ورلڈ کپ 2011: پاکستان نے کینیڈا کو 46 رنز سے شکست دے دی

ورلڈ کپ 2011 کے گروپ اے کے پول میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 46 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان کے 184 رنز کے جواب میں کینیڈین ٹیم بیالیس اعشاریہ دو اوورز میں 138 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔ جمی ہنسرا کے علاوہ کینیڈٓا کی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، انہوں نے 43 رنز بنائے۔ میچ کی خاص بات پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ تھی۔ انہوں نے دس اوورز میں 23 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ چھٹا سعید اجمل کی گیند پر ان کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوا۔
میچ کے شروع میں پہلے بیٹنگ کرنے والی پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا اور 67 کے اسکور پر چار کھلاڑی پویلین واپس جا چکے تھے، اس موقع پر مصباح الحق اور عمر اکمل نے ٹیم کو سہارا دیا، مصباح الحق نے37 جبکہ عمر اکمل نے 48 رنز بنائے۔ دونوں بلے باز بالا جی راؤ کا شکار بنے۔ اس کے بعد پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 43 اوورز میں 184 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی۔ ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں وہاب ریاض اور سعید اجمل ہیں جنہیں شعیب اختر اور عبدالرحمان کی جگہ کھیلنے کا موقع دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کینیڈا کے درمیان ورلڈکپ میں 32 سال بعد میچ ہورہا ہے ۔1979 ء کے ورلڈ کپ کے دوران کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz