پشاور:یادگار چوک میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق، 26 افراد زخمی

پشاور:یادگار چوک میں دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق، 26 افراد زخمی
پشاور کے علاقے یادگار چوک میں دھماکے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ ہنینڈ گرنیڈ سے کیا گیا۔
سینیر صوبائی وزیر خیبر پختونخوا بشیر احمد بلور نے ہسپتال کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ ہینڈ گرنیڈ سے کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ محرم الحرام کے حوالے سے نکالے گئے جلوس کے ختم ہونے کے بعد ہوا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں 8 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz