ایتھنز پولیس نے ایک پاکستانی کوجعلی کرنسی رکھنے کے الزام میں گرفتارکرلیا

ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنز پولیس نے  ایک پاکستانی کوجعلی کرنسی رکھنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ایتھنز کے علاقہ میتاکسورغیو سے ایک پچیس سالہ پاکستانی جوکہ گھر سے ایک بیگ لے کرنکلا جس کواس نے ایک کار کے پہیوں کے نزدیک رکھا اورمشکوک انداز میں ادھر ادھر دیکھ رہاتھااس کی مشکوک حرکات کوقریب موجود پولیس اہلکاروں نے نوٹ کرلیا جنھوں نے اس کوچیک کرنا چاہاتووہ وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے لگاجس پرپولیس نے اس کوتھوڑی دور جاکر گرفتارکرلیااوراس کی تلاشی لینے پراس کے بیگ سے 250یورو کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے جن کووہ مارکیٹ میں استعمال کرنا چاہتاتھا پولیس نے ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
Read more »

ایگومنیچا پولیس نے مختلف سے تیس پناہ گزینوں کو گرفتارکرلیا

ایگومنیچا(اجالانیوز)یونان کی شمال مغربی بندرگاہ ایگومینچا سے مختلف مقامات سے تیس پناہ گزینوں کو گرفتارکرلیاہے جوکہ غیر قانونی طورپر علاقے میں موجود تھے۔پویس نے شہر کے نزدیکی علاقہ سے چھبیس پناہ گزینوں کواس وقت گرفتارکرلیاجب وہ مختلف مقامات پر جانے کی کوشش میں مصروف تھے پولیس کو شک ہے کہ ان کووہاں پر اتار کرانسانی سمگلر چلے گے تھے جن کوبعدازاں محفوظ مقام پرمنتقل کیاجاناتھا۔ایک اورکارروائی میں پولیس نے چار پناہ گزینو ں کواس وقت گرفتارکرلیاجب وہ اٹلی جانے والے جہاز کے انتظار میں کھڑے ٹرالے کے اندر گھسنے کی کوشش میں مصروف تھے۔پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایشیائی ممالک سے ہے تاہم ان کی قومیت اورنام ظاہر نہیںکیے گے۔
Read more »

ترکی سے یونان داخل ہونے والے تین پناہ گزین دریا میں ڈوب گے لاشیں ہسپتال منتقل

الیکساندروپولس(اجالانیوز)ترکی کی جانب سے یونان داخل ہونے والے تین غیر قانونی پناہ گزین دریائے ایورس کی لہروں کی نذر تین لاشیں دستیاب۔دریائے ایورس کے کنارے گشت کرنے والے سرحدی محافظوں کوتین مردوں کی لاشیں دریا سے ملی ہیںجوکہ پناہ گزینوں کی معلوم ہوتی ہیںجن کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان بیان کی جاتی ہیں۔حکام کے مطابق دریا سے ملنے والی دولاشوں کی گردنوں پرنشانات پائے گے ہیں جبکہ تیسری لاش کومچھلیوں نے اپنی خوراک بنایا۔تینوں لاشوں کوالیکساندروپولس کے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ان کاپوسٹ مارٹم ہوگا۔دریں اثنا پولیس نے ایک انسانی سمگلر سمیت پانچ غیر قانونی پناہ گزینوں کوگرفتارکرلیاہے جوکہ غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرکے ایک کار میں محفوظ ٹھکانے پرمنتقل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔حکام کے مطابق ایگناتیا ہائی وے پرپولیس نے یاسموس علاقے میں کار کوروکا اور اس میںسوار پانچ افراد کوحراست میں لے لیاکیونکہ ان کے پاس قانونی رہائشی پرمٹ نہین تھے جبکہ ان کوکار سے لے جانے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور کوانسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔حکام کے مطابق انسانی سمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی چوری شدہ ہے۔
Read more »

لیبیامیں کسی بھی کارروائی کاحصہ بننے کے لیے تیار ہیں یونانی وزیر خارجہ اپوزیشن کابیان پراحتجاج

ایتھنز(اجالانیوز)ہم لیبیا میں امن قائم کرنے کے لیے بالکل تیار ہیںیہ بیان یونان کے وزیر خارجہ دیمیتریس دروچاس نے دیا۔انھوں نے کہاکہ یونان کی فضائیہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق لیبیامیں ہونے والی کسی بھی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے مکمل تیارہے اوراپنے دیگر حلیفوں کے ساتھ اس عالمی کوشش کاحصہ بنیں گے۔یونانی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ عالمی برادری جب بھی کوئی فیصلہ کرے گی اورلیبیا میں قیام امن کے لیے فوجی کوششیں کی جائیں گی تویونانی افواج اس کاحصہ ہونگی اوراس میں فوری شامل ہونگی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمارے ماضی میں کرنل قذافی کی حکومت کے ساتھ انتہائی بہتر تعلقات تھے لیکن ہم آمریت کی حمایت کی بجائے عوامی حکومت کے حق میں ہیں۔انھوں نے کہاکہ ان کوامید ہے کہ لیبیا میں حالات جلد معمول پرآجائیں تاہم اگر عالمی برادری کوئی فیصلہ کرتی ہے تویونان اس کاحصہ بنے گا۔وزیر خارجہ یونان کے بیان پریونان کی لیفٹ کولیشن آف ریڈیکل اتحاد(سیرزا)کے بیان پرسخت احتجاج کرتے ہوئے کہاہم خطے میں کسی بھی جارحیت یافوجی کارروائی کی عدم موجودگی میں قیام امن کے حامی ہیں اوریونان کاہمیشہ موقف پرامن رہاہے لہذا یونان کوکسی بھی فوجی کارروائی کاحصہ نہیں بننا چاہیے۔کمیونسٹ پارٹی کی جنرل سیکریٹری الیکاپاپاریگانے وزیر اعظم یورگوپاپاندریو کومخاطب کرتے ہوئے کسی بھی فوجی ایکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز دی۔
Read more »

کوئٹہ: کوئلے کی کان میں دھماکہ، 5 کان کن جاں بحق، 46 پھنس گئے

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے 5 کان کن جاں بحق ہو گئے جبکہ 46 کان کن پھنسے ہوئے ہیں۔
چیف انسپکٹر مائنز افتخار احمد کے مطابق کوئٹہ سے 35 کلومیٹر دور سورینج کے مقام پر پی ایم ڈی سی کان میں گیس بھر جانے سے یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے، جس سے کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا اور پانچ کان کن جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ 46 سے زائد افراد کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشیں نکال لی ہیں جبکہ دیگر افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
Read more »

آسٹریلیا کیخلاف فتح کا سہرا باوٴلرز کے سر جاتا ہے،آفریدی

کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف فتح کا سہرا باوٴلرز کے سر جاتا ہے۔کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ باؤلرز نے عمدہ بالنگ کرکے آسٹریلیا کو بڑا ہدف دینے میں ناکام بنایا۔ عمر گل، عبدالرحمان سمیت تمام باؤلرز نے اپنا کردار بخوبی ادا کیا۔آسٹریلیا کے خلاف جو حکمت عملی اپنائی تھی اس پر کھلاڑی پورا اترے، لڑکوں نے مایوس نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کوارٹرفائنل کے لئے آسٹریلیا کے خلاف جیت بہت اہم تھی، اس کامیابی سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا اور کوشش کریں گے کہ کوارٹرفائنل مثبت سوچ کے ساتھ کھیلیں۔ آفریدی نے کہا کہ اسد شفیق اور عمر اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ بطور کپتان وہ غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر آوٴٹ ہوئے۔ دوسری جانب آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ وہ شکست پر کوئی بہانہ نہیں بنانا چاہتے، پاکستان نے ان سے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی، ان کی بیٹنگ خراب رہی جس کے سبب انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
Read more »

لیبیا:امریکا اور اتحادیوں کے حملے ،50سے زائد افراد ہلاک

لیبیا پر امریکا اور اتحادیوں کے بحری اور فضائی حملے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں چار ٹینک اور کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔بحیرہ روم میں موجود امریکی بحری جہاز اور اتحادی فوج کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے آپریشن اڈیسی ڈان میں حصہ لیتے ہوئے لیبیا میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ فرانسیسی طیاروں نے معمر قذافی کے آبائی شہر سرت اور بن غازی کے اطراف میں بمباری کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں چار ٹینک تباہ ہوگئے۔لیبیا نے فرانس کا ایک طیارہ بھی مارگرایا ہے۔ شہروں پر بمباری سے پہلے امریکا اور برطانیہ کے بحری جہازوں نے لیبیا کے ساحلی علاقوں میں بیس سے زائد دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا اور ایک سو دس سے زائد کروز میزائل داغے۔ تین امریکی آبدوزوں اور گیارہ بحری جہازوں سمیت اتحادی فوج کے پچیس جہاز بحیرہ روم میں موجود ہیں۔ اتحادی فورسز کی کارروائی میں اب تک پچا س سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔ لیبیا کے صدر معمر قذافی نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بحیرہ روم میں فوجی اور سول اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ عوام کے لئے اسلحہ خانے کھول دئے گئے ہیں۔ لیبیا کی وزرات خارجہ نے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے بیان کے مطابق غیرملکی طیاروں کی بمباری سے شہروں، فضائی اڈوں اور اسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اتحادی فوج کی کارروائی سے عالمی امن اور سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے۔
Read more »

ریمنڈ ڈیوس کیس کا فیصلہ دباؤ میں نہیں کیا گیا، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا کہنا ہے ریمنڈ ڈیوس کیس کا فیصلہ دباؤ میں نہیں کیا گیا۔ کسی کو زبردستی دیت پر راضی نہیں کیا جاسکتا.
وہ مخبر ہیں نہ ہی جاسوسی کرنا ان کا کام ہے سب کو معلوم ہے کہ دیت کس نے ادا کی ان کا کہناتھا کہ ریمنڈڈیوس کےحوالے سے عدالتی فیصلہ کسی کوپسند نہیں آیاتواعلٰی عدالتیں موجود ہیں۔ پیپلزپارٹی کے کارکن مانی پہلوان کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہناتھا کہ ساری قوم کو معلوم کے کہ ریمنڈڈیوس کیس میں ورثا نے 20کروڑ روپے حق دیت لیا فیصلہ آئین ،قانون اور اسلامی شرعیت کے مطابق ہےمتعلقہ جج نے چارگھنٹے ورثا سے تسلی کرنے کے بعد فیصلہ دیا کہ یہ فساد فی العرض نہیں ہے۔ وہ مخبرہیں نہ جاسوس کہ انہیں معلوم ہو کہ ورثا اب کہاں ہیں اور پیسہ کس نےدیا۔
Read more »

ڈرون حملے،فوج کو جوابی کارروائی کی اجازت دی جائے،ماروی میمن کا وزیر اعظم کوخظ

قاف لیگ کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے وزیر اعظم کے نام خط میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرون حملوں پر پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے ذریعے امریکہ کیخلاف حالت جنگ میں ہونے کا اعلان کیا جائے اور افواج پاکستان کو جوابی کارروائی کی اجازت دی جائے.
وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں ماروی میمن نے کہا ہے کہ امریکہ ڈرون حملوں سے پاکستان کی خود مختاری شدید متاثر ہو رہی ہےجبکہ ملک کی پارلیمنٹ ایسے حملوں کیخلاف چودہ نکاتی قرادا د کی منظوری دے چکی ہےجس کے بعد حکومت کا فرض ہے کہ ان حملوں کی اجازت نہ دی جائےاور اقوام متحدہ کو امریکی جارحیت سے آگاہ کیا جائے . خط میں ان کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کے تحت عوام کو ان حملوں سے محفوظ رکھنے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہےاگر حکومت نے ان حملوں پر کوئی خفیہ معاہدہ کر رکھا ہے تو وہ بھی آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے.ماروی میمن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ایسی قرارداد نہ لائی تو یہ حکومت کی کمزوری اور اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکامی کے مترادف ہو گا۔
Read more »

مسلم لیگ ق کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

لکی صورت حال پرمسلم لیگ قائد اعظم کا ہنگامی مشاورتی اجلاس چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں جاری ہے اجلاس کے دوسرے دور میں رات آٹھ بجے کے بعداہم فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی ۔لاہور میں چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر جاری اجلاس میں مسلم لیگ ق کی اعلٰی قیادت، سینٹرز،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق منگل کوطلب کئے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔ اجلاس میں ریمنڈڈیوس کی رہائی،ڈرون حملوں پر مشاورت کی گئی ہے اوربائیس مارچ کو طلب کئے جانے والے اجلاس کے موقع پر ق لیگ ریمنڈڈیوس کی رہائی اور ڈرون حملوں کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج بھی کرے گی۔ اجلاس میں مشاہد حسین سید،کامل علی آغا،انجینئر امیر مقام،چودھری ظہیرالدین اور دیگر رہنما شریک ہیں ۔ مشاورتی اجلاس کا اگلا دور رات آٹھ بجے چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہی ہوگا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔
Read more »

ورلڈ کپ 2011: زمبابوے کا پاکستان کو جیتنے کیلیے 162 رنز کا ہدف

زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے 39.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151رنز بنائے تاہم میچ کو بارش کے باعث مختصر کرنا پڑا.
پالی کیلے اسٹیڈیم میں گروپ اے کے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنائے ہیں۔ میچ کے آغاز سے ہی زمبابوے کی ٹیم مشکلات کا شکار ہورہی جب برینڈن ٹیلر چار کے انفرادی اسکور پر عبدالرزاق کی گیند پر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر چلتے بنے جبکہ ریگس چکابوا صفر جبکہ سباندا 5 کے انفرادی اسکورز پر عمر گل کا شکار بن گئے۔ تیتندا تیبو کو 19 کے انفرادی اسکور پر وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔
میگا ایونٹ میں پاکستان اور زمبابوین ٹیم کے چار مقابلے ہوئے جس میں تین بار گرین شرٹس جیتے جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹوٹل 40 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے جن میں 36 میں قومی ٹیم کو کامیابی حاصل ہوئی اور 2 میں زمبابوین ٹیم فاتح رہی، ایک برابر جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔ پاکستانی ٹیم مں اسد شفیق اور وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کامران اکمل کو سپورٹ کرنا چاہئے، کامران اکمل ہی وکٹ کیپنگ کریں گے۔
Read more »

حالیہ معاشی بحران کے باعث یونان سے کثیرتعدادمیں تارکین وطن اپنے اپنے ممالک روانہ ہوناشروع ہوگئے

ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں)حالیہ معاشی بحران کے باعث یونان سے کثیرتعدادمیں تارکین وطن اپنے اپنے ممالک روانہ ہوناشروع ہوگئے ۔ تعمیرات کاکام نہ ہونے کی وجہ سے یونان کے پڑوسی ملک البانیہ سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی فیملز سمیت البانیہ روانہ ہوگئے ۔اسکے علاوہ بلغاریہ ، رومانیہ اور روس سے تعلق رکھنے والے ہزاروںافراد بھی اپنے آبائی وطن روانہ ہوچکے ہیں ۔ جن کے پاس کاغذات نہیں تھے ان میں اکثراپنی مدد آپ کے تحت پاکستان روانہ ہورہے ہیں جبکہ غریب بے کس مکان جائیداد بیچ کر اچھے مستقبل کی خاطریونان آنے والے افراد وسائل نہ ہونے کے باعث IOMسمیت مختلف NGO'sکے تعاون سے پاکستان روانہ ہورہے ہیں ۔ البتہ ایسے پاکستانیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کے پاس کاغذات توہیں لیکن روزگار نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے یہاں مقیم رہ کر اضافی خرچ سے بچنے کیلئے پاکستان جانے کو ترجیح دی اوراکثراپنے عزیزواقارب اور دوست احباب کے ہاں ملازمت کیلئے سپین ، اٹلی اورجرمنی جارہے ہیں ۔ تارکین وطن کے علاوہ ہزاروں کی تعدادمیں یونانی افرادبھی اچھے مستقبل اور روزگارکی تلاش میں جرمنی ، کینیڈااور آسٹریلیا جاچکے ہیں ۔مزید برآں جمعرات کے روز بھی چالیس پناہ گزین مستقل طورپرIOMکے تعاون سے اپنے ممالک روانہ ہوگے ان میں تیس سے زائد پاکستانی جبکہ دس کے قریب بنگلہ دیشی پناہ گزین تھے جویونان کے انتہائی برے معاشی حالات بے روزگاری کی وجہ سے یونان کومستقل چھوڑکراپنے اپنے ممالک کوروانہ ہوگے۔
Read more »

کسی بھی ملک کی ثقافت ،معاشرت ، تہذیب وتمدن ،تاریخ اور قوانین کو سمجھنے کیلئے اس ملک کی زبان جاننا انتہائی ضروری ہے

ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں)کسی بھی ملک کی ثقافت ،معاشرت ، تہذیب وتمدن ،تاریخ اور قوانین کو سمجھنے کیلئے اس ملک کی زبان جاننا انتہائی ضروری ہے ۔ دیارغیر میںتارکین وطن کیلئے دوسرے ملک کی زبان انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اگراس ملک میں ملازمت کا معاملہ ہوتو زبان سے شناساہونا انتہائی ناگزیرہوجاتاہے ۔ اسی بات کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستانی برادری کی سہولت مرکز امونیا گلی انکساغورا15-نزد مکہ ریسٹورنٹ میں گریک لینگوئج کورس کا آغاز کردیاگیا ہے تاکہ پاکستانی افراد آسانی کیساتھ یونانی زبا ن سیکھ سکیں اور انہیں سکول آنے میں بھی دشواری کا سامنانہ کرناپڑے ۔اس کورس کا دورانیہ دوماہ ہوگا ،ہفتہ میں تین دن یعنی جمعرات ، ہفتہ اور اتوار کو دن 2بجے کلاس کا آغاز ہوگا ۔ اسکے علاوہ دوسرے کورس کی کلاسز بدھ ،جمعرات ، ہفتہ اور اتوار کو ہونگی ۔ پاکستانی برادری کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس کورس میں بغیر کاغذات والے افراد بھی داخلہ لے سکتے ہیں اور یہ کورس مکمل طور پرفری ہوگا۔ آپ پاسپورٹ یاریڈکارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ کورس میں داخلہ کیلئے اندراج کرسکتے ہیں ۔ کورس کے اختتام پر بذریعہ امتحان ڈپلومہ بھی دیاجائے گا جوکہ کسی بھی کمپنی یافیکٹری میں ملازمت کیلئے کارآمد ہوگا ۔مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔
مہرفیصل :6946288132
Read more »

یونان میں بڑھتے ہوئے جرائم ،آئے روز کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اورسٹریٹ کرائم کی وجہ سے عام شہری پریشان

یتھنز(میاں وقار احمد لادیاں)یونان میں بڑھتے ہوئے جرائم ،آئے روز کی بڑھتی ہوئی وارداتیں اورسٹریٹ کرائم کی وجہ سے عام شہری پریشان ،حالیہ 6ماہ کے دوران سینکڑوں افراد کے جیب سے بٹوے نکال لئے گئے ۔ اسکے علاوہ شام ہوتے ہی موبائل فون اوررقم چھیننے کی ان گنت وارداتوں کی تھانوں میں ایف آئی آر درج کرائی گئیں ۔ جرائم کی شرح اتنی بڑھ گئی ہے کہ گذشتہ ہفتے یورگوسکیلویانیس اور 30سالہ یوآنیس ایونگیلی نامی دوپولیس اہلکاروں کو سرعام قتل کردیاگیا ۔ اس سے  پہلے بھی سپیشل اسکواڈ کے پولیس اہلکار پرفائرنگ کی گئی ۔ جس میں اس کا البانوی دوست ہلاک ہوگیاتھا ۔ ان وارداتوں کے بعد عام شہری سوچنے پر مجبورہوگئے ہیں کہ اگرپولیس ہی غیر محفوظ ہوگئی تو عام شہریوں کا کیا بنے گا؟
Read more »

حکومت کسی بھی بلیک میلنگ سے اپنی پالیسیوں کوتبدیل نہیں کرے گی

ایتھنز(ڈاکٹر تنویراحمدسنی)حکومت کسی بھی بلیک میلنگ سے اپنی پالیسیوں کوتبدیل نہیں کرے گی یہ اعلان وزیر داخلہ یونان یانیس راگوسیس نے ایک مقامی ریڈیو رئیل ایف ایم کوایک انٹرویو میںدیا انھوں نے اپنے انٹرویومیں کہاکہ حکومت کسی بلیک میلنگ کے ہاتھوں کوبھی رہائشی پرمٹ جاری نہیں کرے گی انھوں نے کہاکہ پناہ گزینوں کی بھوک ہڑتال سے ایک منفی اورغلط رویے کواپنایاگیا جس سے حکومت کے ساتھ ان کے روابط کی بھی کوئی بہتر پیش رفت نہ ہوسکی ۔اپنے انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ صرف ایسے پناہ گزین جن کی درخواستیں قانونی تقاضے پوری کرتی ہوئی ان کوعارضی رہائشی پرمٹ جاری کیے جائیں گے اوران کے لیے بارہ یاآٹھ سال کے عرصے کوبھی دیکھاجائے گاجوکہ مذاکرات کے دوران سامنے آیاجس میں انھوں نے کہاکہ انھوں نے اتناعرصہ اس ملک میں گزاراہے۔انھوں نے کہاکہ حکومت صرف تین سوکوقانونی حثیت نہیں دے سکتی انھوں نے کہاکہ ان کوپولیس کے ساتھ رابطے کاکہاگیاہے جہاں وہ اپنے متعلقہ ضروری کاغذات پیش کرکے ایک طریقہ کار کے تحت آگے بڑھ سکتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ انھوں نے متعدد باران کوبھوک ہڑتال ختم کرنے کاکہااورمعاشرے میں پرامن قیام کے لیے درخواست کی تاہم ایک محدود تعداد کے مفاد پرست عناصر کی وجہ سے ان کوپنتالیس روز تک بھوکارکھاگیا۔انھوں نے واضح کیاکہ ایسے کوئی بھی پالیسی نہیں ہے یاقانونی ترمیم موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہوکہ جن افراد کویونان میں بارہ سال ہوچکے ہیں ان کورہائشی پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔
Read more »

یونان میں گرفتار غیر قانونی تارکین وطن کے سینٹرز کی حالت نہ صرف انتہائی بری ہے بلکہ اس حوالے سے یویانی حکام کا رویہ بھی افسوسناک ہے

برسلز (سکندرریاض چوہان)یونان میں گرفتار غیر قانونی تارکین وطن کے سینٹرز کی حالت نہ صرف انتہائی بری ہے بلکہ اس حوالے سے یویانی حکام کا رویہ بھی افسوسناک ہے۔ یہ بات ویانا میں قائم ای، یو فنڈا مینٹل رائٹس ایجنسی ایف آر اے نے اس حوالے سے مرتب کردہ رپورٹ میں گزشتہ روز بتائی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یورپ میں داخل ہونے والے 90 فیصد غیر قانونی تارکین وطن یونان میں گرفتار ہوئے جو اس کے مشرقی بارڈر کے ایوروس ریجن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن کی گرفتاری 350 افراد روزانہ کی بلند ترین سطح پر ہوئی۔ اس دوران یورپ میں داخل ہونے کے لئے دریائے ایوروس کو استعمال کرنیوالے 26 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اس حصے داخلے کی کوش کرنے والے 40 فیصد تارکین وطن کا تعلق افغانستان سے ہے جبکہ باقی افراد الجیریا، پاکستان، صومالیہ اور عراق سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایف آر اے کے مطابق اس دوران گرفتار شدگان کو آزادانہ سماجی اور قانونی قونصلیٹ کی کوئی سہولت حاصل نہیں ہوتی سوائے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ریفیوجیز (یو این ایچ سی آر) کے نمائندے کے۔ رپورٹ میں یونانی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے یورپین یونین کی جانب سے دی گئی امداد کو بھی صحیح استعمال نہیں کرسکی۔
Read more »

زمبابوے کیخلاف کامران اکمل وکٹ کیپنگ کرینگے: شاہدآفریدی

پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیںاور وکٹ کیپنگ کامران اکمل ہی کریں گے ۔
کینڈی میں قومی ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کی ٹیم کو آسان نہیں سمجھ رہے ، ٹیم پوری قوت کیساتھ میدان میں اتر ے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کمبی نیشن میں تبدیلی کیے بغیر کامیابی ملے گی ، کرکٹرز کو صرف پرفارم کرنے کی ضرورت ہے ۔کپتان نے کہا کہ میچ میں وکٹ کیپنگ کامران اکمل ہی کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ عمر اکمل کی انجری معمولی ہے اور انہوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ہے
Read more »

جاپان زلزلہ ،12 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

جاپان میں زلزلہ اور سونامی سے آنے والی تباہی بڑھتی جا رہی ہے جس میں 12 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دو ایٹمی پلانٹس کے کولنگ سسٹم فیل ہونے سے تابکاری پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کے باعث 25 کلومیٹر تک کا علاقہ خالی کروا لیا گیا ہے۔
جاپان کی حالیہ تاریخ کے بدترین زلزلہ اور سونامی سے نقصانات کا اب تک مکمل طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکا جبکہ سونامی سے جاپان کے ایٹمی بجلی گھروں کو خطرات سے صورت حال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ اب تک پانچ میں سے دو ایٹمی پلانٹس کے کولنگ سسٹم فیل ہوگئے ہیں جن کی وجہ سے جوہری ری ایکٹر پھٹنے کا خدشہ ہے اور ایٹمی پلانٹس کے ارد گرد سے ایک لاکھ چالیس ہزار لوگوں کا انخلا کرالیا گیا ہے۔
دوسر جانب جاپان کی دوسری بڑی آئل ریفانری میں لگی آگ پر بھی قابو نہیں پایا جا سکا اور ریفانری میں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مینامی سانرِکو ے علاقے سے دس ہزار لوگ لاپتہ ہیں جن کی زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہے۔ جاپانی حکام اسی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
تباہی کے باعث ملک میں بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ جاپانی ریسکو حکام کا کہنا ہے کہاب تک 3 لاکھ سے زائد شہریوں کو عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جا رہاہے۔ دنیا بھر سے آنے والی امدادی ٹیمیں متاثرہ لوگوں کی مدد میں لگی ہوئی ہیں۔
Read more »

صدر زرداری نے ملک کو مشکلات میں ڈال دیا: چودھری نثار

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ انہیں صدر آصف علی زرداری کا خط نہیں ملا اور اگر یہ خط پیدل بھی آرہا ہوتا تو انہیں اب تک ملا جانا چاہیے تھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک مشکل میں ہے اور صدر زرداری اپنی پرانی ڈگر پر ہیں، حکومت آخری سانسیں لے رہی اسی لیے صدر ایم کیو ایم کی منتیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج صدر چودھری شجاعت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں اور وہ ان سے پوچھتے ہیں کہ قاتل لیگ کے الزامات کہاں گئے ، زرداری ق لیگ کو قاتل کہنے پر سب کے سامنے معافی مانگیں۔ سندھ کے مسائل حل کرنے کا وقت آتا ہے تو یہ لوگ کہیں اور نظریں لگا لیتے ہیں، جب بھی مشکل وقت آتا ہے یہ اجرک اور سندھی ٹوپی پہن لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر پر ان کی کرتوتوں سے متعلق انگلی اٹھائی سندھ جانے پر نہیں، صدر ہر رات ایوان صدر کو ڈراموں کی آماجگاہ بناتے ہیں، صدر نے خود کو قانون سے بچانے کیلئے ملک کو دائو پر لگا دیا ہے، صدر نے جمہوریت کو اپنی خواہشوں کی نذر کرنے کا ٹھیکا لے لیا ہے۔کچھ حلقوں کو عدلیہ کی آزادی ایک آنکھ نہیں بھاتی اور حکومت کا ایسے میں خط لکھنا تماشہ لگانے کے مترادف ہے۔چودھری نثار نے کہا کہ جمہوریت اور قانون کو آٖ زرداری کے فیصلوں پر نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کسی جماعت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہڑتال نہیں کرائی ، پی پی نے سندھ اسمبلی سے قرارداد منظور کراکے سب کو بھڑکانے کی کوشش کی۔ اس موقع پر انہوں نے بابر اعوان کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا اور کہا " بابر اعوان وزیر قانون کم اور زرداری کو بچانے کے وزیر قانون زیادہ ہیں"
Read more »

پنا ہ گزینوں کے سا تھ مذاکرات اور پنا ہ گزینوں کے سا تھ نرم رویہ پر سیا سی جما عتوں کی حکومت پر سخت تنقید

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)چھ ہفتوں تک بھوک ہڑتال کرنے والے پناہ گزینوں کے ساتھ معاملات طے پائے جانے کے بعد یونانی سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت پرسخت تنقید کاسلسلہ شروع ہوگیااورمقامی میڈیا میں حکومت کے رویے کے خلاف اورحکومتی فیصلوںکوسخت تنقید کانشانہ بنایاگیا۔یونان کی آرتھوڈوکس پارٹی لاؤس اورنیوڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے کی جانے والی تنقیدمیں کہاگیاہے کہ وزیر امن عامہ دباؤ کاشکار ہوگے ہیں اوران کوپناہ گزینوں نے اپنے عزم کی آگ سے متاثر کرکے اپنامطالبہ منوایاہے جوحکومت کی کمزوری کاباعث ہے۔نیوڈیموکریٹک پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نیکوس دینیدیاس نے کہاکہ حکومت نے پہلے نظر انداز کیااوربعدازاں اسی کومان لیا حکومت کے ان فیصلوں سے ملک خطرناک بحران کاشکارہوگااورمن مانیاں بڑھیں گی۔لاؤس کے رکن پارلیمنٹ آدونیس گورگوریادیس نے کہاکہ غیر قانونی پناہ گزینوںکا معاملہ ملک کے حساس معاملات میں سے ایک ہے جس پر حکومت کاکوئی کنٹرول نہیں ہے اورحکومت مکمل طورپرغیرمتحرک ہوچکی ہے۔انھوںنے وزیر داخلہ پرتنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کوکس نے اجازت دی کہ وہ پناہ گزینوں کے ساتھ مذاکرات کرتے اوران کے مطالبات کومانتے۔لاؤس کے ہی رکن پارلیمنٹ تھناسیس پے لیوریس نے کہاکہ حکومت تین سوجرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں بلیک میل ہوگئی ہے اس سے زیادہ کمزورحکومت کیاہوگی۔سیاسی پارٹیوں میں سے ریڈیکل لیفٹ سیرزا نے بھی حکومت پرتنقید کی اوراس کوپناہ گزینوں کے مسئلہ پرناقص حکمت عملی کاذمہ دارقرار دیا۔سیاسی پارٹیوں کی تنقیدکے الزامات کاجواب دیتے ہوئے وزیر امن عامہ خرستوپاپاچویس نے کہاکہ لاؤس چاہتی ہے کہ ملک کے اندر نازیوںکاقانون بنادیاجائے اورچند اشخاص چاہتے ہیں کہ ملک کے اندر خون بہے اورملک بدامنی کاشکارہو لیکن ان کے اراداے کامیاب نہیں ہونگے۔انھو ں نے کہاکہ حکومت نے انتہائی سوچ بچار کے بعد ایتھنز اورتھسلونیکی میں پناہ گزینوں کے ساتھ مذاکرات کرکے معاملات کوسلجھایاہے تاکہ کوئی بھی نقص امن یامعاشرے میں بگاڑ کامسئلہ درپیش ہو۔
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz