افغانستان سے اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل ہونے کا انکشاف

افغانستان سے اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل ہونے کا انکشاف
افغانستان سے اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں۔ امریکا ڈالرز کی منتقلی روکنے کے لئے مزید کسٹمز ایجنٹ افغانستان بھیجے گا۔ امریکا کی ہوم لینڈ سیکورٹی کی سیکرٹری جینیٹ نیپولیٹینو کے کابل سے جاری ایک بیان کے مطابق دوہزارسات سے اب تک تین ارب ڈالر بیرون ملک جاچکے ہیں اور زیادہ رقوم دوبئی جاتی ہیں۔ افغان پولیس اور خفیہ اداروں کے حکام نے بھی اربوں ڈالرزبیرون ملک سمگل کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ جینیٹ نیپولیٹانوکا کہنا ہے افغانستان سے منشیات بھی بڑے پیمانے پر بیرون ملک اسمگل کی جاتی ہے اور انہوں نے صدرحامدکرزئی سمیت افغان عہدیداروں کے ساتھ اس حوالے سے بات کی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz