Posted by Unknown on Sunday, December 19, 2010
ججوں کی تعیناتی،19ویں ترمیم کے حتمی مسودے پر دستخط ہو گئے ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے انیسویں ترمیم کے مسودے کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اور تمام ارکان نے حتمی مسودے پردستخط کر دیئے ہیں۔اسلام آباد میں آئینی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے چئیر مین رضا ربانی نے کہا کہ انیسویں ترمیم کے حتمی مسودے پرکمیٹی کے چوبیس ارکان نے متفقہ طور پر دستخط کئے۔ جن میں مولانا فضل الرحمان، اسحاق ڈار، ڈاکٹرفاروق ستاراور مہتاب عباسی سمیت تمام جماعتوں کےارکان شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انیسویں ترمیم کے حوالے سے کمیٹی کی رپورٹ آج ہی قومی اسمبلی کوبھجوادی جائے گی، جبکہ ترمیم کا بل دونوں ایوانوں میں پیش کیا جائے گا۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, December 18, 2010
Posted by Unknown on Saturday, December 18, 2010
امریکی حکام فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،جولین اسانج ویکی لیکس کے بانی جولین اسانج نے رہائی کے بعد پہلے انٹرویو میں کہا کہ سپرپاور امریکہ قانون کی پاسداری نہیں کر رہا۔ امریکہ تحقیقاتی صحافت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ امریکی حکام اور سیاست دان مجھے فون پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ امریکہ خفیہ دستاویزات کے انکشافات کے بعد ویکی لیکس کے خلاف انتہائی جارحانہ انداز میں تحقیقات کر رہا ہے۔ اور یہ تحقیقاتی غیرقانونی ہیں۔ وکی لیکس سے تعلق رکھنے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور وہ ان کے خلاف بھی جاسوسی کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنا چاہتا ہے۔ لیکن عوام اور ان کی رائے سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے۔ جولین اسانج کا کہنا تھا کہ سویڈن کے پراسیکیوٹر کے پاس کچھ نہیں تھا، تبھی تو تین بار عدالت کے طلب کرنے کے باوجود بھی وہ ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیکن وہ اس دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Saturday, December 18, 2010
اسلام آباد:چودھری شجاعت،مشاہد حسین کی فضل الرحمان سے ملاقات پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کی۔
مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نوازشریف پنجاب حکومت کو کھونا نہیں چاہتے۔ قاف لیگ چاہے تو پنجاب اور بلوچستان کی حکومت تبدیل کرسکتی ہے۔
اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ حکومت کی کرتوتیں سامنے آنا شرو ع ہوگئیں ہیں، تاہم ہماری خواہش ہے کہ حکومت مدت پوری کرے تاکہ یہ دوبارہ نہ آسکئیں۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف کا عنقریب بیان سامنے آئے گا کہ حکومت کو گرنے نہیں دیں گے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ کوئی اتحاد نہیں بننے جا رہا اور نہ ہی مسلم لیگ قاف حکومت کا حصہ بن رہی ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یوآئی کے فیصلے سے ملکی سیاست میں بھونچال آگیا ہے۔ چوہدری شجاعت کے ساتھ یہ کوئی پہلی ملاقات نہیں ہے۔ ملکی سیاست کا رخ تبدیل ہو گیا ہے۔ ہر جماعت اس صورتحال کو سمجھنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم نے یک طرفہ طور پر جارحانہ اقدام کیا۔ انکا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت کے ساتھ ملاقات مشاورت کے عمل کا حصہ ہے۔
ملاقات سے قبل چوہدری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور مستقبل میں روابط کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ٹیلی فونک گفتگو میں جے یو آئی کی وفاقی حکومت سے علیحدگی اور ایم کیو ایم کی جانب سے دی گئی دس دن کی ڈیڈ لائن پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 17, 2010
پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوںپر دستخط
چینی وزیر اعظم اور وزیر اعظم گیلانی کے مذاکرات ختم ہو گئے، مذاکرات کےک بعد وزیر اعظم نے چینی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا. مذاکرات میں 9 معاہدوں اور 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے. ۔اس سے قبل چینی وزیراعظم وین جیا باؤ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنی کابینہ اور اعلیٰ سول و فوجی حکام کے ساتھ ان کا استقبال کیا جبکہ چینی وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ چینی وزیر اعظم اور وزیر اعظم گیلانی کے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان کم اور طویل مدتی منصوبے شروع کرنے اور سرمایہ کاروں کے وفود کے تبادلہ پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔ چین کے وزیراعظم اتوار کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 17, 2010
آئی سی سی کی پی سی بی کو کھلاڑیوں کے نام دینے کیلئے 5 جنوری تک مہلت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے نام دینے کیلئے پی سی بی کو 5 جنوری تک کی مہلت دیدی۔ پی سی بی نے ورلڈکپ کیلئے 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے نام انیس دسمبر آئی سی سی کو دینا تھے۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی منگل کو چھےگھنٹے کے طویل اجلاس کے بعد بھی ان کھلاڑیوں کا اعلان نہیں کر سکی تھی۔ حکام کو آئی سی سی کی طرف سے چند قومی کرکٹرز کو کلیئرنس ملنے کا امکان ہے جس پر انہوں نے مہلت مانگنے کی درخواست دی تھی۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 17, 2010
پاکستان، افغانستان سے القائدہ کا خاتمہ ضروری ہے، کیمرون منٹر پاکستان میں امریکا کے سفیر کیمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان، افغانستان سے القائدہ، اور دیگر انتہا پسندوں کا خاتمہ انتہای ضروری ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ فوجی اور سیکورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ موجودہ حکومت نے ابھی خطے میں استحکام کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قیادت کو چاہیے کہ وہ ایسے اقدامات کرے جس سے پاکستانی عوام میں امریکا کا اعتماد بحال ہو۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ بیس ماہ کے دوران پاک فوج نے بہت سی قربانیاں دے کر بہت کچھ حاصل کیا ہے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ کو پاک چین سول نیو کلیر ڈیل پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن چین کو عالمی سپلائر کے قوانین کی پاسداری کا خیال کرنا چاہیے۔
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 17, 2010
خیبر ایجنسی ڈرون حملے: لشکر اسلام کے تین کمانڈروں سمیت 21 ہلاک خیبر ایجنسی کے حملوں میں لشکر اسلام کے تین اہم کمانڈروں سمیت 21 شدت پسند ہلاک ہوگئےہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تیراہ کے علاقہ سپاہ میں امریکی جاسوس طیاروں نے کالعدم لشکر اسلام کے مرکز پر پانچ میزائل داغے جس کے نتیجے میں لشکر اسلام کے اہم کمانڈر سمیت دس شدت ہلاک ہوگئے۔ ایک دوسرے حملہ میں ڈرون طیاروں نے سندانہ ننگرو سر میں لشکر اسلام کے مرکز پر میزائل حملہ کیا۔ جس سے لشکر اسلام کے اہم کمانڈر علی مرجان سمیت پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ خیبر ایجنسی کے علاقہ تیراہ کل میں بھی ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا۔ جس میں سات شدت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔ وادئی تیراہ میں دو دنوں کے دوران ڈرون حملوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ وادی تیرہ میں تیسرے ڈرون حملے میں 6 شدت پسند جاں بحق ہوئے ہیں. مذید ہلاکتوں کا خدشہ ہے. علاقے میں خوف حراس پھیل گیا ہے.
Read more »
Posted by Unknown on Friday, December 17, 2010

یوم عاشور، ملک بھر میں شبیہ ذوالجناح، علم اور تعزیے کے جلوس
ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس مقررہ راستوں پر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ عزاداروں کی زنجیر زنی اور ماتم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جلوس کے روٹس اور قریبی علاقوں میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری میں ملک بھر کے مرکزی جلوسوں کے راستوں میں تعینات کی گئی ہے۔ ماتمی جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔ کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشترپارک میں مجلس عزا کے بعدعزا خانہ زہرہ سے برآمد ہوا۔ جلوس حسینیہ ایرانیاں پر نماز مغربین کے بعد اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں ذوالجناح، تابوت اور علم شامل ہیں۔ عزاداران حسین نوحہ خوانی، سینہ زنی، زنجیر زنی اور ماتم کر رہے ہیں۔ جلوس کے ہمراہ پانی، شربت، دودھ کی سبیلیں بھی ہیں۔ لاہور میں مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے۔ جلوس مغربین کے وقت کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا جہاں شام غریباں برپا ہوگی۔ جلوس کے راستے میں ملحقہ گلیوں اور راستوں کو خار دار تاروں اور بیرئیرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔ پشاور میں یوم عاشور پر مختلف امام بارگاہوں سے 9 چھوٹے بڑے جلوس بر آمد ہوئے۔ مرکزی جلوس دوپہر ڈھائی بجے کوچی بازار کی امام بارگاہ سید عالم شاہ سے برآمد ہوگا۔ شہر کے اندرونی علاقوں کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں مرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہوا جلوس میں علم، تعزیے اور ذوالجناح شامل ہیں۔ جھنگ، حیدرآباد، ڈیرہ اسماعیل خان، سانگھڑ اور تعلقہ جام نواز علی میں بھی ماتمی جلوس برآمد ہوئے ہیں جبکہ اورکزئی ایجنسی کے علاقے منی خیل، ابراہیم زئی، سروبی گڑھی، برآمد خیل اور ترنگی سے مختلف ماتمی جلوس کلایہ کی مرکزی امام بارگاہ کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, December 16, 2010
پشاور:یادگار چوک میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق، 26 افراد زخمی پشاور کے علاقے یادگار چوک میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ ہنینڈ گرنیڈ سے کیا گیا۔
سینیر صوبائی وزیر خیبر پختونخوا بشیر احمد بلور نے ہسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ ہینڈ گرنیڈ سے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ محرم الحرام کے حوالے سے نکالے گئے جلوس کے ختم ہونے کے بعد ہوا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 8 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, December 16, 2010

جہلم: 10 روز سے گیس بند، شہریوں نے جی ٹی روڈ بلاک کر دی
جہلم میں 10 روز سے گیس کی بندش کے خلاف شہریوں نے ریلی نکالی اور احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کر دی ۔ جہلم شہر میں دس روز سے گیس بند ہے جس کے خلاف جہلم کے شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی ۔ ریلی میں قومی اسمبلی کی رکن نگہت میر، ایم پی اے ندیم خادم اور انجمن تاجران کے صدر سمیت تاجروں ،طالب علموں اور شہریوں نے شرکت کی اور جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک جہلم کو سوئی گیس نہیں دی جائے گی جی ٹی روڈ بلاک ہی رہے گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, December 16, 2010
ڈرون حملے میں 2 برطانوی دہشتگرد ہلاک ہوئے، برطانوی دفتر خارجہ
برطانوی محکمہ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے دتہ خیل میں ہونے والے میزائل حملے میں 2 برطانوی دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانوی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کے علاقے دتہ خیل میں 5 روز قبل میزائل حملہ ہوا جس میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ 48سالہ ابوبکر اور 25 سالہ منصور احمد کا تعلق القاعدہ سے تھا اور دونوں نومسلم سفید فام تھے۔ حملے کے وقت ابوبکر اور منصور اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک گاڑی میں تھے۔ ستمبر 2010 سے اب تک تقریباً 25 ایسے حملے ہوچکے ہیں جن میں 50 سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, December 16, 2010
ملائیشیا کے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کی پارلیمنٹ کی رکنیت معطل اسلامی قوانین کو اسرائیلی سازش قرار دینے پر ملائیشیا کے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کی پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرد ی گئی۔ ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کی رکنیت چھ ماہ کے لئے معطل کی ہے۔ حکمران اتحاد نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب انور ابراہیم نے اسلامی قوانین کو اسرائیل کی پشت پناہی سے بننے والی پالیسیاں قرار دیا۔ ملائیشیا کی پارلیمنٹ اب انور ابراہیم کے مزید تین ساتھیوں کے خلاف کارروائی کا سوچ رہی ہے۔ امکان ظاہرکیاجارہا ہےکہ ان تین افراد کی رکنیت بھی معطل کردی جائےگی۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, December 16, 2010

جے یو آئی نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا
جے یو آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلا س میں اس کے اراکین اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔ جے یو آئی محرم کی چھٹیوں کے بعد اپوزیشن کی نشستیں الاٹ کرنے کے لئے سپیکر کو باضابطہ درخواست دے گی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کے مستعفی وفاقی وزیر مولانا عطاء الرحمان نے سرکاری گاڑی اور سٹاف واپس کر دیا ہے اور سرکاری دفتر بھی باضابطہ طور پر خالی کر دیا ہے۔ دوسری جانب جے یو آئی نے بلوچستان اور گلگت بلتستان حکومتوں سے علیحدگی پر بھی غور شروع کر دیا۔ گزشتہ رات اسلام آباد میں جے یو آئی کے گلگت بلتستان اور بلوچستان کے وزراء نے اکرم درانی کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ دو نوں صوبوں میں پارٹی کے وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے کہا کہ ہم حکم کے منتظر ہیں، قیادت جب کہے گی مستعفی ہو جائیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کے وزراء کو استعفے دینے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔ گلگت بلتستان میں جے یو آئی کے حاجی گلبر خان صحت، عشر وزکوۃ اور امور نوجوانان کے وزیر ہیں جبکہ دو پارلیمانی سیکریٹریز ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سید مطیع اللہ آغا کا تعلق بھی جے یو آئی سے ہے اور سینیئر وزیر مولانا عبد الواسع سمیت تین وزراء بلوچستان کابینہ کا حصہ ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, December 16, 2010
حکومت کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بجائے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے کے لئے ہی صدر زرداری کو خط لکھا تھا جس کا تا حال کوئی جواب نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف اقدامات کئے گئے ہوتے تو یہ نوبت نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ وقتی لہر کے تحت فیصلے نہیں کرتے ہماری اپنی ایک سوچ اور نظریہ ہے۔ غیر جمہوری اور غیر آئینی کام ہمیشہ آمر کرتے رہے، غیر جمہوری اور غیر آئینی کاموں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے اور اب سب کو اپنا قبلہ درست کر لینا چاہئے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, December 14, 2010
قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے ٹی 20،ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد وطن واپس پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ سے ٹونٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے۔لاہور ائرپورٹ پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جنوبی افریقہ میں عالمی ریکارڈقائم کرنے والی بلائنڈ کرکٹ ٹیم لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے باہر آئی تو بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ارکان نے کھلاڑیوں کو ہار پہنائے اور نعرے بازی کی۔ بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے چالیس اوورز میں 517 رنز اور ساؤتھ افریقہ کو 399 رنز سے شکست دی اور دونوں سیریز میں کلین سویپ کیا۔ ٹیم کے کپتان عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ورلڈ ریکارڈ بنانے کی انھیں خود امید نہیں تھی لیکن کھلاڑیوں کی محنت رنگ لے آئی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ حکومت کی طرف سے وہ پذیرائی نہیں ملی جس کی توقع تھی۔ کھلاڑیوں کو ریگولر کیا جارہا ہے اورنہ ہی پرموشن دی جارہی ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, December 14, 2010
پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک انتقال کر گئے پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی رچرڈ ہالبروک انتقال کر گئے۔ رچرڈ ہالبروک کا تعلق حکمران ڈیموکریٹک پارٹی سے تھا اور وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جمعے کے روز امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے دفتر میں موجود تھے جہاں پر وہ افغانستان میں امریکی افواج اور سفارتی کوششوں کے حوالے سے اہم رپورٹ کو حتمی شکل دے رہے تھے۔ اسی دوران ان کے دل کی شریان پھٹ گئی۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کے دل کی شریان کا آپریشن ہوا۔ تین دن تک انتہائی تشویشناک حالت میں رہنے کے بعد آج ان کا انتقال ہو گیا۔ وہ 24 اپریل 1941 کو نیو یارک میں پیدا ہوئے۔ رچرڈ ہالبروک 2 جنوری 2009 کو پاکستان اور افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے تعینات ہوئے۔
Read more »
Posted by Unknown on Tuesday, December 14, 2010
اعظم سواتی کی برطرفی، جے یو آئی کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان جمیعت علما اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کو اعتماد میں لئے بغیر فاقی وزیر اعظم سواتی کو برطرف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسلئے مزید حکومت میں بطور اتحادی جمیعت علما اسلام کی شمولیت کو برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا۔ چنانچہ جے یو آئی کے وزرار فور ی طور پر مستعفی ہو رہے ہیں اور جے یو آئی حکومت کو خیرباد کہہ رہی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اعظم سواتی نے حج جیسے مقدس فریضے میں ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کیا اور سپریم کورٹ کا ساتھ تعاون کا فیصلہ کیا۔ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ ایک معاہدے کے تحت کیا تھا اور ایک سال سے صدر زرداری سے کہہ رہے ہیں کہ معاہدے پر عمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی شریک چیئرمین کی مفاہمت کی پالیسی پر مثبت رد عمل دیا تھا۔پی پی پی نے یکطرفہ اقدام کر کے مفاہمت کے عمل سے دستبردار ہو گئی ہے لہٰذا جے یو آئی (ف) حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی (ف) کے مزید دو وفاقی وزراءمستعفی ہورہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آر جی ایس پر جو رائے سینیٹ میں تھی وہ ہر جگہ رہے گی، ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے لیکن جے یو آئی (ف) کے ارکان جو کمیٹیوں میں کام رہے ہیں وہ بدستور کام کرتے رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے صدر اور فون سننے سے بھی انکار کر دیا جبکہ صدر مملک کے مشیر قیوم سومرو مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 13, 2010

کوسوو:پہلے پارلیمانی انتخابات میں ہاشم تھاچی کا کامیابی کا دعوٰی
سربیا سے آزادی کے تین سال بعد منعقد ہونے والے کوسوو کے پہلے پارلیمانی انتخابات میں ہاشم تھاچی نے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے، ہاشم تھاچی نے یہ اعلان اپنے حامیوں سے خطاب کے دوران کیا۔ غیر مصدقہ نتائج کے مطابق ہاشم تھاچی کی جماعت کو مخالف کی نسبت چھ فیصد ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔ ہاشم تھاچی کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی آف کوسوو کو اکتیس فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کی مخالف ڈیموکریٹک لیگ آف کوسوو نے پچیس فیصد ووٹ لیے ہیں۔ ہاشم تھاچی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کو ایک بڑی فتح ملی ہے اور کوسوو کے عوام نے واضح فیصلہ دے دیا ہے۔ ان نتائج کی تصدیق ہونے کے بعد ہاشم تھاچی کو حکومت سازی کے لیے دیگر جماعتوں کی مدد درکار ہوگی۔ کوسوو کے مرکزی الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں ووٹنگ کی شرح اڑتالیس فیصد رہی۔ کوسوو میں یہ قبل از وقت انتخابات اکتوبر میں اس وقت کی حکومت کی اتحادی جماعت ایل ڈی کے کے حکومت سے علیحدہ ہو جانے کی وجہ سے منعقد ہوئے ہیں۔
Read more »
Posted by Unknown on Monday, December 13, 2010

سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے سپاٹ فکسنگ کے الزامات مسترد کر دیئے
سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے سپاٹ فکسنگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل سے ملنے والی رقم ان کی اپنی تھی۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ پی سی بی ہمیں بین الاقوامی دوروں پر ڈیلی الاؤنس کی مد میں رقم دیتا ہے۔ لندن کا ٹور زیادہ لمبا تھا جس کے لیے پی سی بی کی جانب سے گیارہ ہزار پاؤنڈ ملے، بحیثیت کپتان 4500 پاؤنڈز کی اضافی رقم بھی ملی۔ سلمان بٹ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کے کمرے سے ملنے والے پیسے میچ فیس کے تھے۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیشل کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں ۔
Read more »