تھیوا(پ،ر)آقاکامیلاد ہوتارہاہے ہوتارہے گا یونان میں عیدمیلادالنبیۖ کے پررونق اورعظیم الشان موقع پردعوت اسلامی یونان کے زیر اہتمام یونان کے شہر تھیوا میں پہلی مرتبہ عیدمیلادالنبیۖ کاجلوس نکالا گیا جس میں کثیر تعداد میں محبان رسولۖ نے شرکت کرکے حضور اکرمۖ سے اپنی عقیدت کااظہار کیا۔عیدمیلاد النبیۖ کے موقع پردعوت اسلامی تھیوا نے اس جلوس کااہتمام کیاجوشہر کے پاراپولی چوک سے شروع ہوااورباکاشیڈپراختتام پذیر ہوا۔دوران جلوس شرکادردوسلام،نعرے اورآمد رسولۖمرحبامرحباکے نذرانے پیش کرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب رواں رہے۔تھیوا میں نکالے جانے والے اس جلوس میں تھیوا کے علاوہ ایتھنز اوراردگرد کے علاقہ جات سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جنھوں نے جلوس کی رونق کودوبالاکردیا۔جلوس کے اختتامی مقام پرتلاوت قرآن پاک سے محفل کاآغاز کیاگیا جس کے بعد نعت رسول مقبولۖ کے نذرانے پیش کیے گے جس کے بعد دعوت اسلامی یونان کے مبلغین نے سنتوں بھرے بیانات کیے جس میں میلاد مصطفیۖ اورسیرت نبویۖ کے مختلف پہلوؤں پرروشنی ڈالی گئی۔عیدمیلادالنبیۖ کے جلوس اورمحفل کااختتام دردوسلام اوردعاسے کیاگیا جس میں ملک وقوم اورحاضرین کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔جلوس کے شرکا کومیلاد مصطفیۖ کے موقع پرلنگر بھی تقسیم کیاگیا۔