انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث سابق کپتان شعیب ملک، وکٹ کیپر کامران اکمل اور لیگ اسپنر دانش کنیریا کو ورلڈ کپ
آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو شک ہے کہ یہ تینوں کرکٹرز مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔صرف شکو ک اور شبہات کی بنیاد پر محض آئی سی سی کے اعتراض پر ان کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ سے باہر کرنا درست اقدام ہوگا؟
دانش کنیریا، کامران اکمل اور شعیب ملک کا شمار اپنے شعبہ کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے ،یہی وجہ ہے کہ تینوں ہی کرکٹرز قومی ٹیم میں آٹو میٹک چوائس رہے، لیکن اب ان کا سلیکشن ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ برطانوی پولیس تو دانش کو فراڈ کے مقدمہ سے بری کرچکی ، لیکن آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ اب بھی انہیں مشکوک سمجھتی ہے، جو سمجھ سے بالا ہے۔
کامران اکمل کا نام مبینہ بک میکر مظہر مجید نے لیا تھا کہ وہ ان کے ساتھ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہیں ۔پھر سڈنی ٹیسٹ میں کامران کی پرفارمنس بھی حیران کن تھی ۔ آئی سی سی نے ان کیخلاف کوئی اعلانیہ کارروائی تو نہ کی لیکن ان کے گرد بھی گھیرا تنگ کرچکی ہے ۔شعیب ملک کا نام میچ فکسنگ کے حالیہ اسکینڈلز میں تو سامنے نہیں آیا لیکن 2007 ء میں قومی ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ میں شعیب ملک کی قیادت میں سیالکوٹ کی ٹیم میچ جان بوجھ کر ہاری ، خود ملک بھی اس کا اعتراف کرچکے ہیں اورحالیہ ہانگ کانگ سپر سکسس کے فائنل میں پاکستان کی حیرت انگیز شکست کے بعد شعیب پر بھی میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کاشبہ ظاہر کیا جارہا تھا۔
اگر ان کھلاڑیوں کے خلاف میچ فکسنگ کے ٹھوس شواہد ہیں تو انہیں منظر عام پر کیوں نہیں لایا جارہا؟مذکورہ کھلاڑیوں کی عدم موجودگی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر کیا اثرات مرتب کرے گی؟ کے30 ممکنہ کھلاڑیوں میں جگہ نہ مل سکی۔
شعیب،کامران،کنیریا ورلڈکپ سے باہر!!!
Posted by Unknown on Friday, December 10, 2010