Posted by Unknown on Tuesday, March 01, 2011
قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بہتر ہو گئی تو ورلڈکپ میں مزید اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔کولمبو میں پاکستان ٹیم نے کینیڈا کیخلاف میچ سے پہلے پریکٹس کی، انتخاب عالم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں تمام کھلاڑی بہترین فارم ہیں بالخصوص سنئیر کھلاڑیوں نے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جو ٹیم کے لئے اچھا شگون ہے۔ قومی ٹیم کے مینجر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی فیلڈنگ پر مزید محنت کرنا ہوگی۔ ایک سوال پر انتخاب عالم نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف فتح کے بعد ٹیم ریلیکس نہیں اور ہر میچ اہم سمجھ کر کھیلیں گے۔