ڈرون حملے میں 2 برطانوی دہشتگرد ہلاک ہوئے، برطانوی دفتر خارجہ
برطانوی محکمہ خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے دتہ خیل میں ہونے والے میزائل حملے میں 2 برطانوی دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانوی محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان کے علاقے دتہ خیل میں 5 روز قبل میزائل حملہ ہوا جس میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ 48سالہ ابوبکر اور 25 سالہ منصور احمد کا تعلق القاعدہ سے تھا اور دونوں نومسلم سفید فام تھے۔ حملے کے وقت ابوبکر اور منصور اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ایک گاڑی میں تھے۔ ستمبر 2010 سے اب تک تقریباً 25 ایسے حملے ہوچکے ہیں جن میں 50 سے زائد لوگ مارے جاچکے ہیں۔