الیکساندروپولس(اجالانیوز)ترکی کی جانب سے یونان داخل ہونے والے تین غیر قانونی پناہ گزین دریائے ایورس کی لہروں کی نذر تین لاشیں دستیاب۔دریائے ایورس کے کنارے گشت کرنے والے سرحدی محافظوں کوتین مردوں کی لاشیں دریا سے ملی ہیںجوکہ پناہ گزینوں کی معلوم ہوتی ہیںجن کی عمریں پچیس سے تیس سال کے درمیان بیان کی جاتی ہیں۔حکام کے مطابق دریا سے ملنے والی دولاشوں کی گردنوں پرنشانات پائے گے ہیں جبکہ تیسری لاش کومچھلیوں نے اپنی خوراک بنایا۔تینوں لاشوں کوالیکساندروپولس کے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں ان کاپوسٹ مارٹم ہوگا۔دریں اثنا پولیس نے ایک انسانی سمگلر سمیت پانچ غیر قانونی پناہ گزینوں کوگرفتارکرلیاہے جوکہ غیرقانونی طورپر سرحد عبور کرکے ایک کار میں محفوظ ٹھکانے پرمنتقل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔حکام کے مطابق ایگناتیا ہائی وے پرپولیس نے یاسموس علاقے میں کار کوروکا اور اس میںسوار پانچ افراد کوحراست میں لے لیاکیونکہ ان کے پاس قانونی رہائشی پرمٹ نہین تھے جبکہ ان کوکار سے لے جانے کی کوشش کرنے والے ڈرائیور کوانسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا۔حکام کے مطابق انسانی سمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی چوری شدہ ہے۔