Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
حکومت مخالف مظا ہروں میں شر پسندانہ کا روائیوں میں ملوث نو افراد گر فتار
یونانی جزائر ہما ری تاریخ ہیں برائے فروخت نہیں یورپی یونین جلد کوئی فیصلہ کرے ۔پاپاندریو
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011

کولمبو: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے فیورٹ سری لنکا کو گیارہ رنز سے مات دے دی۔سری لنکن ٹیم مقررہ پچاس اوور میں نو وکٹوں پر دو چھاسٹھ رنز تک محدود رہی۔چمارا سلوا ستاون جبکہ سنگاکارا انچاس رنز بناکر نمایاں رہے۔ آفریدی نے چار اور شعیب اختر نے دو بیٹسمینوں کو شکار بنایا۔اس سے قبل ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیت کیلئے دو سو اٹہتررنز کا ہدف دے دیا۔کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا ۔احمد شہزاد تیرہ رنز پر جبکہ محمد حفیظ بتیس رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد کامران اکمل اور یونس خان نے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔ کامران اکمل انتالیس رنز پر آؤٹ ہوئے۔یونس خان نے مصباالحق نے شاندار بیٹنگ کی۔ یونس خان باہتر رنز بنا کر ہیراتھ کا نشانہ بنے۔عمر اکمل دس رنز بنا سکے جبکہ آفریدی نے سولہ رنز بنائے۔مصباح الحق تیراسی رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو ستتررنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے ہیراتھ اورپریرانے دودوجبکہ میتھیوس اورمرلی دھرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
پیپلزپارٹی نے لوٹوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کاکہناہے کہ پنجاب میں لوٹوں کاراج نہیں چلنے دیں گے ۔
پیپلزپارٹی نے لوٹوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کاکہناہے کہ پنجاب میں لوٹوں کاراج نہیں چلنے دیں گے ۔ پیپلزپارٹی نے یونیفیکشن بلا ک کے خلاف شاہدرہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کارکنوں نے لوٹے اٹھا کر مسلم لیگ (ن) اور یونیفکیشن بلاک کے خلاف نعرے بازی کی۔ بابر اعوان کا اسلام آباد سے شاہدرہ چوک میں پارٹی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ بابر اعو ان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، وہ یہ دیکھنے آئے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو نکالنے کے بعد صوبے میں کونسی دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگی ہیں۔ بابر اعوان کاکہناتھاکہ نوازشریف جانتے ہیں کہ مارچ دو ہزار بارہ میں سینٹ کا انتخاب پیپلزپارٹی جیتے گی اس لئے وہ جلدی میں ہیں، پیپلزپارٹی کااعلان ہے کہ شارٹ ٹرم ہوگی نہ ہی مڈ ٹرم کی بات چلے گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Sunday, February 27, 2011
اپنے بیان میں رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ عوام کرپٹ لٹیروں کے ساتھ نہں بلکہ انکے ساتھ ہیں جنہوں نے لانگ مارچ کیا اور عدلیہ کو بحال کر ایا پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان کو شدید تنقد کانشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ بابر اعوان کا ایجنڈا منفی سیاست ہے ،وہ پہلے قوم کو بنک آف پنجاب کے لوٹے ہوئے پسےن کاحساب دیں۔ اپنے با ن مں رانا ثنا ء اللہ نے کہاکہ عوام کرپٹ لٹرےوں کے ساتھ نہں بلکہ انکے ساتھ ہں جنہوں نے لانگ مارچ کام اور عدلہا کو بحال کر ایا۔ صوبائی وزیر قانون نے کہاکہ جب قوم عدلہل کی بحالی کے لئے جدوجہد کررہی تھی تو اس وقت بابر اعوان اورانکے دوست ڈوگر کے کاسہ لسا تھے ۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ بابر اعوان کی منفی ساوست نہں چلے گی ۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 25, 2011
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے پیپلزپارٹی کو پنجاب حکومت سے الگ کرنے کے فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی نے پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب پیپلز پارٹی پنجاب میں اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے گی۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام جمہوری قوتیں اکٹھا ہو جائیں، سیاسی جماعتیں مفاد بالائے طاق رکھ کر ملک کے بارے میں سوچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے دس نکات پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہیں، افسوس ہے کہ دس نکات پر پیش رفت نہ ہونے کی بات کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کسی سیاسی انتشار کا متحمل نہیں ہو سکتا، بہتر ہوتا کہ آج ہم نیشنل ایجنڈے پر بات کر رہے ہوتے۔ رضا ربانی نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو ملک میں زبردست بحران تھا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے قومی مفاہمتی پالیسی اپنائی۔ مفاہمت کی وجہ سے اٹھارہویں اور انیس ویں ترمیم منظور کی گئی،این ایف سی بھی باہمی رضامندی سے دیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں تمام قوتیں قومی یکجہتی کے لئے کام کریں۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 25, 2011
نواز شریف نے پریس کانفرنز کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو الگ کرنے پر مجبور ہوگئے تھے،بڑے بڑے وار ہوئے لیکن صبر کا دامن نہیں چھوڑا ۔ ۔ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو پنجاب کابینہ سے الگ کردیا ہے جس کے بعد پنجاب میں نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔اس بات کا اعلان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے وار کیے گئے لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا لیکن اب وہ پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہنے پر مجبور ہوگئے تھے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ۔مانتے ہیں ہمارے پاس حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں۔ مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے۔ ۔ ۔سب کو قانون کا احترام کرنا چاہیے ،کسی کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یونیفیکیشن بلاک سے مسلم لیگ ن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔پرویز مشرف کو کٹہرے میں لایا جائے گاسپریم کورٹ کرپشن کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 25, 2011
ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے آئر لینڈ کو شکست دیدی
میرپور: کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو ستائیس رنز سے شکست دے دی۔ میرپور کے شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے تمیم اقبال اور امرل قیس نے اننگز کا آغاز کیا۔ بنگلہ دیش کو پہلی وکٹ کا نقصان ترپن رنز کے مجموعے پر امرل قیس کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا۔قیس بارہ رنز بنا کر اسٹیمپ آؤٹ ہوئے۔ نئے آنے والے بیٹسمین جنید صدیق بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور تین رنز بناکر رن آؤٹ ہو گئے۔جس کے بعد بنگلہ دیش ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم پچاسویں اوور میں دو سو پانچ رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ مشفیق الرحمان چھتیس، شکیب الحسن سولہ، رقیب الحسن اڑتیس، محمد اشرفل ایک، نعیم اسلام انتیس، شفیع الاسلام دو اور عبدالرزاق گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اوپنر تمیم اقبال چوالیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ آئرلینڈ کی جانب سے بوتھا نے تین، ڈوک ریل اور جوہنسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دو سو چھ رنز کے ہدف کے تعاب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم پینتالیسویں اوور میں ایک سو اٹھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ نیل او برین اڑتیس اور کیون او برین سینتیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شفیع الاسلام نے چار، شکیب الحسن اور محمد اشرفل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 25, 2011
وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ پاکستان میں دوہزارپانچ سوسترغیرملکیوں کوسفارتی استثنی حاصل ہے، امریکہ واحد ملک ہے جس کے لاہورقونصلیٹ میں کام کرنے والے افراد کوبھی استثنی حاصل ہے ۔ حنا ربانی کھر کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ آٹھ سواکیاون امریکی سفارتکاروں کو پاکستان میں استثنی حاصل ہے ۔ امریکہ کے لاہورقونصلیٹ میں تیس سفارتی جبکہ ایک اہلکارغیرسفارتی عہدے پرکام کررہا ہے۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ کل اٹھہترممالک کے دوہزارپانچ سوسترسفارتکاروں کواستثنی حاصل ہے جن میں سے ایک ہزارایک سوانیس سفارتی جبکہ پانچ سواکیاون افراد غیرسفارتی عہدوں پرکام کررہے ہیں۔ ایک سوستربرطانوی، ایک سواڑسٹھ سعودی اورایک سوسترہ بھارتی، روس کے اٹھانوے، چین کے ستاسی، ایران کے چونسٹھ، افغانستان اورفرانس کے ساٹھ، جرمنی کے چھپن اوردیگرتمام ممالک کے سفارتی استثنی کے حامل افراد کی تعداد پچاس سے بھی کم ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, February 25, 2011
سپریم کورٹ نے لاپتہ قیدیوں کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل اور ڈپٹی سپریٹنڈنٹ خالد بشیر کیخلاف 11 رہا ہونے والے قیدیوں کو ایجنسیوں کی تحویل میں دینے کا الزام ہے۔ سپریم کورٹ نے آج ملزمان کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔ تاہم عدالت کا کہنا تھا کہ اگر فریقین چاہیں تو ماتحت عدالت میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔ ملزمان کے خلاف ماتحت عدالت میں چالان پیش ہو چکا ہے اور وہ مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
برطانیہ کی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کو سویڈن کے حوالے کرنے حکم دے دیا، جولین کی والدہ نے فیصلے کو سیاسی اور قانونی زیادتی قرار دیا ہے۔
جولین آسانج پر اگست 2010 میں سویڈن میں دو خواتین سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا، تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں بری کر دیا گیا۔ گزشتہ دسمبر میں امریکی سفارتی دستاویزات جاری ہونے کے بعد ایک بار پھر اس مقدمے نے سر اٹھایا اور سویڈن نے برطانیہ میں موجود آسانج کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے برطانوی عدالت نے جولین کو سویڈن کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔ جولین کے وکیل کا جیفری رابرٹ سن کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ادھر جولین کی والدہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں جولین کے ساتھ سیاسی اور قانونی زیادتی ہوئی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 222رنز سکور کیے،جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 42.5 اوورز میں حاصل کرلیا،ڈی ویلیئر نے شاندار سنچری سکور کی . .
ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز 7وکٹوں سے شکست دیدی۔نئی دہلی کے تاریخی فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو کھیلنے کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز نے کھیل کا آغاز کیا تو صرف 2 سکور پر ہی اسے اپنی پہلی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا۔بعد میں آنے والے کھلاڑی براوو نے سمتھ کے ساتھ مل کر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سکور کو 113 تک پہنچا دیا۔براوو73سکور بنا کر بوتھا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین کو لوٹ گئے۔اگلے ہی اوور میں سمتھ بھی 36 سکور بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی تمام ٹیم 47.3اوورز میں 222رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل ڈیبیو کر نے والے پاکستانی نژاد عمران طاہر نے انتہائی عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 رنز کے عوض ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑیوں کی اننگز کا خاتمہ کیا۔جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 42.5اوورز میں حاصل کرلیا۔جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیویلیئر نے 107رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
ورلڈکپ کے ساتویں روز جمعے کو دو میچز کھیلیں جائیں گے، روایتی حریف آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے علاوہ میزبان بنگلہ دیش کا آئرلینڈ سے مقابلہ ہوگا۔ ناگپور میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح نو بجے شروع ہوگا۔ ورلڈکپ کے گروپ بی میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہوگا۔ ورلڈکپ کا میزبان ملک بنگلہ دیش میر پور میں آئرلینڈ کیخلاف مد مقابل ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
اسلام آباد…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور قومی ایجنڈے پر گفتگو کی ۔وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جا ری ہو نے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کومذاکرات سے قومی ایجنڈے کوآگے بڑھاناچاہیے، موجودہ حالات میں مفاہمت کی سیاست کے سوا کوئی راستہ نہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے انکی تجاویزکاخیر مقدم کرتے ہیں۔ مفاہمانہ پالیسی سے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملاقات میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کوبھی بلایا گیا۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملاقات میں10نکاتی ایجنڈے پرمذاکرات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔گفتگو میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بات چیت پر کل ن لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی پر غور کیا جا ئے گا ۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو ڈرا دھمکا کر پارٹی سے الگ کیا گیا، وہ انہیں مسلم لیگ (ن) میں واپسی پر خوش آمدید کہیں گے۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور گلگت بلتستان سے آئے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور کرپشن نے پاکستان کو مسائل کے بھنور میں پھنسا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے غداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا عوامی مفاد کے لئے ضروری ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) پر شب خون مارنے والوں کو بھی ان کے کئے کی سزا ملنی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدرزرادری نے ڈوگرکورٹ کے ذریعے پہلے ہمیں نااہل کرایا اورپھر پنجاب میں گورنر راج لگا دیا، صدرزرداری کے ہاتھوں زخم کھا کر بھی تین سال تک صبر سے کام لیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, February 24, 2011
سپریم کورٹ نے پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے چار ججوں کے نام مسترد کئے جانے کی تفصیلی وجوہات طلب کر لیں۔ جبکہ اٹارنی جنرل نے کیس کی پیروی سے معذرت کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ کے چار ججوں کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دئے جانے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا چار رکنی بینچ کر رہا ہے۔ اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے کیس کی پیروی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوڈیشل کمیشن کا رکن ہونے کے باعث کیس میں فریق ہیں، اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔ مخدوم علی خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انیسویں ترمیم کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کو جج کی مدت ملازمت میں توسیع نہ دینے کی وجوہات تحریری طور پر بتانا ہوتی ہیں۔ وجوہات 14 روز کے دوران بتانا لازمی ہیں۔ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ چار ججوں کے نام مسترد کئے جانے کی وجوہات جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹری کو موصول ہو چکی ہیں۔ اس پر عدالت نے وجوہات کی تفصیل آج ہی پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011

ایتھنز(مہر دانش بشیر،ملک عدنان پہلوان،ڈاکٹرتنویراحمدسنی)ایتھنز کی فضائیں دردوسلام کے نذرانوں سے گونج اٹھی عاشقان رسولۖ کاجشن عیدمیلادالنبیۖ کاجلوس تمام جماعتوں کے اتحاد سے نکالاگیا۔امسال مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر انتظام جشن عیدمیلاد النبیۖ کے سلسلہ میں تمام مذہبی ،دینی ،سماجی اورسیاسی جماعتوں اورتنظیموں کے تعاون سے مشترکہ جلوس نکالا گیا۔جلوس کے شرکا نے سبزپرچم،بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پراللہ اوررسولۖ کے اسمائے مبارکہ تھے ۔جلوس میں تمام تنظیمات کے ہزاروں کارکنان شریک تھے جودردوسلام کے نذرانوں اورنعروں کے ساتھ جلوس کورونق بخشتے رہے۔ایتھنز کے بلدیہ کے دفتر کے سامنے واقع پلاتیہ کوجیاسے شروع ہونے والے جلوس نے ایتھنز کی مرکزی شاہراہ سے سی تغما سکوائر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اختتام کیا جہاں پرپاکستانی معزز شخصیات اورمختلف مذہبی تنظیمات کے سرکردہ افراد نے اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی ۔پارلیمنٹ سکوائر پرختم ہونے والے جلوس کے اختتام پرتلاوت قرآن پاک کی گئی جس کے بعد نعت رسول مقبولۖ پیش کی گی اوریونانی زبان میں مختصر خطاب کیاگیا جس میں عیدمیلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔بعد ازاں دردوسلام پیش کیاگیااوردعاکی گئی جس میں ملک وقوم ملت اسلامیہ اورحاضرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔جلوس کے اختتام پرتمام شرکاپرامن طورپر اپنے گھروں کوروانہ ہوگے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011

شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پرتحریک منہاج القرآن یونان کے زیر اہتمام شاندار انداز میں سالگرہ منائی گئی ساٹھ پونڈ وزنی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا اورمحفل سماع منعقد کی گئی۔مرکز منہاج القرآن یونان ریندی میں تحریک منہاج القرآن یونان کی مرکزی باڈی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پرپاکستانی برادری کی معزز شخصیات کومدعوکیاگیا تھا۔سالگرہ کی تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا جس کے بعد نعت رسول مقبولۖ پیش کی گئی سالگرہ کے حوالے سے امیر تحریک منہاج القرآن علامہ شہباز احمد صدیقی،الحاج شفیق اعوان اورتحریک منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان نے مختصر خطاب بھی کیے۔سالگرہ کاکیک کاٹنے سے قبل مقامی فنکار استاد باقر چغتائی اورعاصم عرف پپونے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محفل سماع پیش کی جس پر حاضرین نے خوب دھمالیں ڈالی اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے اپنی عقیدت کابھرپور اظہار کیا۔محفل سماع کے بعد دردوسلام کی صداؤں کے ساتھ شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساٹھویں سالگرہ کاکیک کاٹاگیا جس میں مختلف شخصیات کوگروپوں کی شکل میں مدعوکیاگیا اورانھوں نے کیک کاٹنے کی تقریب میں حصہ لیا۔سالگرہ کے موقع پرخصوصی دعائیں کی گئی اوربعدازاں مہمانوں کی تواضع پرتکلف طعام سے کی گئی۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011
ایتھنز(مہر دانش بشیر)جامع مسجد کیپسلی مرکز منہاج القرآن میں جشن عیدمیلاد النبی اورشیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی مشترکہ محفل منعقد کی گئی۔اس خصوصی محفل کاآغاز بعدازنماز عصر کیاگیا جس میں تلاوت قرآن مجید کے بعد منہاج نعت کونسل کیپسلی کے نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت رسولۖ پیش کیا ۔اس خصوصی محفل کی نقابت کے فرائض تیمور عابد اورتیمور طارق نے سرانجام دیے جبکہ اس محفل کی سرپرستی قاری محمداکرم زاہد نے کی۔محفل میلاد وسالگرہ کے موقع پرتحریک منہاج القرآن یونان کی تمام ایگزیکٹو باڈی کے علاہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی معززین اورحاضرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔محفل میلاد سے خصوصی خطاب امیر تحریک منہاج القرآن یونان علامہ شہباز احمد صدیقی نے کیاجنھوں نے مختلف تاریخی اوردینی حوالہ جات سے سیرت مصطفیۖ پرروشنی ڈالی۔بعدازنماز مغرب پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساٹھویں سالگرہ کاکیک کاٹاگیاجس میں تمام احباب نے حصہ لیااورتحریک منہاج القرآن کے کارکنان کوبانی تحریک کی سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔دردوسلام کے نذرانے اورخصوصی دعاکے بعد یہ محفل اپنے اختتام کوپہنچی ۔پروگرام کے شرکا کی تواضع بریانی اورکھیر سے کی گئی۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011
تھیوا(پ،ر)آقاکامیلاد ہوتارہاہے ہوتارہے گا یونان میں عیدمیلادالنبیۖ کے پررونق اورعظیم الشان موقع پردعوت اسلامی یونان کے زیر اہتمام یونان کے شہر تھیوا میں پہلی مرتبہ عیدمیلادالنبیۖ کاجلوس نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں محبان رسولۖ نے شرکت کرکے حضور اکرمۖ سے اپنی عقیدت کااظہار کیا۔عیدمیلاد النبیۖ کے موقع پردعوت اسلامی تھیوا نے اس جلوس کااہتمام کیاجوشہر کے پاراپولی چوک سے شروع ہوااورباکاشیڈپراختتام پذیر ہوا۔دوران جلوس شرکادردوسلام،نعرے اورآمد رسولۖمرحبامرحباکے نذرانے پیش کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب رواں رہے۔تھیوا میں نکالے جانے والے اس جلوس میں تھیوا کے علاوہ ایتھنز اوراردگرد کے علاقہ جات سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جنھوں نے جلوس کی رونق کودوبالاکردیا۔جلوس کے اختتامی مقام پرتلاوت قرآن پاک سے محفل کاآغاز کیاگیا جس کے بعد نعت رسول مقبولۖ کے نذرانے پیش کیے گے جس کے بعد دعوت اسلامی یونان کے مبلغین نے سنتوں بھرے بیانات کیے جس میں میلاد مصطفیۖ اورسیرت نبویۖ کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالی گئی۔عیدمیلادالنبیۖ کے جلوس اورمحفل کااختتام دردوسلام اوردعاسے کیاگیا جس میں ملک وقوم اورحاضرین کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔جلوس کے شرکا کومیلاد مصطفیۖ کے موقع پرلنگر بھی تقسیم کیاگیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, February 22, 2011

عزاخانہ ٔ گلزار زینب پیریا میں محفل ِ جشن ِ میلاد النبی ۖ کاشاندار انعقاد:
ہفتہ کے روز عزاخانہ ٔ گلزار زینب پیریا میں ایک عظیم الشان جشن ظہور صادقینۖ کا انعقاد کیاگیا،محفل کا آغاز باقائدہ تلاوت کلام ِپاک اور دعائے ظہور سے ہوا ،فرائض ِنظامت حسب دستورمیسر عباس طور نے انجام دیئے، محفل میں سیرت نبوی ۖ کے مختلف پہلوئوں اور نکات پر خطابت کے دوران ثناء خوانوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حضور ختمی مرتبت ۖ تمام انسانیت اور عالم اسلام کیلئے ہدایت کا مرکز و محور ہیںاور ہم سیرت ِ محمد ۖ و آل محمد ۖ کی پیروی کرکے ہی اپنی دنیا اور آخرت کوسنوار سکتے ہیں،اور روزِ محشر خدا وند ِ باری تعالی ٰ کی بارگاہ میں سرخ روح ہو سکتے ہیں ،محفل میں مقامی مدح خوان ِ محمد ۖ و آل محمد ۖ علی ذیشان ، حاجی غلام شبیر، سید ہادی شاہ ، میسر عباس طور اور سید قمر عباس رضوی نے شانِ محمد ۖ و آل محمد ۖ بیان فرمائی اور اپنے مخصوص انداز میں فضائل و قصائد پڑھ کر حدیۂ تہنیت پیش کیا، محفل میں عاشقانِ آل محمدۖ کی کثیر تعداد ایتھنز اور اُس کے نواحی علاقوں سے نذرانہ ِعقیدت پیش کرنے کیلئے آئی ہوئی تھی، جشن ظہور صادقینۖ ِ کی مناسبت سے عزاخانہ ٔ گلزار زینب کو ہمیشہ کی طرح برقی وقمقموں سے سجایا گیا تھا،پروگرام کے آخرمیں شرکاء میں شیرنیِ اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیںاور اسلام کی سربلندی
وظہور امام زمانہ کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔
Read more »