وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے سپریم کورٹ کے روبرو پیش ہو کر حج انتظامات میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کرپشن ہوئی ہے تو گزشتہ سالوں کی نسبت بہت کم ہوئی ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ تم لوگ کرپشن کرتے کرتے تھک جاؤ گے لیکن عدالتیں نوٹس لیتے لیتے نہیں تھکیں گی آپ نے تو حج کو بھی نہیں چھوڑا۔6 رکنی بنچ نے وفاقی وزیر کی اس بات کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر عمر خان علی شیرزئی نے بھی ناقص حج انتظامات کا ذمہ دار وفاقی وزیرکو ٹھہراتے ہوئے بتایا تھا کہ حاجیوں سے 25 ہزار روپے فی کس کمیشن کھایا گیا تھا۔
حج انتظامات میں کرپشن سے جہاں حجاج کرام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا وہیں دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی بھی ہوئی۔
حج انتظامات میں کرپشن کے باعث حجاج کرام پیش آنے والی مشکلات کا مداوا کیا جاسکتا ہے؟
یوں تو پاکستان میں ہر شعبے ہی میں کرپشن عروج پر ہے لیکن حج جیسے مذہبی فریضے میں کرپشن کسی طور برداشت نہیں کی جاسکتی۔اب جبکہ وفاقی وزیر نے کرپشن کا اعتراف کرلیا ہے تو کیا وزارت سے مستعفی نہ ہونے کا کوئی جواز ہے؟۔