سیالکوٹ: مناسب دیکھ بھال نہ کر نے پر نوجوان نے ڈاکٹر کا کان کاٹ لیا

سیالکوٹ: مناسب دیکھ بھال نہ کر نے پر نوجوان نے ڈاکٹر کا کان کاٹ لیا
سیالکوٹ میں مریض کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے پر نوجوان نے حملہ کر کے ڈاکٹر کا کان کاٹ دیا۔ ہسپتال کے عملے نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ سیالکوٹ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں واقع ایک نجی ہسپتال میں فتح گڑہ کے حافظ عثمان نامی نوجوان نے ایمر جنسی ڈاکٹرسادات انور پر اچانک حملہ کر دیا اور ان کا داہنا کا ن کاٹ لیا۔ جس سے ڈاکٹر سادات لہولہان ہوگئے۔ ہسپتال کے عملہ نے انھیں گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال پہنچایا جہاں فوری آپریشن کر کے ڈاکٹر کا کان جوڑا گیا۔ ڈاکٹر سادات انور نے دنیا نیوز کو بتایا کہ ملزم حافظ عثمان کی بیٹی ایک سالہ عائشہ کل رات سے ہسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ جہاں مردوں کا ٹھہرنا منع ہے۔ حافظ عثمان کو باہر جانے کا کہا گیا تو مشتعل ہو کر اس نے حملہ کر دیا۔ ملزم حافظ عثمان نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کی مناسب دیکھ بھال نہیں ہورہی تھی۔ ڈاکٹر کو شکایت کی تو وہ بدتمیزی پر اتر آئے۔ ڈاکٹر کے ساتھیوں نے مل کر اسے زدوکوب کیا اور اس کا سر اور ہاتھ زخمی کر دیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz