پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے دوسر ے ون ڈے میں 517 رنز بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ کیپ ٹاؤن میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ سو سترہ رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ قومی بلائنڈ ٹیم نے اس ٹوٹل کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے شارجہ میں انگلینڈ کیخلاف چار سو اٹھانوے رنز بنائے تھے۔ آج کے میچ میں مسعود جان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ سیریز میں شامل تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان نے میزبان جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کیا۔ جبکہ جاری اس ون ڈے سریز میں بھی گرین شرٹس کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔