مسلم لیگ ق کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

لکی صورت حال پرمسلم لیگ قائد اعظم کا ہنگامی مشاورتی اجلاس چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں جاری ہے اجلاس کے دوسرے دور میں رات آٹھ بجے کے بعداہم فیصلوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی ۔لاہور میں چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر جاری اجلاس میں مسلم لیگ ق کی اعلٰی قیادت، سینٹرز،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنما شریک ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق منگل کوطلب کئے جانے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرے گی۔ اجلاس میں ریمنڈڈیوس کی رہائی،ڈرون حملوں پر مشاورت کی گئی ہے اوربائیس مارچ کو طلب کئے جانے والے اجلاس کے موقع پر ق لیگ ریمنڈڈیوس کی رہائی اور ڈرون حملوں کے خلاف پارلیمنٹ کے باہر احتجاج بھی کرے گی۔ اجلاس میں مشاہد حسین سید،کامل علی آغا،انجینئر امیر مقام،چودھری ظہیرالدین اور دیگر رہنما شریک ہیں ۔ مشاورتی اجلاس کا اگلا دور رات آٹھ بجے چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ہی ہوگا جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz