ڈرون حملے،فوج کو جوابی کارروائی کی اجازت دی جائے،ماروی میمن کا وزیر اعظم کوخظ

قاف لیگ کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے وزیر اعظم کے نام خط میں ان سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرون حملوں پر پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے ذریعے امریکہ کیخلاف حالت جنگ میں ہونے کا اعلان کیا جائے اور افواج پاکستان کو جوابی کارروائی کی اجازت دی جائے.
وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں ماروی میمن نے کہا ہے کہ امریکہ ڈرون حملوں سے پاکستان کی خود مختاری شدید متاثر ہو رہی ہےجبکہ ملک کی پارلیمنٹ ایسے حملوں کیخلاف چودہ نکاتی قرادا د کی منظوری دے چکی ہےجس کے بعد حکومت کا فرض ہے کہ ان حملوں کی اجازت نہ دی جائےاور اقوام متحدہ کو امریکی جارحیت سے آگاہ کیا جائے . خط میں ان کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ حکومت آئین کے تحت عوام کو ان حملوں سے محفوظ رکھنے میں مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہےاگر حکومت نے ان حملوں پر کوئی خفیہ معاہدہ کر رکھا ہے تو وہ بھی آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے.ماروی میمن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ایسی قرارداد نہ لائی تو یہ حکومت کی کمزوری اور اپنے فرائض ادا کرنے میں ناکامی کے مترادف ہو گا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz