حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی بڑھی، نواز شریف

حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی بڑھی، نواز شریف
 مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں سے مہنگائی بڑھی، سب سے پہلے ملک کے ساتھ وابستگی ہونی چاہئے، پاکستان کے مسائل کے حل کےلئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ راجن پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے تک آر جی ایس ٹی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سا پیسہ ضائع ہو رہا ہے جسے بچایا جا سکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ سیلاب کو روکنے کیلئے ڈیمز بننے چاہئیں، پانچ سال میں پچھہتر فیصد ڈیموں پر کام شروع کیا جا سکتا تھا جو کہ نہیں ہوا، مشرف کے آٹھ سال میں کئی ڈیم بن سکتے تھے، ہمیں تو دو سال بھی نہیں دئیے گئے، مشرف کے دور میں بھی کوئی ڈیم نہیں بنا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کےلئے جدید ترین گاﺅں بنائیں گے، غریبوں کو اچھا معیار زندگی ملنا چاہئے، یہی انقلاب ہے۔ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ صدر نے چین کے وزیر اعظم کے عشائیے میں دعوت دی ہے، چین ہمارا دیرینہ دوست ہے، چینی وزیر اعظم کے عشائیے میں شرکت سے خوشی ہو گی۔
Read more »

شعیب،کامران،کنیریا ورلڈکپ سے باہر!!!

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث سابق کپتان شعیب ملک، وکٹ کیپر کامران اکمل اور لیگ اسپنر دانش کنیریا کو ورلڈ کپ

آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو شک ہے کہ یہ تینوں کرکٹرز مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔صرف شکو ک اور شبہات کی بنیاد پر محض آئی سی سی کے اعتراض پر ان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے باہر کرنا درست اقدام ہوگا؟

دانش کنیریا، کامران اکمل اور شعیب ملک کا شمار اپنے شعبہ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ تینوں ہی کرکٹرز قومی ٹیم میں آٹو میٹک چوائس رہے، لیکن اب ان کا سلیکشن ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانوی پولیس تو دانش کو فراڈ کے مقدمہ سے بری کرچکی ، لیکن آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ اب بھی انہیں مشکوک سمجھتی ہے، جو سمجھ سے بالا ہے۔

کامران اکمل کا نام مبینہ بک میکر مظہر مجید نے لیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں ۔پھر سڈنی ٹیسٹ میں کامران کی پرفارمنس بھی حیران کن تھی ۔ آئی سی سی نے ان کیخلاف کوئی اعلانیہ کارروائی تو نہ کی لیکن ان کے گرد بھی گھیرا تنگ کرچکی ہے ۔شعیب ملک کا نام میچ فکسنگ کے حالیہ اسکینڈلز میں تو سامنے نہیں آیا لیکن 2007 ء میں قومی ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ میں شعیب ملک کی قیادت میں سیالکوٹ کی ٹیم میچ جان بوجھ کر ہاری ، خود ملک بھی اس کا اعتراف کرچکے ہیں اورحالیہ ہانگ کانگ سپر سکسس کے فائنل میں پاکستان کی حیرت انگیز شکست کے بعد شعیب پر بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کاشبہ ظاہر کیا جارہا تھا۔

اگر ان کھلاڑیوں کے خلاف میچ فکسنگ کے ٹھوس شواہد ہیں تو انہیں منظر عام پر کیوں نہیں لایا جارہا؟مذکورہ کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر کیا اثرات مرتب کرے گی؟
کے30 ممکنہ کھلاڑیوں میں جگہ نہ مل سکی۔
Read more »

dawnnews

Read more »

حج انتظامات میں کرپشن کا اعتراف!!!

وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہو کر حج انتظامات میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کرپشن ہوئی ہے تو گزشتہ سالوں کی نسبت بہت کم ہوئی ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم لوگ کرپشن کرتے کرتے تھک جاؤ گے لیکن عدالتیں نوٹس لیتے لیتے نہیں تھکیں گی آپ نے تو حج کو بھی نہیں چھوڑا۔6 رکنی بنچ نے وفاقی وزیر کی اس بات کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر عمر خان علی شیرزئی نے بھی ناقص حج انتظامات کا ذمہ دار وفاقی وزیرکو ٹھہراتے ہوئے بتایا تھا کہ حاجیوں سے 25 ہزار روپے فی کس کمیشن کھایا گیا تھا۔

حج انتظامات میں کرپشن سے جہاں حجاج کرام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا وہیں دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی۔

حج انتظامات میں کرپشن کے باعث حجاج کرام پیش آنے والی مشکلات کا مداوا کیا جاسکتا ہے؟

یوں تو پاکستان میں ہر شعبے ہی میں کرپشن عروج پر ہے لیکن حج جیسے مذہبی فریضے میں کرپشن کسی طور برداشت نہیں کی جاسکتی۔اب جبکہ وفاقی وزیر نے کرپشن کا اعتراف کرلیا ہے تو کیا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا کوئی جواز ہے؟۔
Read more »

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کا جنوبی افریقہ کیخلاف 517 رنز کا عالمی ریکارڈ

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کا جنوبی افریقہ کیخلاف 517 رنز کا عالمی ریکارڈ
پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے دوسر ے ون ڈے میں 517 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ کیپ ٹاؤن میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ سو سترہ رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ قومی بلائنڈ ٹیم نے اس ٹوٹل کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے شارجہ میں انگلینڈ کیخلاف چار سو اٹھانوے رنز بنائے تھے۔ آج کے میچ میں مسعود جان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ سیریز میں شامل تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کیا۔ جبکہ جاری اس ون ڈے سریز میں بھی گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
Read more »

لندن: فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا کا احتجاج

لندن: فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا کا احتجاج
لندن میں فیسوں میں اضافے کے خلاف ایک مرتبہ پھر طلبا کا احتجاج شروع ہو گئے ہیں۔ لندن میں ایک مہینے سے فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا وقتً فوقتنً احتجانی مظاہرے نکالتے آ رہے ہیں اور نو دسمبر کو طلبا پھر سنٹرل لندن کی سٹرکوں پر اکٹھے ہوئے ہیں اور فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر ہے ہیں۔ طلبا نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جبکہ دوسری جانب لندن میں ہاؤس آف کامنز میں فیسوں میں اضافے کے حوالے سے بحث شروع ہونے والی ہے۔ جس کے بعد اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی فیسیں بڑھائی جائیں یا نہیں۔ ممبر پارلیمنٹ فیسوں میں اضافے کے حق میں ہیں جبکہ وزیراعظم برطانیہ کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ کے حق میں ووٹ نہیں ڈالنے چاہیں۔ طلبا نے برطانیہ کے لبرل ڈیموکریٹ ڈپٹی وزیراعظم نک کلیگ کے پوسٹرز اٹھا رکھے ہیں جن پر جھوٹا جھوٹا لکھا ہے۔
Read more »

لندن: فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا کا احتجاج

لندن: فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا کا احتجاج
لندن میں فیسوں میں اضافے کے خلاف ایک مرتبہ پھر طلبا کا احتجاج شروع ہو گئے ہیں۔ لندن میں ایک مہینے سے فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبا وقتً فوقتنً احتجانی مظاہرے نکالتے آ رہے ہیں اور نو دسمبر کو طلبا پھر سنٹرل لندن کی سٹرکوں پر اکٹھے ہوئے ہیں اور فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر ہے ہیں۔ طلبا نے ہاتھ میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جبکہ دوسری جانب لندن میں ہاؤس آف کامنز میں فیسوں میں اضافے کے حوالے سے بحث شروع ہونے والی ہے۔ جس کے بعد اس بات کا فیصلہ ہو گا کہ کالجوں اور یونیورسٹیوں کی فیسیں بڑھائی جائیں یا نہیں۔ ممبر پارلیمنٹ فیسوں میں اضافے کے حق میں ہیں جبکہ وزیراعظم برطانیہ کا کہنا ہے کہ فیسوں میں اضافہ کے حق میں ووٹ نہیں ڈالنے چاہیں۔ طلبا نے برطانیہ کے لبرل ڈیموکریٹ ڈپٹی وزیراعظم نک کلیگ کے پوسٹرز اٹھا رکھے ہیں جن پر جھوٹا جھوٹا لکھا ہے۔
Read more »

سیالکوٹ: مناسب دیکھ بھال نہ کر نے پر نوجوان نے ڈاکٹر کا کان کاٹ لیا

سیالکوٹ: مناسب دیکھ بھال نہ کر نے پر نوجوان نے ڈاکٹر کا کان کاٹ لیا
سیالکوٹ میں مریض کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر نوجوان نے حملہ کر کے ڈاکٹر کا کان کاٹ دیا۔ ہسپتال کے عملے نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سیالکوٹ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں واقع ایک نجی ہسپتال میں فتح گڑہ کے حافظ عثمان نامی نوجوان نے ایمر جنسی ڈاکٹرسادات انور پر اچانک حملہ کر دیا اور ان کا داہنا کا ن کاٹ لیا۔ جس سے ڈاکٹر سادات لہولہان ہوگئے۔ ہسپتال کے عملہ نے انھیں گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال پہنچایا جہاں فوری آپریشن کر کے ڈاکٹر کا کان جوڑا گیا۔ ڈاکٹر سادات انور نے دنیا نیوز کو بتایا کہ ملزم حافظ عثمان کی بیٹی ایک سالہ عائشہ کل رات سے ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ جہاں مردوں کا ٹھہرنا منع ہے۔ حافظ عثمان کو باہر جانے کا کہا گیا تو مشتعل ہو کر اس نے حملہ کر دیا۔ ملزم حافظ عثمان نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہورہی تھی۔ ڈاکٹر کو شکایت کی تو وہ بدتمیزی پر اتر آئے۔ ڈاکٹر کے ساتھیوں نے مل کر اسے زدوکوب کیا اور اس کا سر اور ہاتھ زخمی کر دیا۔
Read more »

جنوبی کوریا: پارلیمنٹ کے اجلاس میں ارکان میں ہاتھا پائی

جنوبی کوریا: پارلیمنٹ کے اجلاس میں ارکان میں ہاتھا پائی
جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔ بجٹ سیشن کسی بھی ملک کا ہو تو وہاں کی اسمبلی میں گرما گرمی دیکھنےکو ضرور ملتی ہے ، لیکن کبھی کبھار پارلیمنٹری بحث زبانی تو تکار سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک جا پہنچتی ہے۔ اکثر ممالک کی پارلیمنٹ میں عوام کے منتخب نمائندے ان کے حقوق کے لیے لڑتے ہوئے جوش خطابت کے ساتھ اپنا زور بازو دکھانے سے بھی باز نہیں رہتے۔ اس بار لڑائی کا مظاہرہ جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ میں دیکھنے کو ملا جہاں اراکین آئندہ سال کے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے قدرے جذباتی ہوگئے۔ بات زبانی گرما گرمی سے آگے بڑھ گئی تو اراکین ایک دوسرے کے گریبانوں کو لپکے، کچھ اراکین زیادہ جذباتی ہوکر ایوان میں پڑے فرنیچر کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر بھی اتر آئے۔
Read more »

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا مورال بلند ہے ، انتخاب عالم

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا مورال بلند ہے ، انتخاب عالم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے ملائشیا جانے کا پروگرام بورڈ سے اجازت لیے بغیر بنایا ۔ تاہم انہیں دورہ نیوزی لینڈ کے لئے بنائے گئے کیمپ میں شرکت کے لئے روکا گیا ہے۔ قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 18 دسمبر کو روانہ ہو گی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لگائے گئے تربیتی کیمپ کے پہلے دن انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ڈرا کرنے پر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹرز کا مورال بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ صرف فٹنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم مینجر کا کہنا تھا کہ کرکٹرز نے ملائیشیا کا پلان پی سی بی سے اجازت لیے بغیر بنایا، جبکہ ان کے لیے اس پلان سے زیادہ اہم دورہ کے لیے لگایا گیا کیمپ ہے۔ سلیکٹرز کی رائے بارے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2011 تک اسی اسکواڈ کو برقرار رکھے جانے کی امید ہے۔ نیوزی لینڈ سیریز میں اچھی پرفارمنس دکھانے والے لڑکے ہی آگے کھیلیں گے۔
Read more »

سپریم کورٹ کا حکم: نوڈیرو پاور پلانٹ نے 2 ارب روپے واپس کر دیئے

سپریم کورٹ کا حکم: نوڈیرو پاور پلانٹ نے 2 ارب روپے واپس کر دیئے
نوڈیروپاورپلانٹ کمپنی نے سپریم کورٹ کے حکم پر 2 ارب کی رقم واپس سرکاری خزانے میں جمع کروا دی جبکہ تعمیلی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ میں آج رینٹل پاور پلانٹس کیس کی سماعت کے موقع پر نوڈیرو پاور پلانٹ کے وکلا نے سپریم کورٹ میں تحریری بیان داخل کروایا تھا کہ سود سمیت ایڈوانس لی گئی 2 ارب روپے کی رقم آج واپس جمع کروا دی جائے گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ یہ قومی دولت کا معاملہ ہے۔ سب کواسی طرح سوچنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز رینٹل پلانٹ کی انتظامیہ کو رقم جمع کروانے کیلئے ایک دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایک ہی مشینری پر پہلے گڈو رینٹل پلانٹ اوربعد میں نوڈیرو پلانٹ کو رقم کیسے دے دی گئی۔ اگر ثابت گیا کہ گڈو اور نوڈیرو رینٹل پلانٹس کے معاملے میں ایک ہی کمپنی ملوث ہے تو اس کے خلاف فوجداری کارروائی ہوگی۔ کیس کی مزید سماعت 14دسمبرتک ملتوی کردی گئی ہے۔
Read more »

وکی لیکس، زرداری نواز تنازعہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے طے کرایا

وکی لیکس، زرداری نواز تنازعہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے طے کرایا
ویکی لیکس کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ رچرڈ ہالبروک کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے پاکستان میں زرداری اور نواز شریف کا تنازع حل کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ عام پاکستانی طالبان سے زیادہ کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی غلط داخلہ پالیسی کے باعث برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں دہشت گردی بڑھی ہے۔ 3 اپریل 2009 کو ڈیوڈ کیمرون اور ہالبروک کی ملاقات میں پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ہالبروک کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو پاکستان پر مزید توجہ دینی چاہیے۔ برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے اسلام آباد پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے پاکستان میں زرداری اور نواز شریف کا تنازع حل کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ برطانیہ کو پاکستان میں کرپشن کے خاتمے میں بھی کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ عام پاکستانی طالبان سے زیادہ کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ ہیں۔ ایڈمرل مائیک مولن کے دورہ کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرنا تھا۔ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ امریکہ کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ برطانیہ میں مقیم دس لاکھ پاکستانی طالبان کے حمایتی نہیں ہیں مگر مسئلہ کشمیر اور عراق جنگ کی وجہ سے کچھ انتہا پسند ہو گئے ہیں۔ اس کی وجہ برطانیہ کی غلط داخلہ پالیسی ہے۔ کیمرون نے کہا کہ انتہاپسند اور پرتشدد مسلم گروہوں کے خلاف یکساں پالیسی بنائی جائے گی۔
Read more »

حج کرپشن کے تمام ذمہ دار گرفتار کئے جائیں ،چیف جسٹس

حج کرپشن کے تمام ذمہ دار گرفتار کئے جائیں ،چیف جسٹس
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے حج کرپشن از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ اسی ہزار حاجی اور منتخب نمائندے کہہ رہے ہیں کہ حج آپریشن میں کرپشن ہوئی۔ کیا حکومت کو اہم عہدوں کیلئے عدنان خواجہ اور راؤ شکیل جیسے جیسے کرپٹ لوگ ہی ملتے ہیں۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ سیکریٹری سمیت جو بھی حج کرپشن سکینڈل میں ملوث ہے اسے گرفتار کیا جائے۔ حج کرپشن از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ایف آئی اے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی اہم کیس ہوتا ہے تو ڈی جی ایف آئی اے موجود نہیں ہوتے۔ ایف آئی اے کے دفتر کو بند کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں دو وزیر ملوث ہیں، سیکریٹری عدالت میں کھڑا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کو کل ہر حالت میں عدالت میں موجود ہونا چاہئیے۔ چیف جسٹس نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل سے کہا کہ آپ پر ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں ساڑھے تین کروڑ کی کرپشن کے الزام کے علاوہ آپ کا نام ای سی ایل میں شامل تھا۔ کیا حکومت کے پاس کوئی ایماندار افسر نہیں تھا جو آپ کو تعینات کیا گیا۔ راؤ شکیل نے کہا کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ نےتعینات کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اگر مذہب کے نام پر ملک کو لوٹنا ہے تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ ان کا سیکرٹری مذہبی امور سے کہنا تھا کہ آپ کو بحیثیت سیکریٹری کرپشن کو کرپشن ہی کہنا اور سرنڈر کر دینا چاہئیے تھا مگر آپ انکوائریوں میں پڑے رہے۔ سیکریٹری مذہبی امور نے کہا کہ حج پروازوں کو دس دن رہتے تھے جب مجھے معاملات دیکھنے کا کہا گیا۔ جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے کہا کہ سوائے حج کے آپ کی وزارت کیا کرتی ہے جبکہ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک لاکھ اسی ہزار حاجی اور منتخب نمائندے کہہ رہے ہیں کہ کرپشن ہوئی۔ ایک سینیٹر نے تو ٹی وی پرآ کر کہا کہ خدا کے لئیے کچھ کریں۔ خود ہی فیصلہ کر لیں کہ آپ، آپ کا وزیر اور راؤ شکیل درست کہہ رہے ہیں یا ایک لاکھ اسی ہزار حاجی۔ جسٹس خلیل الرحمان رمدے نے استفسار کیا کہ وزیر مذہبی امور نے سعودی عرب کے کتنے دورے کیے اور کیا انہوں نے حاجیوں کی رہائش گاہیں اور انتظامات دیکھے۔ سیکریٹری مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 32 ہزار حاجیوں کو 16سو سے 2ہزار ریال واپس کر دئیے گئے ہیں۔ زیادہ تر عمارتیں عزیزیا میں خریدی گئیں جو حرم سے چار اعشاریہ 6 کلو میٹر دور تھیں۔ جسٹس رمدے کا کہنا تھا کہ عمارتیں ساڑھے 5 کلو میٹر سے بھی زائد فاصلے پر لی گئیں۔ کیا آپ نے وفاقی وزیر کو کہا کہ پانچ کلو میٹر اونچائی پر جو ہسپتال ہے اس پر جا کر دکھائیں۔ ساڑھے پانچ کلو میٹر دور بیٹھا حاجی حرم شریف میں ایک بار بھی نہیں جا سکتا۔
Read more »

توہین رسالت کے قانون میں ترمیم، عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا توہین رسالت کے قانون میں ترمیم، عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا

توہین رسالت کے قانون میں ترمیم، عدالت نے حکم امتناعی جاری کر دیا
لاہور ہائی کورٹ نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے حکم امتناعی جاری کردیاہے۔ حکومتی وکیل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتابل اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف کے روبرو ایڈوکیٹ عزیزالامیر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمن نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے قومی اسمبلی میں ڈرافٹ جمع کروا دیا ہے۔ قانون میں آئین اور فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کے مطابق تبدیلی نہیں کی جاسکتی۔ انیس سو اکانوے میں فیڈرل شریعت کورٹ کے فل بنچ نے توہین رسالت کی سزا سزائے موت برقرار رکھی تھی لہذاٰ عدالت حکومت کو اس اقدام سے روکے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے روبرو حکومتی وکیل نے یقین دہانی کروائی کہ جب تک عدالتی فیصلہ نہیں آتابل اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تیئس دسمبر کو وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون اور شیری رحمن سے جواب طلب کرلیا ہے۔ جبکہ عدالت نے آسیہ کیس میں حکومتی وکیل کی جانب سے جواب دائر کرنے کے لیے مزید مہلت مانگنے پر سماعت تیئس دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔
Read more »

مہمند ایجنسی : پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں دو خودکش دھماکے ، 20 ہلاک

مہمند ایجنسی : پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں دو خودکش دھماکے ، 20 ہلاک
مہمند ایجنسی کے غلنئی ہیڈ کوارٹر میں پولیٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں دو خودکش ھماکوں میں 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق پولٹیکل انتظامیہ کے دفتر میں معمول کے مطابق کام ہو رہا تھا اور دفتر کے احاطے میں جرگہ جاری تھا کہ وہاں دو خودکش دھماکے کئے گئے جس سے 20 افراد جاں بحق اور 50 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک دھماکہ پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر جبکہ دوسرا لان میں ہوا۔ زخمیوں اور لاشوں کو غلنئی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شدید زخمیوں کو پشاور لے جایا گیا ہے۔
Read more »

پی سی او ججز کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ توڑ دیا گیا

پی سی او ججز کیخلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ توڑ دیا گیا 
 
پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والا بینچ توڑ دیا گیا ہے جبکہ بینچ کے سربراہ جسٹس سائر علی نے کہا ہے کہ وہ چیف جسٹس سے نیا بینچ بنانے کی درخواست کریں گے۔ پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے بینچ نے ڈاکٹرباسط کی جانب سے بینچ میں تین ججوں کی شمولیت کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ پانچ رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس سائر علی نے کہا کہ درخواست خارج ہونے کے باوجود وہ بینچ کا حصہ نہیں بنیں گے اور چیف جسٹس سے نیا بینچ تشکیل دینے کی درخواست کریں گے۔
Read more »

وزیراعظم کی طرف سے نسیم حمید کو مکان دینے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا

 
 
وزیراعظم کی طرف سے نسیم حمید کو مکان دینے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا                                                                          بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں سیف گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی جنوبی ایشیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ نسیم حمید کو وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے انعام حاصل کرنے کے بعد ایک خصوصی پلاٹ اور فلیٹ کا وعدہ کیا تھا جو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود وفا نہیں ہوسکا۔ اس سلسلے میں نسیم حمید کا کہنا ہے کہ ان کو ابھی بھی امید ہے ان کو پلاٹ اور فلیٹ جلد مل جائیگا لیکن اتنے ماہ گزر جانے کے باوجود پلاٹ نہ ملنا ذہنی تکلیف کے مترادف ہے۔ نسیم حمید کراچی کے علاقے کورنگی میں 40 گز کے مکان میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ کئی عرصے سے رہائش پذیر تھیں۔ اسی گھر میں رہتے ہوئے انھوں نے دنیائے کھیل میں تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ اور دیار غیر میں پاکستان کے ہلالی پرچم کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
Read more »

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان
دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ یونس خان کی ٹی 20 میں واپسی جبکہ محمد یوسف ٹیسٹ سکوا ڈ سے آو ¿ٹ ہو گئے۔ ون ڈے سیریز کیلئے شاہد آفریدی کپتان مقرر جبکہ باقی کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، یونس خان، عمر اکمل، فواد عالم، عدنان اکمل، سعید اجمل، عبدالرحمان، عبدالرزاق، شعیب اختر، عمر گل، سہیل تنویر، تنویر احمد اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ میں مصباح الحق کپتان جبکہ باقی کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ، توفیق عمر، یونس خان، اظہر علی، اسد شفیق، عمر اکمل، عدنان اکمل، سعید اجمل، عبدالرحمان، عمر گل، تنویر احمد، سہیل تنویر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
Read more »

مظہر مجید سے کافی دوستی تھی، محمد عامر


مظہر مجید سے کافی دوستی تھی، محمد عامر
فاسٹ باولر محمد عامر نے کہا ہے کہ مظہر مجید سے ان کی کافی دوستی تھی لیکن وہ ان سے عیلحدگی میں کبھی نہیں ملے ۔ وہ دنیا نیوز کے نیوز شو میں بات کر رہے تھے۔  فاسٹ باولر کا کہنا تھا کہ وہ مظہر مجید کو ایک سال سے جانتے ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی علیحدگی میں ان سے ملاقات نہیں کی ۔ ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے جو عزت دی ہے اس میں خلل نہیں ڈالنا چاہتا ۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے وہ اپنے کیس پر زیادہ توجہ دیرہے ہیں ۔
Read more »

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں خواتین کا ہنگامہ

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں خواتین کا ہنگامہ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں خواتین نے لڑائی نے ہنگامہ کھڑا کردیا، ہنگامے کے بعد چیئرپرسن کمیٹی فوزیہ وہاب اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں۔ اجلاس کے دوران کشمالہ طارق نے کہا کہ حنا ربانی کھر نے ٹی وی پروگرام میں بیان دیا کہ آر جی ایس ٹی سے 22 ارب روپے حاصل ہونگے، یہ ٹی وی پر بڑی بڑی باتیں کررہی ہیں لیکن کمیٹی میں تو چوں بھی نہیں کرتیں جس پر فوزیہ وہاب نے تڑخ کر کہا کہ کشمالہ آپ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کررہی ہیں میں یہ الفاظ حذف کرتی ہوں۔ کشمالہ نے بھی ترنت کہا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی ، چیئرپرسن خواہ مخواہ گرم ہورہی ہیں ۔ معاملہ بڑھا تو خاقان عباسی، دیگر ارکان بھی بولے کہ چوں بھی نہ کرنا تو محض ایک محاورہ ہے، یہ کوئی غیرپارلیمانی لفظ نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے فوزیہ وہاب سے کہا کہ کہ اگر آپ کمیٹی نہیں چلاسکتیں تو آپ چیئرپرسن کی کرسی چھوڑ دیں ہم کسی اور کو منتخب کر لیں گے۔ ان ریمارکس کے بعد فوزیہ وہاب کا صبر جواب دے گیا اور وہ پیر پٹختی ہوئی اجلاس چھوڑ کر چلی گئیں۔
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz