ضیاالامت فاؤنڈیشن یونان کی جانب سے سکندرریاض چوہان کے والد محترم کے ختم چالیسواں کی خصوصی محفل

ایتھنز(دانش بشیر)اجالانیوز کے چیف ایڈیٹر ونمائندہ جنگ واین این آئی سکندرریاض چوہان کے والد محترم جن کاگذشتہ دنوں پاکستان میں رضائے الہی سے انتقال ہوگیاتھاکے ختم چالیسواں کی خصوصی محفل مرکز ضیاالامت فاؤنڈیشن یونان کلونوز مسجد قباء میں ضیاالامت فاؤنڈؤیشن یونان کی جانب سے منعقد کی گئی۔ختم چالیسواں کی اس محفل میں قرآن خوانی کی گئی اوربعدازنماز مغرب ختم چالیسواں کی محفل کاآغاز کیاگیا جس میں تلاوت قرآن پاک  کاشرف حافظ افتخار احمد چشتی نے حاصل کی نقابت کے فرائض مرکز کلونوز کے خطیب وامام حافظ شہزاد احمد چشتی  نے انجام دیے ختم چالیسواں کی محفل مقامی نعت خواں حضراتجن میںۖ ہفت روزہ آواز انٹرنیشنل کے نیوز ایڈیٹر یوسف چوہدری اوراجالانیوز کے نمائندہ میر دانش بشیر اورسید توقیر حسین شاہ نے پیش کیں۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے امیرضیاالامت فاؤنڈیشن یونان ڈاکٹر نثار احمد نے کہاکہ ضیاالامت فاؤنڈؤیشن اپنے محسن اورقریبی دوست جنھوں نے ہر موقع پران ہماری راہنمائی کی ہے ان کے والد محترم کی رحلت پر ان سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہیںاورضیاالامت فاؤنڈیشن نے ان کے ختم چالیسواں کی محفل منعقد کرکے اپنے پیربھائی کے درجات کی بلندی کے لیے تمام احباب کوشرکت کاموقع فراہم کیاہے۔انھوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مختلف دینی حوالہ جات سے ایصال ثواب اوردیگر دینی مسائل پرروشنی ڈالی۔اس موقع پرضیاالامت فاؤنڈیشن کے قریب ساتھی محمد آصف کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے بھی دعاکی گئی اورمرحومین کے ایصال ثواب کے لیے ایک سوقرآن مجید کاثواب ان کی ارواح کوپیش کیا۔درودوسلام  کے بعد مرحومین کے درجات کی بلندی اوران کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی خصوصی دعاکی گئی۔ختم چالیسواں کی اس محفل میں یونان کی تمام سماجی،سیاسی،دینی،مذہبی صحافی برادری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ دیگر معززین اورلوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔












 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz