پاکستان اور چین کے درمیان مفاہمتی یادداشتوںپر دستخط
چینی وزیر اعظم اور وزیر اعظم گیلانی کے مذاکرات ختم ہو گئے، مذاکرات کےک بعد وزیر اعظم نے چینی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا. مذاکرات میں 9 معاہدوں اور 4 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے. ۔اس سے قبل چینی وزیراعظم وین جیا باؤ تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنی کابینہ اور اعلیٰ سول و فوجی حکام کے ساتھ ان کا استقبال کیا جبکہ چینی وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ چینی وزیر اعظم اور وزیر اعظم گیلانی کے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان کم اور طویل مدتی منصوبے شروع کرنے اور سرمایہ کاروں کے وفود کے تبادلہ پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔ چین کے وزیراعظم اتوار کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔