35روزہ بھوک ہڑتال کے باعث بیس پناہ گزینوں کوانتہائی خراب حالت ہونے پرہسپتال منتقل کردیاگیا

ایتھنز(اجالانیوز)35روزہ بھوک ہڑتال کے باعث بیس پناہ گزینوں کوانتہائی خراب حالت ہونے پرہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایتھنز کی ایک مقامی سرکاری عمارت میں بھوک ہڑتال کرنے والے اڑھائی سوپناہ گزین جن کامطالبہ تھاکہ ان کوقانونی حثیت دی جائے تاکہ وہ یونان میں اپنے معاشی مستقبل کومحفوظ کرسکیں اپنے مطالبات منوانے کے حق میں بھوک ہڑتال کرنے والے پناہ گزین کے 35روز گزرجانے کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے ان کوقانونی حثیت دیے جانے کے بارے میں کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیاحکومت کاکہناہے کہ اگر قانونی حثیت دینے کاعمل شروع کیاگیا توپھر تمام غیر قانونی پناہ گزینوں کوجوکہ لاکھوں کی تعداد میں ہیں کوقانونی حثیت دینی پڑی گی جوکہ ناممکن ہے اوریونان اس کامتحمل نہیں ہوسکتا۔حکومت نے نئے سیاسی پناہ کے عمل کی خاطر نئی ویب سائٹ بھی متعارف کرادی ہے جہاں سے پناہ کے حصول کے لیے طریقہ کارمعلوم کیاجاسکتاہے۔قانونی حثیت کے لیے بھوک ہڑتال کرنے والے بعض پناہ گزینوں کوتشویش ناک حالت میں گزشتہ ہفتے ہسپتال منتقل کیاگیاتھاتاہم گذشتہ روز مزید بیس افراد کی حالت بگڑنے کی وجہ سے ان کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz