ایتھنز(اجالانیوز)ہم لیبیا میں امن قائم کرنے کے لیے بالکل تیار ہیںیہ بیان یونان کے وزیر خارجہ دیمیتریس دروچاس نے دیا۔انھوں نے کہاکہ یونان کی فضائیہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق لیبیامیں ہونے والی کسی بھی کارروائی میں حصہ لینے کے لیے مکمل تیارہے اوراپنے دیگر حلیفوں کے ساتھ اس عالمی کوشش کاحصہ بنیں گے۔یونانی وزیر خارجہ نے کہاہے کہ عالمی برادری جب بھی کوئی فیصلہ کرے گی اورلیبیا میں قیام امن کے لیے فوجی کوششیں کی جائیں گی تویونانی افواج اس کاحصہ ہونگی اوراس میں فوری شامل ہونگی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمارے ماضی میں کرنل قذافی کی حکومت کے ساتھ انتہائی بہتر تعلقات تھے لیکن ہم آمریت کی حمایت کی بجائے عوامی حکومت کے حق میں ہیں۔انھوں نے کہاکہ ان کوامید ہے کہ لیبیا میں حالات جلد معمول پرآجائیں تاہم اگر عالمی برادری کوئی فیصلہ کرتی ہے تویونان اس کاحصہ بنے گا۔وزیر خارجہ یونان کے بیان پریونان کی لیفٹ کولیشن آف ریڈیکل اتحاد(سیرزا)کے بیان پرسخت احتجاج کرتے ہوئے کہاہم خطے میں کسی بھی جارحیت یافوجی کارروائی کی عدم موجودگی میں قیام امن کے حامی ہیں اوریونان کاہمیشہ موقف پرامن رہاہے لہذا یونان کوکسی بھی فوجی کارروائی کاحصہ نہیں بننا چاہیے۔کمیونسٹ پارٹی کی جنرل سیکریٹری الیکاپاپاریگانے وزیر اعظم یورگوپاپاندریو کومخاطب کرتے ہوئے کسی بھی فوجی ایکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز دی۔