شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پرتحریک منہاج القرآن یونان کے زیر اہتمام شاندار انداز میں سالگرہ منائی گئی ساٹھ پونڈ وزنی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا

شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پرتحریک منہاج القرآن یونان کے زیر اہتمام شاندار انداز میں سالگرہ منائی گئی ساٹھ پونڈ وزنی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا اورمحفل سماع منعقد کی گئی۔مرکز منہاج القرآن یونان ریندی میں تحریک منہاج القرآن یونان کی مرکزی باڈی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پرپاکستانی برادری کی معزز شخصیات کومدعوکیاگیا تھا۔سالگرہ کی تقریب کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا جس کے بعد نعت رسول مقبولۖ پیش کی گئی سالگرہ کے حوالے سے امیر تحریک منہاج القرآن علامہ شہباز احمد صدیقی،الحاج شفیق اعوان اورتحریک منہاج القرآن یونان کے صدر جاوید اقبال اعوان نے مختصر خطاب بھی کیے۔سالگرہ کاکیک کاٹنے سے قبل مقامی فنکار استاد باقر چغتائی اورعاصم عرف پپونے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ محفل سماع پیش کی جس پر حاضرین نے خوب دھمالیں ڈالی اورپروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری سے اپنی عقیدت کابھرپور اظہار کیا۔محفل سماع کے بعد دردوسلام کی صداؤں کے ساتھ شیخ السلام پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساٹھویں سالگرہ کاکیک کاٹاگیا جس میں مختلف شخصیات کوگروپوں کی شکل میں مدعوکیاگیا اورانھوں نے کیک کاٹنے کی تقریب میں حصہ لیا۔سالگرہ کے موقع پرخصوصی دعائیں کی گئی اوربعدازاں مہمانوں کی تواضع پرتکلف طعام سے کی گئی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz