نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا مورال بلند ہے ، انتخاب عالم

نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹیم کا مورال بلند ہے ، انتخاب عالم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے ملائشیا جانے کا پروگرام بورڈ سے اجازت لیے بغیر بنایا ۔ تاہم انہیں دورہ نیوزی لینڈ کے لئے بنائے گئے کیمپ میں شرکت کے لئے روکا گیا ہے۔ قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے 18 دسمبر کو روانہ ہو گی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے لگائے گئے تربیتی کیمپ کے پہلے دن انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ڈرا کرنے پر کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔ بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹرز کا مورال بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ صرف فٹنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ قومی ٹیم مینجر کا کہنا تھا کہ کرکٹرز نے ملائیشیا کا پلان پی سی بی سے اجازت لیے بغیر بنایا، جبکہ ان کے لیے اس پلان سے زیادہ اہم دورہ کے لیے لگایا گیا کیمپ ہے۔ سلیکٹرز کی رائے بارے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ 2011 تک اسی اسکواڈ کو برقرار رکھے جانے کی امید ہے۔ نیوزی لینڈ سیریز میں اچھی پرفارمنس دکھانے والے لڑکے ہی آگے کھیلیں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz