سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے سپاٹ فکسنگ کے الزامات مسترد کر دیئے
سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ نے سپاٹ فکسنگ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹل سے ملنے والی رقم ان کی اپنی تھی۔ برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ پی سی بی ہمیں بین الاقوامی دوروں پر ڈیلی الاؤنس کی مد میں رقم دیتا ہے۔ لندن کا ٹور زیادہ لمبا تھا جس کے لیے پی سی بی کی جانب سے گیارہ ہزار پاؤنڈ ملے، بحیثیت کپتان 4500 پاؤنڈز کی اضافی رقم بھی ملی۔ سلمان بٹ نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹل کے کمرے سے ملنے والے پیسے میچ فیس کے تھے۔ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیشل کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہیں ۔