کسی بھی ملک کی ثقافت ،معاشرت ، تہذیب وتمدن ،تاریخ اور قوانین کو سمجھنے کیلئے اس ملک کی زبان جاننا انتہائی ضروری ہے

ایتھنز (میاں وقار احمد لادیاں)کسی بھی ملک کی ثقافت ،معاشرت ، تہذیب وتمدن ،تاریخ اور قوانین کو سمجھنے کیلئے اس ملک کی زبان جاننا انتہائی ضروری ہے ۔ دیارغیر میںتارکین وطن کیلئے دوسرے ملک کی زبان انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اگراس ملک میں ملازمت کا معاملہ ہوتو زبان سے شناساہونا انتہائی ناگزیرہوجاتاہے ۔ اسی بات کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستانی برادری کی سہولت مرکز امونیا گلی انکساغورا15-نزد مکہ ریسٹورنٹ میں گریک لینگوئج کورس کا آغاز کردیاگیا ہے تاکہ پاکستانی افراد آسانی کیساتھ یونانی زبا ن سیکھ سکیں اور انہیں سکول آنے میں بھی دشواری کا سامنانہ کرناپڑے ۔اس کورس کا دورانیہ دوماہ ہوگا ،ہفتہ میں تین دن یعنی جمعرات ، ہفتہ اور اتوار کو دن 2بجے کلاس کا آغاز ہوگا ۔ اسکے علاوہ دوسرے کورس کی کلاسز بدھ ،جمعرات ، ہفتہ اور اتوار کو ہونگی ۔ پاکستانی برادری کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس کورس میں بغیر کاغذات والے افراد بھی داخلہ لے سکتے ہیں اور یہ کورس مکمل طور پرفری ہوگا۔ آپ پاسپورٹ یاریڈکارڈ کی فوٹو کاپی کے ہمراہ کورس میں داخلہ کیلئے اندراج کرسکتے ہیں ۔ کورس کے اختتام پر بذریعہ امتحان ڈپلومہ بھی دیاجائے گا جوکہ کسی بھی کمپنی یافیکٹری میں ملازمت کیلئے کارآمد ہوگا ۔مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کیاجاسکتا ہے ۔
مہرفیصل :6946288132

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz