ٹورمیچ، نیوزی لینڈ الیون کے 4 وکٹ پر 342 رنز، میکلم کی ڈبل سنچری

ٹورمیچ، نیوزی لینڈ الیون کے 4 وکٹ پر 342 رنز، میکلم کی ڈبل سنچری
تین روزہ ٹور میچ کے پہلے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ الیون نے پاکستان کیخلاف وکٹ پر 342 رنز بنا لیے ہیں۔ وہینگارے میں جاری ٹیسٹ سیریز سے قبل ہونے والے ٹور میچ میں نیوزی لینڈ الیون کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم کی جانب سے برینڈن میکلم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ڈبل سنچری سکور کی۔ میکلم نے 206 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹم میکنٹوش 51 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ پاکستان کے عمر گل، وہاب ریاض، سعید اجمل اور عبدالرحمن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جیمز فرینکلن 17 جبکہ براؤنل 11 رنزکیساتھ دوسرے روز کا کھیل شروع کریں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیر یز کا پہلا میچ سات جنوری سے ہملٹن میں شروع ہوگا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz