اسلام آباد…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایوان وزیر اعظم اسلام آباد میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور قومی ایجنڈے پر گفتگو کی ۔وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جا ری ہو نے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کومذاکرات سے قومی ایجنڈے کوآگے بڑھاناچاہیے، موجودہ حالات میں مفاہمت کی سیاست کے سوا کوئی راستہ نہیں۔تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے انکی تجاویزکاخیر مقدم کرتے ہیں۔ مفاہمانہ پالیسی سے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملاقات میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کوبھی بلایا گیا۔اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملاقات میں10نکاتی ایجنڈے پرمذاکرات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔گفتگو میں میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بات چیت پر کل ن لیگ کی ایگزیکٹو کمیٹی پر غور کیا جا ئے گا ۔