حکومت کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، نواز شریف

حکومت کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بجائے گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے کے لئے ہی صدر زرداری کو خط لکھا تھا جس کا تا حال کوئی جواب نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف اقدامات کئے گئے ہوتے تو یہ نوبت نہ آتی۔ انہوں نے کہا کہ وقتی لہر کے تحت فیصلے نہیں کرتے ہماری اپنی ایک سوچ اور نظریہ ہے۔ غیر جمہوری اور غیر آئینی کام ہمیشہ آمر کرتے رہے، غیر جمہوری اور غیر آئینی کاموں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے اور اب سب کو اپنا قبلہ درست کر لینا چاہئے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz