مسلم لیگ نے پیپلز پارٹی کو پنجاب کابینہ سے الگ کردیا

نواز شریف نے پریس کانفرنز کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو الگ کرنے پر مجبور ہوگئے تھے،بڑے بڑے وار ہوئے لیکن صبر کا دامن نہیں چھوڑا ۔ ۔
مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو پنجاب کابینہ سے الگ کردیا ہے جس کے بعد پنجاب میں نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔اس بات کا اعلان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے وار کیے گئے لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا لیکن اب وہ پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کہنے پر مجبور ہوگئے تھے۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ۔مانتے ہیں ہمارے پاس حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں۔ مڈ ٹرم انتخابات کا مطالبہ غیر آئینی نہیں ہے۔ ۔ ۔سب کو قانون کا احترام کرنا چاہیے ،کسی کو دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یونیفیکیشن بلاک سے مسلم لیگ ن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔پرویز مشرف کو کٹہرے میں لایا جائے گاسپریم کورٹ کرپشن کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz