ایتھنز(مہر دانش بشیر،ملک عدنان پہلوان،ڈاکٹرتنویراحمدسنی)ایتھنز کی فضائیں دردوسلام کے نذرانوں سے گونج اٹھی عاشقان رسولۖ کاجشن عیدمیلادالنبیۖ کاجلوس تمام جماعتوں کے اتحاد سے نکالاگیا۔امسال مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر انتظام جشن عیدمیلاد النبیۖ کے سلسلہ میں تمام مذہبی ،دینی ،سماجی اورسیاسی جماعتوں اورتنظیموں کے تعاون سے مشترکہ جلوس نکالا گیا۔جلوس کے شرکا نے سبزپرچم،بینرزاور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پراللہ اوررسولۖ کے اسمائے مبارکہ تھے ۔جلوس میں تمام تنظیمات کے ہزاروں کارکنان شریک تھے جودردوسلام کے نذرانوں اورنعروں کے ساتھ جلوس کورونق بخشتے رہے۔ایتھنز کے بلدیہ کے دفتر کے سامنے واقع پلاتیہ کوجیاسے شروع ہونے والے جلوس نے ایتھنز کی مرکزی شاہراہ سے سی تغما سکوائر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے اختتام کیا جہاں پرپاکستانی معزز شخصیات اورمختلف مذہبی تنظیمات کے سرکردہ افراد نے اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کی ۔پارلیمنٹ سکوائر پرختم ہونے والے جلوس کے اختتام پرتلاوت قرآن پاک کی گئی جس کے بعد نعت رسول مقبولۖ پیش کی گی اوریونانی زبان میں مختصر خطاب کیاگیا جس میں عیدمیلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے روشنی ڈالی گئی۔بعد ازاں دردوسلام پیش کیاگیااوردعاکی گئی جس میں ملک وقوم ملت اسلامیہ اورحاضرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔جلوس کے اختتام پرتمام شرکاپرامن طورپر اپنے گھروں کوروانہ ہوگے۔