ورلڈ کپ2011:جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 222رنز سکور کیے،جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 3وکٹوں کے نقصان پر 42.5 اوورز میں حاصل کرلیا،ڈی ویلیئر نے شاندار سنچری سکور کی . .
ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز 7وکٹوں سے شکست دیدی۔نئی دہلی کے تاریخی فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو کھیلنے کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز نے کھیل کا آغاز کیا تو صرف 2 سکور پر ہی اسے اپنی پہلی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا۔بعد میں آنے والے کھلاڑی براوو نے سمتھ کے ساتھ مل کر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سکور کو 113 تک پہنچا دیا۔براوو73سکور بنا کر بوتھا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین کو لوٹ گئے۔اگلے ہی اوور میں سمتھ بھی 36 سکور بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کی تمام ٹیم 47.3اوورز میں 222رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل ڈیبیو کر نے والے پاکستانی نژاد عمران طاہر نے انتہائی عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 41 رنز کے عوض ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑیوں کی اننگز کا خاتمہ کیا۔جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 42.5اوورز میں حاصل کرلیا۔جنوبی افریقی کھلاڑی ڈیویلیئر نے 107رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz