے نہیں آسکی کے حکومت کی جانب سے کم ہونے والے اینسماز کی بیس فیصدی تک خریداری کی جاسکتی ہے یانہیں۔