عزاخانہ ٔ گلزار زینب پیریا میں محفل ِ جشن ِ میلاد النبی ۖ کاشاندار انعقاد:

عزاخانہ ٔ گلزار زینب  پیریا میں محفل ِ جشن ِ میلاد النبی ۖ کاشاندار انعقاد:
ہفتہ کے روز عزاخانہ ٔ گلزار زینب  پیریا میں ایک عظیم الشان جشن ظہور صادقینۖ کا انعقاد کیاگیا،محفل کا آغاز باقائدہ تلاوت کلام ِپاک اور دعائے ظہور سے ہوا ،فرائض ِنظامت حسب دستورمیسر عباس طور نے انجام دیئے، محفل میں سیرت نبوی ۖ کے مختلف پہلوئوں اور نکات پر خطابت کے دوران ثناء خوانوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حضور ختمی مرتبت ۖ تمام انسانیت اور عالم اسلام کیلئے ہدایت کا مرکز و محور ہیںاور ہم سیرت ِ محمد ۖ و آل محمد ۖ کی پیروی کرکے ہی اپنی دنیا اور آخرت کوسنوار سکتے ہیں،اور روزِ محشر خدا وند ِ باری تعالی ٰ کی بارگاہ میں سرخ روح ہو سکتے ہیں ،محفل میں مقامی مدح خوان ِ محمد ۖ و آل محمد ۖ  علی ذیشان ، حاجی غلام شبیر، سید ہادی شاہ ، میسر عباس طور اور سید قمر عباس رضوی نے شانِ محمد ۖ و آل محمد ۖ بیان فرمائی اور اپنے مخصوص انداز میں فضائل و قصائد پڑھ کر حدیۂ تہنیت پیش کیا، محفل میں عاشقانِ آل محمدۖ کی کثیر تعداد ایتھنز اور اُس کے نواحی علاقوں سے نذرانہ ِعقیدت پیش کرنے کیلئے آئی ہوئی تھی، جشن ظہور صادقینۖ ِ کی مناسبت سے عزاخانہ ٔ گلزار زینب کو  ہمیشہ کی طرح برقی وقمقموں سے سجایا گیا تھا،پروگرام کے آخرمیں شرکاء میں شیرنیِ اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیںاور اسلام کی سربلندی 
وظہور امام زمانہ  کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔





 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz